کراچی: شہر میں موٹرسائیکل چھیننے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملیر ماڈل کالونی کے علاقے شیٹ نمبر 16 میں ہونے والی واردات کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں موٹرسائیکل سوار دو مسلح ملزمان کو شہری سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
فوٹیج میں واضح ہے کہ ملزمان نے شہری کو گلی میں روک کر اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی اور چند ہی لمحوں میں موقع سے فرار ہوگئے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اسی گلی میں تقریباً دس روز قبل بھی اسی نوعیت کی واردات پیش آچکی ہے، جس میں ملزمان نے ایک اور شہری سے موبائل فون اور نقد رقم چھین لی تھی۔ بار بار کی وارداتوں نے علاقے میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔
