MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

کراچی کے 18 سرکاری و نجی صحت مراکز میں سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف

Last updated: جولائی 19, 2026 6:18 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

کراچی کے 18 سرکاری و نجی صحت مراکز میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی خصوصی انسپیکشن مہم کے دوران سنگین خلاف ورزیاں سامنے آگئی ہیں۔

‎ترجمان سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن (ایس ایچ سی سی) کے مطابق کمیشن نے انفیکشن سے بچاؤ، مریضوں کی حفاظت اور صحت کے اداروں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صوبے بھر میں خصوصی انسپیکشن مہم مزید تیز کر دی ہے اور اسی سلسلے میں کراچی کے اضلاع ویسٹ، ساؤتھ اور ایسٹ میں سرکاری و نجی صحت مراکز کا اچانک معائنہ کیا گیا اور اس دوران متعدد سنگین بے ضابطگیاں اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔

‎سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ مجموعی طور پر 18 صحت مراکز کا معائنہ کیا گیا، جن میں 10 کلینکس، 4 اسپتال، 2 میٹرنٹی ہومز اور 2 پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹرز شامل تھے، انسپیکشن ٹیموں نے رجسٹریشن، لائسنسنگ، انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول (آئی پی سی)، طبی فضلے کی محفوظ تلفی، اسٹریلائزیشن، مریضوں کی حفاظت اور دیگر طبی معیارات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

‎ترجمان نے بتایا کہ معائنے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ 18 میں سے 11 صحت مراکز بغیر رجسٹریشن کے کام کر رہے تھے، 5 رجسٹرڈ اداروں کے پاس سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا لازمی پروویژنل لائسنس بھی موجود نہیں تھا، صرف 2 صحت کے ادارے ایسے پائے گئے جو رجسٹرڈ بھی تھے اور ان کے پاس پروویژنل لائسنس بھی موجود تھا۔

‎انہوں نے بتایا کہ کمیشن نے تمام خلاف ورزی کرنے والے اداروں کو سات روز کے اندر خامیاں دور کرنے اور متعلقہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

‎ترجمان کا کہنا تھا کہ مقررہ مدت میں ہدایات پر عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ کے تحت مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

‎ان کا کہنا تھا کہ انسپیکشن کے دوران ضلع ساؤتھ کے ایک بڑے میٹرنٹی اسپتال میں انتہائی سنگین نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں، جنہیں مریضوں، بالخصوص نومولود  اور زچہ کی صحت کے لیے خطرہ قرار دیا گیا، ان خلاف ورزیوں کی بنیاد پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے اس اسپتال کے نیونیٹل انٹینسیو کیئر یونٹ (این آئی سی یو)، آپریشن تھیٹر اور سینٹرل اسٹرائل سپلائی ڈپارٹمنٹ (سی ایس ایس ڈی) کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

‎ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر دو میٹرنٹی ہومز، ایک اسپتال اور ایک پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹر کے خلاف سنگین خلاف ورزیوں پر باضابطہ کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، معائنے کے دوران متعدد صحت مراکز میں طبی فضلے کی محفوظ تلفی، استعمال شدہ سرنجوں اور دیگر بائیو میڈیکل ویسٹ کے مناسب انتظام، اسٹریلائزیشن اور انفیکشن کنٹرول کے اصولوں کی بھی خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جنہیں صحت عامہ کے لیے تشویش ناک قرار دیا گیا۔

‎انہوں نے کہا کہ کمیشن مریضوں کی جان سے کھیلنے، غیر معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھے گا اور محفوظ انجیکشن، مؤثر اسٹریلائزیشن، انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول (آئی پی سی) اور طبی فضلے کی محفوظ تلفی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

‎ترجمان نے مزید کہا کہ خصوصی انسپیکشن مہم آئندہ بھی صوبے بھر میں جاری رہے گی تاکہ تمام صحت کے اداروں کو مقررہ طبی اور قانونی معیارات کا پابند بنایا جا سکے اور شہریوں کو محفوظ، معیاری اور ذمہ دارانہ طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ میں رواں سال خسرہ کے باعث 53 بچوں کے جاں بحق ہونے کا انکشاف
Next Article جیبی سائز کی مصنوعی ذہانت: چینی موبائل سمٹ میں طاقتور فونز کا راج جیبی سائز کی مصنوعی ذہانت: چینی موبائل سمٹ میں طاقتور فونز کا راج
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
امریکی سفیر کی بے دخلی: کینیڈین پٹیشن پر 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد دستخط
امریکی سفیر کی بے دخلی: کینیڈین پٹیشن پر 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد دستخط
تازہ ترین سیاست
اگست 16, 2026
بیلجیئم: پرانی بریوری کی کھدائی کے دوران ایک کروڑ ڈالر کا سونا برآمد
بیلجیئم: پرانی بریوری کی کھدائی کے دوران ایک کروڑ ڈالر کا سونا برآمد
بریکنگ نیوز
اگست 16, 2026
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن: ایل اے 17 پر چوہدری یاسین راٹھور کی کامیابی برقرار
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن: ایل اے 17 پر چوہدری یاسین راٹھور کی کامیابی برقرار
تازہ ترین سیاست
اگست 16, 2026
اینتھروپک کے ممکنہ آئی پی او کے لیے 200 ارب ڈالر کی آمدنی کا ہدف
اینتھروپک کے ممکنہ آئی پی او کے لیے 200 ارب ڈالر کی آمدنی کا ہدف
Technology تازہ ترین
اگست 16, 2026
کارتک آریان کو صدر دروپدی مرمو کی یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت
کارتک آریان کو صدر دروپدی مرمو کی یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
اگست 16, 2026
پون ملہوترا کی یامی گوتم، کارتک آریان اور سنجے مشرا کی اداکاری کی تعریف
پون ملہوترا کی یامی گوتم، کارتک آریان اور سنجے مشرا کی اداکاری کی تعریف
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
اگست 16, 2026

You Might Also Like

Health

پاکستان کا پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا

By Neha Ashraf
Health

ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں موبائل فون کےاستعمال پرمکمل پابندی عائد ، مراسلہ جاری

By Neha Ashraf
کراچی کے سرکاری اسپتال میں تھیوراسک سرجری وارڈ اور آپریشن تھیٹر کا افتتاح
Health

کراچی کے سرکاری اسپتال میں تھیوراسک سرجری وارڈ اور آپریشن تھیٹر کا افتتاح

By Niaz Ali
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی چینی ہم منصب سے اہم ملاقات — صحت کے شعبے میں پاک-چین تعاون بڑھانے پر اتفاق
Health

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی چینی ہم منصب سے اہم ملاقات — صحت کے شعبے میں پاک-چین تعاون بڑھانے پر اتفاق

By Niaz Ali
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?