MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

حکومت دباؤ میں نہیں آئے گی، وزیراعلیٰ آفریدی صوبائی معاملات پر توجہ دیں

Last updated: نومبر 29, 2025 10:41 شام
Sana Mustafa
Share
SHARE

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے جمعہ کے روز واضح کیا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اپنے صوبے کے معاملات پر توجہ دینی چاہیے اور وفاقی حکومت دھرنوں کی دھمکیوں یا کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ٹو نائٹ ود سمر عباس میں گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقاتیں صرف جیل مینوئل کے مطابق ہوں گی، اور اگر قوانین کی خلاف ورزی ہوئی تو کسی قسم کی ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں “زیادہ سے زیادہ سہولیات” فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی “بزدار پلس پلس” کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کسی کو بھی اڈیالہ جیل کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے یا صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان جیل کے باہر بد نظمی پیدا کرتے ہیں، جو قانون شکنی کے مترادف ہے، اسی وجہ سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں، اور ایک خاتون رہنما نے بھارتی اور افغان میڈیا کو معلومات فراہم کیں۔

انہوں نے زور دیا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو عمران خان سے ملنے کا کوئی قانونی حق نہیں، اور سہیل آفریدی کو چاہیے کہ وہ اپنے صوبے میں امن و امان کی بہتری اور انتظامی امور پر توجہ دیں، نہ کہ سیاسی محاذ آرائی میں الجھیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان نے ٹرائی سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے دی
Next Article دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
خشک سالی کا خاتمہ: کیا بارشیں واقعی بحران ختم کر رہی ہیں؟
خشک سالی کا خاتمہ: کیا بارشیں واقعی بحران ختم کر رہی ہیں؟
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
ہوائی میں طوفان ’لالہ‘ کا قہر: سیلاب اور بجلی کی بندش سے نظام زندگی مفلوج
ہوائی میں طوفان ’لالہ‘ کا قہر: سیلاب اور بجلی کی بندش سے نظام زندگی مفلوج
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
ڈیڑھ ملین پاؤنڈ کی لاگت سے نیچر ریزرو پر کام کا آغاز اگلے ماہ ہوگا
ڈیڑھ ملین پاؤنڈ کی لاگت سے نیچر ریزرو پر کام کا آغاز اگلے ماہ ہوگا
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
ٹرمپ انتظامیہ کا قومی جنگلات میں لکڑی کی کٹائی کی اجازت دینے کا فیصلہ
ٹرمپ انتظامیہ کا قومی جنگلات میں لکڑی کی کٹائی کی اجازت دینے کا فیصلہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
بھارت سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح کے قریب
بھارت سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح کے قریب
تازہ ترین کھیل
اگست 18, 2026
آئی فون 18 پرو میکس: ڈیزائن اور فیچرز پر متضاد افواہیں
آئی فون 18 پرو میکس: ڈیزائن اور فیچرز پر متضاد افواہیں
Technology تازہ ترین
اگست 18, 2026

You Might Also Like

سیاست

غزہ سے کشمیر تک ظلم کے پہاڑتوڑے جا رہے ہیں — مسلمانوں کو متحد ہونا ہوگا:خواجہ آصف

By Hafeez Alam Ghazi
سیاست

چمن بارڈر پر افغان جانب سے بلااشتعال فائرنگ، پاکستانی فورسز کا مؤثر اور ذمہ دارانہ جواب

By Hafeez Alam Ghazi
سیاست

ایران کی امریکہ سے فوراً معاہدے کی تردید

By Abdul Saboor
نئی دہلی نے آبنائے ہرمز کے قریب بھارتی پرچم والے ٹینکروں پر فائرنگ کے بعد ایرانی سفیر کو طلب کر لیا
Worldتازہ ترینسیاست

نئی دہلی نے آبنائے ہرمز کے قریب بھارتی پرچم والے ٹینکروں پر فائرنگ کے بعد ایرانی سفیر کو طلب کر لیا

By Ayesha Masood
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?