MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

سرکاری اسپتالوں میں نرسوں کی قلت و پروموشن کے مسائل جلد حل کرنیکی یقین دہانی

Last updated: فروری 16, 2026 12:09 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

سیکریٹری صحت کی ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والی نرسوں کی قلت اور پروموشن کے مسائل جلد حل کردیے جائیں گے۔

‎ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین اعجاز علی کلیری کی سربراہی میں دیگر عہداروں نے صوبائی سیکریٹری صحت طاہر حسین سانگی سے ملاقات کے دوران یادداشت پیش کی۔

‎ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ نے صوبائی محکمہ صحت کو نرسنگ کیڈر کی زیر التوا پروموشن اور اسپتالوں میں نرسوں کی قلت کے حوالے سے صوبائی سیکرٹری صحت طاہر حسین سانگی کو یاداشت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں نرسوں کے زیر التوا فور ٹیئر فارمولے کے تحت گریڈ 16 سے گریڈ 20 تک کی نرسوں کی ترقیوں کے احکامات جاری کیے جائیں اور نرسوں کے پروموشن کوٹے کو 25 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کیا جائے۔

‎اعجاز علی کلیری نے بتایا کہ نرسوں کی بھرتیوں کے قوانین پر عمل درآمد کیا جائے تاکہ اسپتالوں میں نرسوں کی شدید قلت پر قابو پایا جاسکے۔

‎انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں نرسوں کی گریڈ 17 سے 18 کی 172 اسامیاں، گریڈ 19 کی 19 اسامیاں اور نرسنگ گریڈ 20 کی دو اسامیاں گذشتہ کئی سالوں سے خالی پڑی ہیں۔

‎انہوں نے کہا کہ نرسنگ کی ایوننگ فیکلٹی کی زیرِ التواء ادائیگیوں کی فوری طور پر جاری کیا جائے۔

‎اعجاز کلیری نے کہا کہ پنجاب کی طرز پر سندھ میں بھی نرسنگ کالج کی گریڈ 19 کی اسامی کو اپ گریڈ کرکے گریڈ 20 کا کیا جائے۔

‎انہوں نے چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کی گریڈ 19 سے اسامی کو گریڈ 20 میں ترقی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے دوسروں صوبوں کے طرح نرسوں کے سروس اسٹرکچر کا بھی مطالبہ کیا۔

‎صوبائی سیکریٹری صحت نے نرسوں کے تمام جائز مطالبات حل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔ وفد میں ینگ نرسز ایسوسی ایشن حیدرآباد کی صدرگلناز، وائس پریزیڈنٹ سندھ غلام قادر مغیری، علی اکبر چاچڑ، ہیرا لال شامل تھے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پی کے ایل آئی لاہور میں روبوٹ کی مدد سے لبلبے کے کینسر کی کامیاب سرجری
Next Article بچوں کے کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج سے زیادہ تر کیسز مکمل طور پر قابل علاج قرار
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
‎13 اپریل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا؛ سربراہ انسداد پولیو پروگرام
Health
مارچ 27, 2026
میٹا رنگ ٹیکنالوجی بریسٹ کینسر کی جانچ کیلیے انقلابی پیش رفت
Health
مارچ 27, 2026
انسولین کی گولیاں جلد انجیکشن کا متبادل بن سکتی ہیں، سائنس دانوں کے حوصلہ افزا نتائج
Health
مارچ 27, 2026
ماہرین جگر کے عاج ترین مرض کا ممکنہ مؤثر علاج دریافت کرنے میں کامیاب
Health
مارچ 27, 2026
پاکستان میں پہلی بار دل کی بے ترتیبی کے علاج کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف
Health
مارچ 26, 2026
پنجاب: محفوظ خون کی منتقلی، بلڈ بینک مانیٹرنگ سخت
Health
مارچ 26, 2026

You Might Also Like

Health

ذیابیطس کے مریضوں کیلئے یہ غذائیں مفید ہوسکتی ہیں

By Neha Ashraf
Health

پاکستان میں ہر 10 میں سے ایک شخص ذیابیطس میں مبتلا ہے: طبی ماہرین

By Neha Ashraf
Health

دواؤں کی قیمتوں میں من مانے اضافے، مریض پریشان

By Neha Ashraf
Health

پنجاب میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کا نیٹ ورک بےنقاب

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?