MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

مردوں میں قبل از وقت بڑھاپے کا باعث بننے والی اہم وجہ دریافت

Last updated: مارچ 1, 2026 12:21 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

موجودہ عہد میں حیران کن طور پر مرد تیزی سے قبل از وقت بڑھاپے کے شکار ہو رہے ہیں اور اب اس کی ایک اہم وجہ دریافت ہوئی ہے۔

‎چین کے جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ فار ایور کیمیکلز (پی ایف اے ایس) مردوں کو قبل از وقت بوڑھا بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

‎تحقیق کے مطابق انسانوں کے تیار کردہ پر فلورواکائیل اور پولی فلورواکائیل سبسٹینسز(پی ایف اے ایس) نامی کیمیکلز 50 سال سے زائد عمر کے مردوں میں بڑھاپے کی جانب سفر تیز کر دیتے ہیں۔

‎خیال رہے کہ پی ایف اے ایس ایسے کیمیکلز ہیں جن کو متعدد اشیا جیسے فرنیچر اور فوڈ پیکجنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور انہیں عموماً فار ایور کیمیکلز کے نام سے جانا جاتا ہے، کیونکہ انہیں قدرتی طور پر ری سائیکل ہونے میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے۔

‎ان کیمیکلز کو پہلے بھی مختلف بیماریوں جیسے امراض قلب اور کینسر سے منسلک کیا جاتا تھا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ان کیمیکلز کے نتیجے میں مردوں کی حیاتیاتی عمر بڑھنے کی رفتار تیز ہو جاتی ہے۔

‎خیال رہے کہ ویسے تو ہر فرد کی عمر کا تعین تاریخ پیدائش (کرانیکل ایج) سے کیا جاتا ہے مگر طبی لحاظ سے ایک حیاتیاتی عمر (بائیولوجیکل ایج) بھی ہوتی ہے جو جسمانی اور ذہنی افعال کی عمر کے مطابق ہوتی ہے۔

‎جینز، طرز زندگی اور دیگر عناصر اس حیاتیاتی عمر پر اثرات مرتب کرتے ہیں اور یہ عمر جتنی زیادہ ہوگی مختلف امراض کا خطرہ بھی اتنا زیادہ بڑھ جائے گا۔

‎اس تحقیق میں 326 معمر مردوں اور خواتین کے ایک گروپ کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جو 1999 اور 2000 کے دوران ایک امریکی سروے کا حصہ بنے تھے۔

‎ان افراد کے خون کے نمونوں کے تجزیے میں 11 اقسام کے پی ایف اے ایس کیمیکلز کی موجودگی کی جانچ پڑتال کی گئی۔ اس کے بعد دیکھا گیا کہ ان کیمیکلز سے حیاتیاتی عمر پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

‎محققین نے بتایا کہ ان فار ایور کیمیکلز سے 50 سے 64 سال کی عمر کے مردوں کی حیاتیاتی عمر کی رفتار تیز ہو جاتی ہے مگر خواتین پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

‎انہوں نے کہا کہ یہ نتائج اہم ہے مگر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ ان کیمیکلز سے بچنے کی ضرورت ہے۔

‎اس تحقیق کے نتائج جرنل فرنٹیئرز ان ایجنگ میں شائع ہوئے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایران نے سپریم لیڈر آیت‌اللہ علی خامنہ‌ای کی موت کی تصدیق کر دی
Next Article سرکاری میڈیکل کالجز و ٹیچنگ اسپتال کے ہاسٹلز پر قبضوں کا انکشاف
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
کراچی: ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، شہریوں نے سکھ کا سانس لیا
کراچی: ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، شہریوں نے سکھ کا سانس لیا
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 15, 2026
وزیرِ اطلاعات کی اپوزیشن کو چارٹر آف اکانومی پر دستخط کی دعوت، مجوزہ بجٹ FY27 کا دفاع
وزیرِ اطلاعات کی اپوزیشن کو چارٹر آف اکانومی پر دستخط کی دعوت، مجوزہ بجٹ FY27 کا دفاع
کاروبار اور تجارت
جون 14, 2026
خیبر پختونخوا: شدید بارشوں سے 7 افراد ہلاک، 33 زخمی
خیبر پختونخوا: شدید بارشوں سے 7 افراد ہلاک، 33 زخمی
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 14, 2026
کراچی میں تیز ہواؤں کا امکان: موسم کا رخ تبدیل
کراچی میں تیز ہواؤں کا امکان: موسم کا رخ تبدیل
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 14, 2026
جنیوا میں جی7 سربراہی اجلاس سے قبل بڑے احتجاجات کا امکان
جنیوا میں جی7 سربراہی اجلاس سے قبل بڑے احتجاجات کا امکان
international
جون 14, 2026
گوادر کی ساحلی پٹی پر نامعلوم ذرائع سے خام تیل کا پھیلاؤ، ماہی گیروں کی روزگار خطرے میں
گوادر کی ساحلی پٹی پر نامعلوم ذرائع سے خام تیل کا پھیلاؤ، ماہی گیروں کی روزگار خطرے میں
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 14, 2026

You Might Also Like

Health

رواں سال کا پہلا پولیو کیس سندھ میں رپورٹ

By Neha Ashraf
Health

وزن کم کرنے کے انجیکشن سے اچانک بینائی جانے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے: تحقیق

By Neha Ashraf
Health

پنجاب حکومت کا اسکولوں میں خسرہ ویکسین لگانے کا اعلان

By Neha Ashraf
Health

نومولود کا کامیاب بائی پاس آپریشن

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?