MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

کیا ملٹی وٹامنز بڑھاپے کے عمل کو سست کر سکتے ہیں؟

Last updated: مارچ 15, 2026 12:09 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ ملٹی وٹامن استعمال کرنے سے بڑھاپے کے عمل کو نمایاں حد تک سست کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

‎سائنسی جریدے نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق 2 سال تک روزانہ ملٹی وٹامن سپلیمنٹ لینے والے عمر رسیدہ افراد میں بڑھاپے کے اثرات سپلیمنٹ نہ لینے والے افراد کے مقابلے تقریباً 4 ماہ تک سست ہو گئے۔

‎مطالعے کے شریک مصنف کے مطابق اس تحقیق کے ذریعے محققین صرف یہ جاننے کی کوشش نہیں کر رہے کہ لوگ زیادہ عرصہ کیسے زندہ رہ سکتے ہیں، بلکہ یہ بھی کہ وہ بہتر انداز میں کیسے زندگی گزار سکتے ہیں۔

‎محققین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس مرحلے پر اس ڈیٹا کو براہِ راست طبی نتائج سے جوڑنا قبل از وقت ہو گا، تاہم 2 سال کے دوران ملٹی وٹامن کے استعمال کے اثرات اسی سمت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

‎عمر رسیدگی کے سائنسی مطالعے کے ماہر اسٹیو ہوروتھ نے اس تحقیق کو انتہائی دلچسپ قرار دیا ہے۔

‎ان کا کہنا ہے کہ عام لوگوں میں یہ جاننے کی شدید خواہش پائی جاتی ہے کہ آیا روزمرہ استعمال ہونے والے سپلیمنٹس واقعی بڑھاپے کے عمل کو سست کر سکتے ہیں یا نہیں اور یہ تحقیق اب تک اس حوالے سے دستیاب سب سے معتبر شواہد میں سے ایک فراہم کرتی ہے۔

‎اس تحقیق کے لیے سائنس دانوں نے 70 برس سے زائد عمر کے 958 صحت مند افراد کے خون کے نمونوں کا جائزہ لیا۔

‎شرکاء کی حیاتیاتی عمر کا اندازہ لگانے کے لیے محققین نے خون کے نمونوں میں موجود 5 ایپی جینیٹک کلاکس کا تجزیہ کیا، یہ دراصل حیاتیاتی بڑھاپے کے بائیو مارکرز ہوتے ہیں جو ڈی این اے میتھائلیشن یعنی جینوم کے مخصوص مقامات پر ڈی این اے پر موجود سالماتی نشانات کے پیٹرن کو درست انداز میں ناپتے ہیں۔

‎عمر بڑھنے کے ساتھ ان نشانات کی سطح مخصوص مقامات پر قابلِ پیش گوئی انداز میں کم یا زیادہ ہوتی جاتی ہے۔

‎تحقیق کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ روزانہ ملٹی وٹامن لینے سے ان 5 میں سے 2 ایپی جینیٹک کلاکس میں بڑھاپے کے اشاریوں کی رفتار نمایاں طور پر سست ہوئی، جو ممکنہ طور پر موت کے خطرے سے بھی متعلق ہو سکتے ہیں۔

‎اگرچہ حیاتیاتی بڑھاپے پر روزانہ وٹامنز کے اثرات نسبتاً محدود ہیں، تاہم اسٹیو ہوروتھ کے مطابق مختلف ایپی جینیٹک کلاکس میں اس طرح کی مستقل مزاجی وہی چیز ہے جس کی سائنس دان توقع کرتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پولیو کے خلاف جنگ میں کامیابی؛ 2026 کے پہلے دو ماہ میں وائرس کی شرح میں نمایاں کمی ‎
Next Article آنتوں کے کینسر کی ابتدائی علامات منہ میں ظاہر ہوتی ہیں، ماہرین صحت
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
کراچی: ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، شہریوں نے سکھ کا سانس لیا
کراچی: ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، شہریوں نے سکھ کا سانس لیا
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 15, 2026
وزیرِ اطلاعات کی اپوزیشن کو چارٹر آف اکانومی پر دستخط کی دعوت، مجوزہ بجٹ FY27 کا دفاع
وزیرِ اطلاعات کی اپوزیشن کو چارٹر آف اکانومی پر دستخط کی دعوت، مجوزہ بجٹ FY27 کا دفاع
کاروبار اور تجارت
جون 14, 2026
خیبر پختونخوا: شدید بارشوں سے 7 افراد ہلاک، 33 زخمی
خیبر پختونخوا: شدید بارشوں سے 7 افراد ہلاک، 33 زخمی
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 14, 2026
کراچی میں تیز ہواؤں کا امکان: موسم کا رخ تبدیل
کراچی میں تیز ہواؤں کا امکان: موسم کا رخ تبدیل
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 14, 2026
جنیوا میں جی7 سربراہی اجلاس سے قبل بڑے احتجاجات کا امکان
جنیوا میں جی7 سربراہی اجلاس سے قبل بڑے احتجاجات کا امکان
international
جون 14, 2026
گوادر کی ساحلی پٹی پر نامعلوم ذرائع سے خام تیل کا پھیلاؤ، ماہی گیروں کی روزگار خطرے میں
گوادر کی ساحلی پٹی پر نامعلوم ذرائع سے خام تیل کا پھیلاؤ، ماہی گیروں کی روزگار خطرے میں
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 14, 2026

You Might Also Like

Health

آزاد کشمیر میں 117 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

By Neha Ashraf
Health

مائگرین سے خواتین کیوں زیادہ متاثر ہوتی ہیں؟

By Neha Ashraf
Health

ادویات کی قیمتوں میں حکومتی ڈی ریگولیشن پالیسی کے بعد 32 نہیں 15 فیصد اضافہ ہوا

By Neha Ashraf
Health

لبلبے کے کینسر کی جلد تشخیص کیلئے ٹیسٹ کا نیا طریقہ کار

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?