MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

چیا سیڈز ہر کسی کیلئے مفید نہیں: طبی ماہرین کی اہم وارننگ

Last updated: مارچ 25, 2026 10:23 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

چیا سیڈز (تخمِ داؤدی) کو انتہائی صحت بخش غذا سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، فائبر، پروٹین، وٹامنز اور معدنیات بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں، یہ ہاضمہ بہتر بنانے، جسم میں سوزش کم کرنے اور وزن قابو میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

‎ماہرینِ معدہ کے مطابق یہ بیج (چیا سیڈز) ہر شخص کے لیے موزوں نہیں، ایک طبی رپورٹ میں 5 ایسے افراد کو خبردار کیا گیا ہے جنہیں چیا سیڈز استعمال کرنے سے احتیاط کرنی چاہیے یا مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔

‎کن افراد کو چیا سیڈز سے پرہیز کرنا چاہیے؟

‎ماہرین کے مطابق نگلنے میں مشکل محسوس کرنے یا غذائی نالی کی تنگی کے مریضوں کو اس کا استعمال احتیاط سے کرنا چاہیے۔

‎چیا سیڈز پانی میں بھگونے کے بعد کئی گنا پھول جاتے ہیں، خشک حالت میں کھانے سے بعض افراد میں ان کے غذائی نالی میں پھنسنے کا خطرہ ہو سکتا ہے، اس لیے انہیں ہمیشہ پہلے بھگو کر استعمال کرنا چاہیے۔

‎آئی بی ایس (آنتوں کے سینڈروم) کے مریض:

‎چیا سیڈز میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اچانک زیادہ فائبر لینے سے آئی بی ایس کے مریضوں میں پیٹ پھولنا، گیس اور درد بڑھ سکتا ہے۔

‎خون پتلا کرنے والی ادویات لینے والے افراد:

‎چیا سیڈز میں موجود اومیگا تھری (اے ایل اے) خون پتلا کرنے کی خصوصیت رکھتا ہے، اس لیے ایسے افراد کو زیادہ مقدار لینے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔

‎شدید ہاضمے کے مسائل کا شکار مریض:

‎گیسٹرو پیریسس یا دیگر موٹیلٹی ڈس آرڈرز میں چیا سیڈز کا جیلی نما فائبر ہاضمے کو مزید مشکل بنا سکتا ہے۔

‎بیجوں سے الرجی رکھنے والے افراد:

‎اگرچہ یہ بیماری نایاب ہے لیکن جن لوگوں کو بیجوں سے الرجی ہو انہیں چیا سیڈز سے بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔

‎طبی ماہرین کا مشورہ:

‎غذائی ماہرین کے مطابق زیادہ تر لوگوں کے لیے چیا سیڈز محفوظ بیج اور فائدہ مند ہیں لیکن انہیں صحیح طریقے اور مناسب مقدار میں استعمال کرنا ضروری ہے۔

‎چیا سیڈز استعمال کرنے کا درست طریقہ:

‎پہلے ایک کھانے کے چمچ سے آغاز کریں، استعمال سے قبل بیجوں کو پانی، دہی یا اسموتھی میں ضرور بھگوئیں، آہستہ آہستہ مقدار بڑھا کر 2 کھانے کے چمچ تک کر لیں۔

‎ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو صحت سے متعلق مسائل ہوں تو چیا سیڈز کو روزمرہ غذا میں شامل کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرنا چاہیے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وزن میں کمی سے مدافعتی نظام بہتر، کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے
Next Article لاہور میں چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
لاہور میں چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز
Health
مارچ 25, 2026
وزن میں کمی سے مدافعتی نظام بہتر، کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے
Health
مارچ 25, 2026
ہائی کولیسٹرول دبلے افراد میں بھی دل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے، ماہر امراض قلب
Health
مارچ 25, 2026
تپ دق صحت، سماجی اور معاشی چیلنج، مکمل خاتمہ کیا جائے گا: شہباز شریف
Health
مارچ 24, 2026
ہیپاٹائٹس سی کی زیرِ آزمائش دوا سے متعلق انکشاف
Health
مارچ 24, 2026
مریضوں کو اسٹروک سے بچانے کیلیے نئی تکنیک وضع
Health
مارچ 24, 2026

You Might Also Like

Health

حفاظتی ٹیکہ سے محروم بچوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

By Neha Ashraf
Health

سندھ: سیلاب متاثرہ علاقوں میں نجی اسپتالوں کو الرٹ کر دیا گیا

By Neha Ashraf
Health

پاکستان میں پہلی بار مقامی سطح پر ریبیز ویکیسن تیار

By Neha Ashraf
Health

لاہور میں منکی پاکس کے 3 کیسز رپورٹ

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?