MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

کینسر کے پھیلاؤ کی پیشگوئی کرنے والا نیا اے آئی نظام تیار

Last updated: مارچ 12, 2026 12:16 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

سائنس دانوں نے ایک نیا مصنوعی ذہانت کا ایک نظام تیار کیا ہے جو کینسر کے جسم کے دوسرے حصوں تک پھیلنے کے امکانات سے متعلق پیشگوئی کر سکتا ہے۔

‎مینگروو جی ایس کا نام پانے والا یہ اے آئی سسٹم جینز کی پیچیدہ سرگرمیوں کے نمونوں کا تجزیہ کر کے اندازہ لگاتا ہے کہ کسی ٹیومر کے جسم کے دیگر حصوں تک پھیلنے کے امکانات کتنے ہیں۔

‎یہ تحقیق سائنسی جریدے سیل رپورٹس میں شائع ہوئی ہے اور مستقبل میں ڈاکٹروں کو اپنے مریضوں میں میٹاسٹیسس (یعنی کینسر کے پھیلاؤ) کے خطرے کا اندازہ لگانے میں مدد دے سکتی ہے۔

‎کینسر کے بارے میں سب سے بڑی سائنسی پہیلیوں میں سے ایک یہ رہی ہے کہ کچھ ٹیومر پھیلتے کیوں نہیں جبکہ بعض تیزی سے جسم کے دوسرے حصوں تک پہنچ جاتے ہیں۔ خاص طور پر بڑی آنت، چھاتی اور پھیپھڑوں کے کینسر میں جب بیماری پھیل جائے تو موت کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

‎جنیوا یونیورسٹی میں جینیاتی طب اور نشوونما کے پروفیسر ایریل روئز آئی آلتابا کے مطابق کینسر کو صرف خلیات کی بے ترتیب میں نموسمجھنا درست نہیں۔ دراصل اسے حیاتیاتی پروگراموں کے ایک مجموعے کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے جو عام طور پر جسم کی ابتدائی نشوونما کے دوران فعال ہوتے ہیں، مگر بعد میں غلط وقت یا غلط جگہ پر دوبارہ سرگرم ہو جاتے ہیں۔

‎اس عمل کو سمجھنے کے لیے محققین نے بڑی آنت کے ٹیومرز سے حاصل کیے گئے کلون شدہ خلیات کا استعمال کیا۔ انہوں نے سینکڑوں جینز کی سرگرمیوں کا تجزیہ کیا تاکہ معلوم ہو سکے کہ مختلف خلیات کس طرح ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔

‎تحقیق کے دوران سائنس دانوں کو جینز کی کچھ خاص سرگرمیاں ایسی ملیں جو خلیات کی کینسر پھیلانے کی صلاحیت سے مضبوط تعلق رکھتی تھیں۔

‎اسی معلومات کی بنیاد پر محققین نے ’مینگروو جین سگنیچرز‘ تیار کیے ، جو کہ اے آئی پر مبنی نظام ہے جو بیک وقت درجنوں بلکہ سینکڑوں جینیاتی سگنیچرز کا تجزیہ کر کے کینسر کے پھیلاؤ کے امکانات کا اندازہ لگاتا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article چار اہم ادویات غیر معیاری قرار، مارکیٹ سے فوری واپس لینے کا حکم
Next Article وزن کم کرنے کے انجیکشن سے اچانک بینائی جانے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے: تحقیق
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
تازہ ترین کھیل
اگست 18, 2026
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026

You Might Also Like

Health

صحت کارڈ پلس میں مزید چار پیچیدہ بیماریوں کا مہنگا علاج بھی شامل کردیا گیا

By Neha Ashraf
Health

پاکستان میں اینٹی بایوٹکس کے غیر ضروری استعمال سے ہر سال 2 سے 3 لاکھ افراد جان گنوا بیٹھتے ہیں

By Neha Ashraf
ایبولا پر قابو پانے کی کوششیں امریکی شمولیت میں کمی سے متاثر ہونے کا خدشہ
Health

ایبولا پر قابو پانے کی کوششیں امریکی شمولیت میں کمی سے متاثر ہونے کا خدشہ

By Yamna Shahid
Health

ملک کے ہر ضلع میں کم از کم ایک ایچ آئی وی اسکریننگ و علاج مرکز قائم کیا جائے، مصطفیٰ کمال

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?