MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

دنیا بھر میں کینسر کیسز کی شرح میں اضافہ

Last updated: جنوری 8, 2026 3:12 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

دنیا بھر میں کینسر کیسز کی تعداد میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے اور 1990 سے 2023 کے دوران ان میں دوگنا اضافہ ہوا۔

‎2023 میں دنیا بھر میں ایک کروڑ 85 لاکھ کینسر کیسز سامنے آئے، خاص طور پر غریب اور متوسط آمدنی والے ممالک میں یہ سنگین مرض زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

‎یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

‎جرنل دی لانسیٹ میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ کینسر سے ہونے والی لگ بھگ 50 فیصد اموات کی روک تھام ممکن ہے۔

‎تحقیق کے مطابق 1990 سے 2023 کے دوران کینسر سے ہونے والی اموات میں 74 فیصد اضافہ ہوا اور وہ ایک کروڑ 4 لاکھ تک پہنچ گئیں۔

‎تحقیق میں بتایا گیا کہ کینسر سے ہونے والی 40 فیصد سے زائد اموات میں خطرہ بڑھانے والے 44 عناصر بشمول تمباکو نوشی کے استعمال، ناقص غذا اور ہائی بلڈ شوگر کو دریافت کیا گیا۔

‎اس طرح کی اموات کی روک تھام تمباکو نوشی سے گریز، صحت کے لیے مفید غذاؤں کے استعمال اور بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھ کر ممکن ہے۔

‎محققین نے بتایا کہ اگر اقدامات نہ کیے گئے تو 2050 تک کینسر کیسز میں 61 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے اور سالانہ 3 کروڑ سے زائد کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

‎اسی طرح کینسر سے ہونے والی اموات 75 فیصد اضافہ سے ایک کروڑ 86 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

‎محققین کے مطابق کینسر کے بڑھتے بوجھ کو دیکھتے ہوئے حکومتوں اور پالیسی سازوں کی جانب سے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، تاکہ کینسر کی روک تھام کو ممکن بنایا جاسکے، مرض کی جلد تشخیص ہوسکے اور مؤثر علاج عالمی سطح پر دستیاب ہو۔

‎ان کا کہنا تھا کہ 1990 سے 2023 کے درمیان عالمی سطح پر کینسر کیسز اور اموات میں اضافہ ہوا، حالانکہ طبی سائنس میں کافی پیشرفت ہوئی اور کینسر کا خطرہ بڑھانے والے عناصر کی روک تھام کے لیے کام کیا گیا۔

‎انہوں نے بتایا کہ کینسر دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے اور آنے والی دہائیوں میں اس کے بوجھ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

‎اس تحقیق کے لیے 204 ممالک کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی اور کینسر کی 47 اقسام کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

‎2023 کے دوران بریسٹ کینسر اس مرض کی سب سے عام قسم رہی جبکہ پھیپھڑوں سے متعلق کینسر کی اقسام سے سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔

‎تمباکو نوشی دنیا بھر میں کینسر سے ہونے والی 21 فیصد اموات کا باعث بنی جبکہ خواتین کے مقابلے میں مردوں میں اموات کی شرح زیادہ ریکارڈ ہوئی۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کیا کیٹو ڈائٹ جگر کے کینسر کے خدشات بڑھا رہی ہے؟ ماہرین صحت کا انتباہ
Next Article سپر فلو: ہسپتال ہزاروں مریضوں سے بھر گئے وارننگ جاری
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
امریکی محکمہ انصاف نے تعلیمی اداروں میں سام دشمنی کی تحقیقات سے متعلق الزامات مسترد کر دیے
امریکی محکمہ انصاف نے تعلیمی اداروں میں سام دشمنی کی تحقیقات سے متعلق الزامات مسترد کر دیے
تازہ ترین سیاست
اگست 19, 2026
امریکی ایس ای سی کی کرپٹو مارکیٹ پر گرفت سخت کرنے کی نئی کوشش
امریکی ایس ای سی کی کرپٹو مارکیٹ پر گرفت سخت کرنے کی نئی کوشش
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اگست 19, 2026
سمندری فرش پر کان کنی کے خلاف ماحولیاتی تنظیموں کا عدالتی چیلنج
سمندری فرش پر کان کنی کے خلاف ماحولیاتی تنظیموں کا عدالتی چیلنج
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 19, 2026
جنوبی الخلیل کی غاریں: ایک قدیم تاریخ اور بے دخلی کا خوف
جنوبی الخلیل کی غاریں: ایک قدیم تاریخ اور بے دخلی کا خوف
international تازہ ترین
اگست 19, 2026
اسرائیلی فضائیہ کا شام کے فوجی اڈے پر حملہ، امریکہ کی ناراضگی میں اضافہ
اسرائیلی فضائیہ کا شام کے فوجی اڈے پر حملہ، امریکہ کی ناراضگی میں اضافہ
international تازہ ترین
اگست 19, 2026
نقاب پوش شخص کی رہائشی علاقے میں گھات، خوفناک ویڈیو سامنے آگئی
نقاب پوش شخص کی رہائشی علاقے میں گھات، خوفناک ویڈیو سامنے آگئی
تازہ ترین عدالت اور جرائم
اگست 19, 2026

You Might Also Like

Health

ذہنی صحت بہتر بنانے کے 7 مؤثر اور قدرتی طریقے

By Neha Ashraf
چین کی بائیو ٹیک ترقی: امریکی فارماسیوٹیکل بالادستی کو خطرہ
Health

چین کی بائیو ٹیک ترقی: امریکی فارماسیوٹیکل بالادستی کو خطرہ

By Misbah Jogyat
کیا روزانہ 30 منٹ واک کرنے سے بیماریوں کا خطرہ کم ہو سکتا ہے؟
Health

کیا روزانہ 30 منٹ واک کرنے سے بیماریوں کا خطرہ کم ہو سکتا ہے؟

By Misbah Jogyat
Health

چلڈرن اسپتال میں زائد المعیاد ادویات کے استعمال کا انکشاف

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?