MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

ہر 10 میں سے 4 کینسر کے کیسز کو روکا جاسکتا ہے: ڈبلیو ایچ او

Last updated: فروری 6, 2026 9:15 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق اگر لوگ تمباکو نوشی، شراب نوشی، فضائی آلودگی اور بعض انفیکشنز جیسے خطرناک عوامل سے گریز کریں تو کینسر کے ہر 10 میں سے تقریباً چار کیسز کی روک تھام ممکن ہے۔

‎حال ہی میں سائنسی جریدے نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق 2022 میں دنیا بھر میں سامنے آنے والے کینسر کے 38 فیصد (71 لاکھ) نئے کیسز ایسے اسباب سے منسلک تھے جن سے بچاؤ ممکن تھا۔

‎اس تحقیق میں ڈبلیو ایچ او کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر (IARC) کے ماہرین بھی شامل تھے۔

‎محققین نے کینسر کے خطرے میں اضافے کے 30 مختلف عوامل کا جائزہ لیا۔ اس مطالعے کے مطابق تمباکو کینسر کی سب سے بڑی وجہ ہے، جو تمام نئے کینسر کیسز کے 15 فیصد کا سبب بنا۔

‎کینسر کا سبب بننے والی دوسری سب سے بڑی وجہ کینسر پیدا کرنے والے انفیکشنز ہیں، جو 10 فیصد کینسر کے مریضوں میں مرض کا سبب بنا اور شراب نوشی 3 فیصد کینسر کے کیسز کی وجہ بنی۔

‎دیگر خطرناک عوامل میں موٹاپا، جسمانی سرگرمی کی کمی، الٹرا وائلٹ شعاعیں اور کام کے دوران مضر مادّوں کا سانس کے ذریعے جسم میں چلے جانا شامل ہیں۔

‎مطالعے کے مرکزی مصنف اور ڈبلیو ایچ او میں کینسر کنٹرول کے سربراہ آندرے ایل باوی نے کہا کہ یہ پہلی عالمی تحقیق ہے جو واضح کرتی ہے کہ کینسر کے خطرے کا کتنا بڑا حصہ ایسے اسباب سے جڑا ہے جن سے بچاؤ ممکن ہے۔

‎تحقیق کے مطابق قابلِ روک تھام کیسز میں سے تقریباً نصف پھیپھڑوں، معدے یا سروائیکل کینسر کے تھے۔

‎پھیپھڑوں کے کینسر کا تعلق زیادہ تر تمباکو نوشی اور فضائی آلودگی سے پایا گیا، جبکہ معدے کے کینسر کی بڑی وجہ ہیلیکوبیکٹر پائلوری نامی بیکٹیریا قرار دیا گیا۔

‎سروائیکل کینسر کے زیادہ تر کیسز انسانی پیپیلوما وائرس (HPV) کے باعث ہوئے، جس کے خلاف ویکسین مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔

‎اعداد و شمار کے مطابق مردوں میں قابلِ روک تھام کینسر کے کیسز خواتین کے مقابلے میں کہیں زیادہ پائے گئے، جہاں مردوں میں 45 فیصد جبکہ خواتین میں 30 فیصد نئے کیسز قابلِ بچاؤ تھے۔ مردوں میں قابلِ روک تھام کینسر کے تقریباً ایک چوتھائی کیسز تمباکو نوشی سے جڑے تھے، جبکہ خواتین میں یہ شرح 11 فیصد رہی۔

‎عالمی ادارۂ صحت کے محققین نے زور دیا ہے کہ تمام ممالک تمباکو پر سخت کنٹرول، شراب نوشی کے ضوابط، HPV جیسے عام انفیکشنز کے خلاف ویکسینیشن، بہتر فضائی معیار، محفوظ کام کی جگہیں، صحت مند خوراک اور ورزش کو فروغ دیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نوجوان ڈاکٹرز کی بڑھتی ہوئی بےروزگاری، نظامِ صحت خطرے میں
Next Article انسدادِ پولیو مہم: 3 کروڑ 89 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

پولیو وائرس پھیلنے کا خطرہ، وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ کا اجلاس طلب کرلیا ‎

By Neha Ashraf
Health

اسٹیتھو اسکوپ میں 200 سال بعد تبدیلی، اے آئی سے منسلک کرنے پر کام شروع

By Neha Ashraf
Health

فضائی آلودگی دل کی صحت کے لیے خطرناک قرار، تحقیق

By Neha Ashraf
Health

ملک کے جنوبی علاقوں میں ڈینگی وائرس پھیلنے کا امکان: ماہرین کا انتباہ

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?