MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

نوجوانوں میں فالج کے حملوں میں تشویشناک اضافہ

Last updated: نومبر 28, 2025 1:14 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

عالمی ادارۂ صحت نے خبردار کیا ہے کہ نوجوانوں میں فالج کے حملوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔

‎غیر ملکی میڈیا کے مطابق فالج ایک سنگین قلبی عارضہ ہے اور دنیا بھر میں اموات کی تیسری بڑی وجہ ہے، اس کے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں، جن میں جسم یا مختلف اعضاء کا مفلوج ہو جانا اور ذہنی کمزوری شامل ہیں۔

‎اگرچہ تاریخی طور پر یہ مرض زیادہ عمر کے بالغ افراد کو متاثر کرتا رہا ہے، مگر تازہ ترین تحقیق کے مطابق نوجوانوں میں اس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

‎ماہرین کے مطابق یہ رجحان تشویشناک ہے اور اس کی وجوہات سمجھنا ضروری ہے۔

‎فالج کیا ہے، اس کا خطرہ کتنا بڑھا؟

‎عالمی ادارۂ صحت کے مطابق فالج اس وقت ہوتا ہے جب دماغ کو خون کی سپلائی منقطع ہو جاتی ہے، جس سے دماغی خلیات آکسیجن اور غذائی اجزاء سے محروم ہو جاتے ہیں، اس کے نتیجے میں خلیات کی موت اور معذوری ہو سکتی ہے۔

‎2021ء میں فالج دل کی اسکیمک بیماری اور کووڈ 19 کے ساتھ عالمی سطح پر اموات کی بڑی وجوہات میں شامل تھا، اب بھی دنیا بھر میں تقریباً 10 میں سے 1 شخص فالج سے مرتا ہے۔

‎امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں اس حوالے سے تشویشناک رجحان پایا گیا ہے۔

‎رپورٹ کے مطابق 2013ء سے 2019ء کے درمیان 45 سے 64 سال کی عمر کے امریکیوں میں فالج سے ہونے والی اموات میں 19 فیصد اضافہ ہوا۔

‎جرنل دی لینسیٹ نیورولوجی کے نئے مطالعے نے اس کی تصدیق کی ہے جس میں پایا گیا ہے کہ 70 سال سے زیادہ عمر کے بالغوں میں فالج کی شرح میں کمی آئی ہے، لیکن نوجوان بالغوں خاص طور پر 55 سال سے کم عمر افراد میں فالج کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

‎سی ڈی سی کے مطالعے کی مرکزی مصنفہ ڈاکٹر اوموی ایمویسیلی کا کہنا ہے کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ فالج کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے، 18 سے 44 سال کی عمر کے افراد میں فالج کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

‎اگرچہ مجموعی فالج کے کیسز میں نوجوان بالغوں کا حصہ اب بھی کم ہے، لیکن ان نوجوان گروہوں میں شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، جس کی ماہرین نے کئی

‎ وجوہات بتائی ہیں جو درج ذیل ہیں:

‎1. موٹاپے کا بڑھتا ہوا کردار:

‎1990ء سےعالمی سطح پر فالج کے خطرے میں موٹاپے کا حصہ 88 فیصد بڑھ گیا ہے، زیادہ وزن دل اور خون کی نالیوں پر دباؤ ڈالتا ہے، جس سے ہائی بلڈ پریشر، ٹائپ 2 ذیابیطس اور ہائی کولیسٹرول ہوتا ہے، یہ حالات شریانوں میں پلاک بننے اور اس کے باعث شریانوں میں خون کے بہاؤ کی رکاوٹ یا بندش میں معاون ہیں، جس سے خون کے لوتھڑے بننے اور فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔

‎2. میٹھے مشروبات کا استعمال:

‎مطالعے میں فالج کے بڑھتے ہوئے کیسز کا تعلق شکر ملے مشروبات کے بڑھتے ہوئے استعمال سے بھی جوڑا گیا ہے، ہائی بلڈ شوگر کی سطح خون کی نالیوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے، جس سے سوزش اور خون کے لوتھڑے بن سکتے ہیں۔

‎3. فضائی آلودگی:

