MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

کراچی؛ تھیلیسمیا کے علاج کیلئے جدید جینیاتی ٹیکنالوجی پر تحقیق آخری مراحل میں داخل

Last updated: فروری 7, 2026 11:04 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

پاکستان میں جلد تھیلیسمیا اور سکل سیل انیمیا کا علاج صرف محفوظ انتقال خون تک محدود نہیں رہے گا کیونکہ آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں جدید جینیاتی ٹیکنالوجی کرسپر کیس-9 پر تحقیق آخری مراحل میں ہے۔

‎تفصیلات کے مطابق اس تحقیق کے بعد خراب جینز کو درست کر کے خون کی ان موروثی بیماروں کے مریض کو نارمل زندگی دی جا سکتی ہے۔

‎اس ٹیکنالوجی کے تحت ماہرین بچوں پر کلینیکل ٹرائلز شروع کرنے کے لیے تیار ہیں اور صرف ڈریپ کی اجازت کے منتظر ہیں۔ اس کے ساتھ اس علاج کو دوا کی طرح انجکشن کے ذریعے جسم میں منتقل کرنے پر بھی کام جاری ہے۔

‎اس جین ایڈیٹنگ تھراپی کے حوالے سے آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے سینٹر فار ری جنریٹو میڈیسن اینڈ اسٹیم سیل ریسرچ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر افسر علی میاں نے بتایا کہ کرسپر کیس-9 (CRISPR-Cas9) ایک ٹیکنالوجی ہے،جو مالیکیولر قینچی کی طرح کام کرتا ہے، جس کے ذریعے انسانی جینوم میں موجود جینیاتی ساخت (کریکٹر اسٹِک) کو ایڈٹ کیا جا سکتا ہے۔

‎ڈاکٹر افسر علی میاں کا کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے کسی بھی جین کے اندر موجود کیریکٹر اسٹیک کو ڈیلیٹ یا شامل کیا جا سکتا ہے، جبکہ جینیاتی اور پیدائشی امراض کے علاج کے لیے خراب جینز کو درست کیا جا سکتا ہے۔

‎انہوں نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی پر پری کلینیکل سطح پر کام کیا جا چکا ہے اور اسے باقاعدہ طور پر ڈیولپ کیا گیا ہے۔

‎اس علاج کی بنیادی طور پر دو اپروچز ہیں۔ پہلی اپروچ کو ایکس ویوو (Ex-vivo) کہا جاتا ہے، جس میں مریض کے خون سے اسٹیم سیلز کو الگ (آئیسولیٹ) کیا جاتا ہے۔ ان سیلز میں کرسپر کیس-9 کے ذریعے جین ایڈیٹنگ کی جاتی ہے، جس کے بعد انہیں دوبارہ مریض کے جسم میں انجیکٹ کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریگولیٹری باڈی کی اجازت کے بعد اس طریقۂ علاج کے لیے بچوں پر کلینیکل ٹرائلز کی تیاری مکمل ہوجائے گی۔

‎دوسری اپروچ وہ ہے جس پر اس وقت آغا خان یونیورسٹی میں کام جاری ہے، جس کے تحت کرسپر کیس-9 کو بطور دوا (Drug) تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے اسے لائپوسوم یا ایکسوسوم کے ذریعے لوڈ کر کے ڈائریکٹ انجیکٹ ایبل بنانے پر کام ہو رہا ہے، بالکل اسی طرح جیسے کووِڈ ویکسین تیار کی گئی تھی۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ملتان: 24 گھنٹوں کے دوران مزید 57 بچوں میں نمونیہ کی تصدیق
Next Article وزیر اعلیٰ ہارٹ سرجری پروگرام ، 10 ہزار سے زائدبچوں کی مفت ہارٹ سرجریز
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
200 روپے کے پرائز بانڈ کے نتائج جون 2026 میں جاری
200 روپے کے پرائز بانڈ کے نتائج جون 2026 میں جاری
کاروبار اور تجارت
جون 15, 2026
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کے ریٹس – 15 جون 2026
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کے ریٹس – 15 جون 2026
کاروبار اور تجارت
جون 15, 2026
امریکہ-ایران معاہدے کی امید پر تیل کی قیمتوں میں کمی، ڈاؤ جونز نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
امریکہ-ایران معاہدے کی امید پر تیل کی قیمتوں میں کمی، ڈاؤ جونز نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
Economy
جون 15, 2026
وفاقی بجٹ پر تحفظات: بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں خطاب ملتوی
سیاست
جون 15, 2026
سربراہ سینٹرل بینک آف عمان: پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کی آخری تاریخ 30 اپریل
international
جون 15, 2026
پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ سسٹم: فارمیٹ کی بنیاد پر تنخواہوں کا نیا فارمولا
کھیل
جون 15, 2026

You Might Also Like

Health

موت کا خطرہ کم! دل کے علاج کیلیے نئی دوا منظور

By Neha Ashraf
کانگو میں ایبولا وبا: عالمی ادارہ صحت کے مطابق ویکسین میں نو ماہ لگ سکتے ہیں
Health

کانگو میں ایبولا وبا: عالمی ادارہ صحت کے مطابق ویکسین میں نو ماہ لگ سکتے ہیں

By Misbah Jogyat
Health

یورپ میں برڈ فلو کا پہلا انسانی کیس رپورٹ، اطالوی حکام نے الرٹ جاری کردیا

By Neha Ashraf
Health

کراچی کے 3 بڑے اسپتالوں میں ایک سال کے دوران کتوں کے کاٹنے کے 50 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?