MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

چلنے کے بعد سانس پھولنے کی وجہ کیا ہوسکتی ہے؟

Last updated: نومبر 6, 2025 4:46 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

بہت سے لوگ معمولی فاصلے تک چلنے یا ہلکی جسمانی سرگرمی کے بعد سانس پھولنے یا سانس رکنے جیسی کیفیت محسوس کرتے ہیں۔

‎طبی اصطلاح میں اسے ڈس پینیا (Dyspnea) کہا جاتا ہے، ایسا کبھی کبھار وقتی یا بے ضرر بھی ہوسکتا ہے، مگر بعض اوقات یہ کسی سنگین بیماری کی علامت بھی ثابت ہوتا ہے۔

‎ذیل میں وہ عام وجوہات بیان کی گئی ہیں جن کی وجہ سے چلنے یا ہلکی سرگرمی کے دوران سانس پھول سکتی ہے۔

‎1. جسمانی کمزوری یا فٹنس کی کمی:

‎اگر ہلکی سرگرمی کے بعد بھی آپ تھکن یا سانس پھولنے کا شکار ہو جاتے ہیں تو اس کی وجہ جسم کا غیر متحرک رہنا ہوسکتا ہے، جب جسم باقاعدہ ورزش یا حرکت کا عادی نہ ہو تو سیڑھیاں چڑھنا یا تھوڑا زیادہ چلنا بھی سانس چڑھنے کا باعث بن جاتا ہے۔

‎2. موٹاپا:

‎زیادہ جسمانی وزن، خاص طور پر سینے اور پیٹ کے گرد چربی، پھیپھڑوں اور ڈایافرام پر دباؤ ڈالتی ہے، جس سے سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے، موٹاپا سانس پھولنے کی ایک عام وجہ ہے۔

‎3. بے چینی یا اینزائٹی:

‎ایسے افراد جو اینزائٹی یا پینک ڈس آرڈر کا شکار ہوتے ہیں، ان میں دل کی دھڑکن تیز ہونا اور سانس لینے میں دشواری عام علامات ہیں، بے جا فکر یا گھبراہٹ بھی بظاہر پرسکون حالت میں سانس رکنے کا احساس پیدا کر سکتی ہے۔

‎4. دمہ (Asthma)

‎دمہ میں سانس کی نالیاں سُوج اور تنگ ہو جاتی ہیں، جس سے سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے، کچھ لوگوں کو جسمانی سرگرمی یا ٹھنڈی ہوا اور الرجی کے دوران دمے کے دورے پڑ سکتے ہیں۔

‎5. نمونیا (Pneumonia)

‎پھیپھڑوں میں بیکٹیریا یا وائرس سے ہونے والا انفیکشن سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور سینے میں درد کا باعث بن سکتا ہے۔

‎6. دائمی پھیپھڑوں کی بیماری (COPD)

‎یہ ایک طویل المدتی پھیپھڑوں کی بیماری ہے جو عام طور پر سگریٹ نوشی یا آلودگی کی وجہ سے ہوتی ہے، اس میں پھیپھڑوں کی کارکردگی بتدریج کم ہوتی ہے اور سانس پھولنے کے ساتھ سینے میں جکڑن بھی محسوس ہوتی ہے۔

‎7. دل کی ناکامی (Heart Failure)

‎جب دل خون کو مناسب مقدار میں جسم کے مختلف حصوں تک نہیں پہنچا پاتا تو ہلکی سرگرمیوں کے دوران بھی تھکن اور سانس پھولنا شروع ہو جاتی ہے۔

‎8. دل کا دورہ (Heart Attack)

‎دل کے دورے کی ابتدائی علامات میں سینے میں جکڑن یا سانس پھولنا شامل ہو سکتا ہے، جو جسمانی مشقت یا چلنے کے دوران ظاہر ہوتا ہے۔

‎9. خون کی کمی (Anemia)

‎اگر جسم میں آئرن یا سرخ خون کے خلیات کی کمی ہو جائے تو جسم میں آکسیجن کی مقدار کم ہو جاتی ہے، جس کے باعث معمولی کام کرنے پر بھی سانس پھولنے اور کمزوری محسوس ہوسکتی ہے۔

‎ڈاکٹر سے کب رجوع کریں؟

‎اگر آپ کو بار بار چلنے یا ہلکی سرگرمیوں کے دوران سانس لینے میں دشواری محسوس ہو تو اسے معمولی نہ سمجھیں، ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں تاکہ اس کی اصل وجہ معلوم ہو سکے اور بر وقت علاج کیا جا سکے، اگر سانس لینے میں شدید دشواری ہو، چکر آئیں یا بے ہوشی محسوس ہو تو فوری طور پر ایمرجنسی مدد حاصل کریں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article فیصل آباد میں “چوہے والا استاد قمر” گرفتار — ویڈیو پر کارروائی کے بعد تنبیہ کر کے رہا
Next Article اندرون سندھ، سرکاری اسپتالوں میں اربوں روپے فراہم کرنے کے باوجود بچوں کے علاج کی سہولیات ناپید
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

پمز آتشزدگی: شہری کے سوال پر وزیر صحت مصطفیٰ کمال برہم، براہِ راست بات کرنے کی ہدایت
Health

پمز آتشزدگی: شہری کے سوال پر وزیر صحت مصطفیٰ کمال برہم، براہِ راست بات کرنے کی ہدایت

By Yamna Shahid
Health

جان لیوا زخموں کا ایک سیکنڈ میں ہونے والا علاج دریافت

By Neha Ashraf
Health

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی او آئی سی ویکسین الائنس بنانے کی تجویز

By Neha Ashraf
Health

انسداد پولیو کیلئے پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ عزم کا اظہار

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?