MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

غذائی کمی سے جڑی نئی قسم کی ڈائیبٹیز ٹائپ 5 کی وجوہات کیا ہیں؟

Last updated: جنوری 2, 2026 11:23 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

جنوری 2025ء میں انٹرنیشنل ڈائیبیٹیز فیڈریشن (IDF) نے غذائی کمی سے پیدا ہونے والی ذیابیطس کی نئی قسم کو باضابطہ طور پر ٹائپ 5 ذیابیطس قرار دیا تھا۔

‎ٹائپ 5 ذیابیطس شوگر کی ایک الگ قسم ہے جو طویل عرصے تک غذائی قلت کے باعث پیدا ہوتی ہے اور زیادہ تر کم اور متوسط آمدنی والے ممالک، خصوصاً جنوبی ایشیا اور افریقہ میں پائی جاتی ہے۔

‎IDF کے مطابق اس بیماری کو تسلیم کرنا ایک اہم پیش رفت ہے کیونکہ یہ نہ تو ٹائپ 1 اور نہ ہی ٹائپ 2 ذیابیطس میں مکمل طور پر فٹ ہوتی تھی۔

‎شوگر کی نئی قسم کی بطور ٹائپ 5 شناخت سے متاثرہ لاکھوں افراد کے لیے بہتر علاج اور صحت کی سہولتیں ممکن ہو سکیں گی۔

‎ٹائپ 5 ذیابیطس کی علامات:

‎خون سے جڑی اس بیماری کی عام علامات میں زیادہ پیاس لگنا، بار بار پیشاب آنا، سر درد، نظر کا دھندلا ہونا، تھکن اور زخموں کا دیر سے بھرنا شامل ہے۔

‎ماہرین کے مطابق چونکہ یہ مریض اکثر غذائی کمی کا شکار ہوتے ہیں، اس لیے وزن میں کمی، کمزوری اور بھوک جیسی علامات ذیابیطس کی پہچان کو مشکل بنا دیتی ہیں۔

‎عموماً ایسے مریضوں کا باڈی ماس انڈیکس (BMI) 18.5 سے کم ہوتا ہے۔ طویل غذائی کمی کی وجہ سے مریض کی جسمانی نشوونما متاثر، سلائیوا کے غدود کا بڑھ جانا اور جِلد و بالوں میں تبدیلیاں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

‎ٹائپ 5 ذیابیطس کی وجوہات:

‎آئی ڈی ایف کے مطابق یہ بیماری بچپن اور لڑکپن میں طویل غذائی کمی، بار بار انفیکشن اور خوراک کی عدم دستیابی کے باعث پیدا ہوتی ہے۔

‎ان عوامل سے لبلبہ (پینکریاز) مکمل طور پر نشوونما حاصل نہیں کر پاتا اور بعد کی زندگی میں انسولین بنانے کی صلاحیت بھی کم ہو جاتی ہے۔

‎ماہرین کے مطابق ٹائپ 5 ذیابیطس نہ تو آٹو امیون ہے اور نہ ہی اس میں انسولین ریزسٹنس ہوتی ہے، مسئلہ یہ ہے کہ لبلبہ مکمل طور پر تیار نہیں ہو پاتا جس کی وجہ سے جسم کو مناسب انسولین نہیں ملتی۔

‎غلط تشخیص کا مسئلہ:

‎ماہرین کا کہنا ہے کہ ماضی میں ایسے مریضوں کو اکثر ٹائپ 1 یا ٹائپ 2 ذیابیطس سمجھ کر غلط علاج دیا جاتا رہا ہے۔ اب ٹائپ 5 کی باضابطہ شناخت کے بعد مریضوں کو ان کی حالت کے مطابق بہتر اور مؤثر علاج فراہم کیا جا سکے گا۔

‎ممکنہ پیچیدگیاں:

‎ٹائپ 5 ذیابیطس میں بھی دیگر اقسام کی طرح دل کی بیماریوں، گردوں کو نقصان، اعصابی مسائل اور نظر کی پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھ ہوتا ہے۔

‎ماہرین زور دیتے ہیں کہ خون میں شوگر کی باقاعدہ جانچ اور بروقت علاج ان پیچیدگیوں سے بچاؤ کے لیے نہایت ضروری ہے۔

‎طبی ماہرین کے مطابق شوگر لیول اور HbA1c کو کنٹرول میں رکھنا ٹائپ 5 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا دیگر اقسام میں تاکہ طویل مدتی نقصانات سے بچا جا سکے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ‎8 لاکھ بچے ویکسین سے محروم رہ جانے کے باوجود 2025 میں پولیو کیسز کم رپورٹ ‎
Next Article لاہور کے میو اسپتال میں منکی پاکس کے 21 کیسز رپورٹ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026
برطانیہ: گردن توڑ بخار سے 2 طالبعلم ہلاک، متعدد وائرس میں مبتلا
Health
مارچ 21, 2026
جوان افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ دریافت
Health
مارچ 21, 2026
ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے کتنی نیند ضروری ہے؟
Health
مارچ 21, 2026
ملک میں ڈینگی الرٹ جاری، تکنیکی معاونت اور سخت ایس او پیز لازم
Health
مارچ 20, 2026

You Might Also Like

Health

ڈاکٹروں کے لیے بڑی خبر آ گئی!

By Neha Ashraf
Health

پاکستان میں منکی پاکس بے قابو؛ قومی ادارہ صحت کا الرٹ جاری

By Neha Ashraf
Health

کینسر کے مریضوں کیلیے خطرے کی گھنٹی، ریڈی میڈ غذاؤں پر نئی تحقیق میں انکشاف

By Neha Ashraf
Health

ادویات کتنی قیمت میں فروخت ہو رہی ہیں؟ جاننے کے لیے حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?