MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت

Last updated: مارچ 22, 2026 8:17 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

ڈی ہائیڈریشن یا جسم میں پانی کی کمی کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ چاہے آپ سادہ نلکے والے یا اسپارکلنگ پانی پینے کے شوقین ہوں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، زیادہ امکان ہے کہ آپ اتنے ہائیڈریٹ نہیں ہیں جتنا آپ سمجھتے ہیں۔

‎ڈی ہائیڈریشن اس وقت ہوتی ہے جب آپ کا جسم پسینے، پیشاب اور دیگر بنیادی جسمانی عمل جیسے سانس لینے کے ذریعے جتنا پانی جسم سے کم ہوتا ہے، اس سے کم مقدار میں آپ پانی یا لیکویڈ پیتے ہیں۔

‎چونکہ انسانی جسم تقریباً 70 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے، اس لیے پانی کی کمی سنگین اثرات پیدا کر سکتی ہے اور اگر طویل عرصے تک اس پر توجہ نہ دی جائے تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

‎برطانیہ میں تشویشناک بات یہ ہے کہ آبادی کے ایک بڑے حصہ کو پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) والوں میں شمار کیا جاسکتا ہے۔ کچھ آن لائن ذرائع تو یہاں تک کہتے ہیں کہ برطانیہ میں نصف سے زیادہ لوگ روزانہ ضرورت سے کم مقدار میں پانی پیتے ہیں۔

‎برطانوی محکمہ صحت (این ایچ ایس) نے سفارش کی ہے کہ بالغ افراد کو روزانہ تقریباً دو سے ڈھائی لیٹر پانی پینے کا ہدف رکھنا چاہیے۔ اس مقدار میں اسکواش، پھلوں کے جوس، دودھ، چائے اور کافی میں موجود پانی بھی شامل ہوتا ہے۔

‎برطانوی ماہرین غذائیت جینا ہوپ کے مطابق کچھ پھل اور سبزیاں بھی ہماری روزانہ کی پانی کی مقدار میں حصہ ڈال سکتی ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ کھیرا سب سے زیادہ پانی رکھنے والی سبزی ہے، لیکن ٹماٹر اور اجوائن میں بھی پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

‎اسکے علاوہ پھلوں میں خربوزہ، تربوز اور انناس میں بھی پانی کافی زیادہ ہوتا ہے، لیکن ان میں مٹھاس بھی زیادہ ہوتی ہے، اس لیے انہیں کھاتے وقت اعتدال کا خیال رکھنا چاہیے۔

‎جسم میں پانی کی مقدار کو مناسب سطح پر رکھنے کے لیے کافی طریقے موجود ہونے کے باوجود لاکھوں لوگ روزانہ مطلوبہ مقدار تک نہیں پہنچ پاتے جس کے نتیجے میں وہ بیماری کے خطرے میں آ جاتے ہیں اور انہیں قبض سے لے کر کومہ تک کی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔

‎پانی کی کمی کے بارے میں ایک اور تشویش یہ ہے کہ اس کا تعلق اس بات سے ہے کہ جسم اسٹریس پر کیسے ردعمل دیتا ہے۔ پانی کے استعمال اور اسٹریس ہارمون کے درمیان تعلق پر کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ جسم میں پانی کی کمی  سے دل کی بیماری، گردوں کے مسائل، موڈ کی خرابی اور ذیابیطس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Next Article الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

جنرل ہسپتال; ایک سال میں 13 لاکھ سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی

By Neha Ashraf
Health

منکی پاکس اور خسرہ پھیلنے لگا، 7 بچے موت کے منہ میں‌ چلے گئے

By Neha Ashraf
Health

پی ایم ڈی سی کا بڑا اقدام، غیر معیاری فارن کالجز سے ایم بی بی ایس کرنے والوں کی چھٹی ‎

By Neha Ashraf
Health

بچوں کو لاحق بارہ بیماریوں میں تیرویں مہلک ترین بیماری کا اضافہ

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?