‎عالمی سطح پر تقریباً 30 فیصد فالج کی وجوہات فضائی آلودگی کی وجہ سے ہیں، اس میں بیرونی اور اندرونی ذرائع سے ہونے والی آلودگی شامل ہے، جیسے گھروں میں ایندھن کا جلانا۔

‎4. درجۂ حرارت میں شدت:

‎لینسیٹ کے مطالعے کے مطابق بلند درجۂ حرارت کے اثرات میں 72 فیصد اضافہ ہوا ہے، اگرچہ زیادہ درجۂ حرارت باعثِ تشویش ہے، لیکن درجۂ حرارت کی انتہائیں دونوں سمتوں میں فالج کے خطرے کو متاثر کر سکتی ہیں۔

‎حالیہ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ سرد درجۂ حرارت کا اثر گرم درجۂ حرارت کے مقابلے میں زیادہ اہم ہو سکتا ہے۔

‎5. شوگر (ذیابیطس) کنٹرول میں خرابی:

‎ٹائپ 2 ذیابیطس کا نوجوان بالغوں میں بڑھتا ہوا پھیلاؤ فالج کے کیسز میں اضافے کا سبب بنا ہے، ذیابیطس ہائی کولیسٹرول، ہائی بلڈ شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کا باعث بنتی ہے، جو فالج کے بڑے خطرات ہیں۔

‎لینسیٹ کے مطالعے کے مطابق نوجوان بالغوں سمیت دنیا بھر میں فالج کا سب سے بڑا واحد خطرہ اب بھی ہائی بلڈ پریشر ہے، جو تمام کیسز کے نصف سے زیادہ کا سبب بنتا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ ٹیچنگ ہسپتالوں میں آؤٹ ڈور کے اوقات کار پر عملدرآمد میں ناکام
Next Article سندھ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
امریکی محکمہ انصاف نے تعلیمی اداروں میں سام دشمنی کی تحقیقات سے متعلق الزامات مسترد کر دیے
امریکی محکمہ انصاف نے تعلیمی اداروں میں سام دشمنی کی تحقیقات سے متعلق الزامات مسترد کر دیے
تازہ ترین سیاست
اگست 19, 2026
امریکی ایس ای سی کی کرپٹو مارکیٹ پر گرفت سخت کرنے کی نئی کوشش
امریکی ایس ای سی کی کرپٹو مارکیٹ پر گرفت سخت کرنے کی نئی کوشش
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اگست 19, 2026
سمندری فرش پر کان کنی کے خلاف ماحولیاتی تنظیموں کا عدالتی چیلنج
سمندری فرش پر کان کنی کے خلاف ماحولیاتی تنظیموں کا عدالتی چیلنج
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 19, 2026
جنوبی الخلیل کی غاریں: ایک قدیم تاریخ اور بے دخلی کا خوف
جنوبی الخلیل کی غاریں: ایک قدیم تاریخ اور بے دخلی کا خوف
international تازہ ترین
اگست 19, 2026
اسرائیلی فضائیہ کا شام کے فوجی اڈے پر حملہ، امریکہ کی ناراضگی میں اضافہ
اسرائیلی فضائیہ کا شام کے فوجی اڈے پر حملہ، امریکہ کی ناراضگی میں اضافہ
international تازہ ترین
اگست 19, 2026
نقاب پوش شخص کی رہائشی علاقے میں گھات، خوفناک ویڈیو سامنے آگئی
نقاب پوش شخص کی رہائشی علاقے میں گھات، خوفناک ویڈیو سامنے آگئی
تازہ ترین عدالت اور جرائم
اگست 19, 2026

You Might Also Like

Health

کراچی: ڈینگی سے 4 سالہ بچی جاں بحق

By Neha Ashraf
Health

‎این آئی سی وی ڈی میں بین الاقوامی معیار کا کلینیکل ٹرائلز یونٹ قائم

By Neha Ashraf
Health

مردوں میں قبل از وقت بڑھاپے کا باعث بننے والی اہم وجہ دریافت

By Neha Ashraf
Health

نمونیا کے خطرناک اثرات، فوری شناخت اور علاج کے طریقے

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?