MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

ٹک ٹاکر شمسی بی بی مبینہ غیرت کے نام پر قتل، 2 ملزمان گرفتار

Last updated: اگست 22, 2026 7:30 شام
Yamna Shahid
Share
ٹک ٹاکر شمسی بی بی مبینہ غیرت کے نام پر قتل، 2 ملزمان گرفتار
ٹک ٹاکر شمسی بی بی مبینہ غیرت کے نام پر قتل، 2 ملزمان گرفتار
SHARE

ٹیکسلا: پولیس نے ٹک ٹاکر شمسی بی بی عرف عائشہ کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں مبینہ طور پر قریبی رشتہ داروں نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔

شمسی بی بی کو 14 اگست کی شام ٹیکسلا میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، جبکہ حملے میں ان کی بہن اور بھائی بھی شدید زخمی ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دو مبینہ شوٹرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو موٹر سائیکل سواروں کو ایک گاڑی پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں شمسی بی بی کے گلے میں گولی لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

ابتدائی طور پر تھانہ ٹیکسلا میں قتل اور اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، تاہم پولیس نے اب مقدمے میں غیرت کے نام پر قتل سے متعلق قانونی دفعہ شامل کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق شمسی بی بی کے قتل کی مبینہ منصوبہ بندی کے لیے دیر میں خاندان کے افراد کی ایک جرگہ نما بیٹھک بھی منعقد ہوئی تھی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس اجلاس میں 100 سے زائد افراد شریک ہوئے، جہاں مبینہ طور پر شمسی بی بی کے کزنز کو قتل کی ذمہ داری سونپی گئی۔

پولیس نے مزید دعویٰ کیا کہ مقتولہ کے والد اور بھائی بھی مبینہ طور پر اس اجلاس میں موجود تھے جہاں قتل کی منصوبہ بندی کی گئی۔

ابتدائی طور پر کیس کی تفتیش کا رخ مختلف تھا۔ مقتولہ کے والد نے مبینہ طور پر پولیس کو بتایا تھا کہ شمسی بی بی کو مالی تنازع کے باعث قتل کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق شمسی بی بی کا کوثر اور جاوید عرف شاہین کے ساتھ مالی تنازع تھا۔ مقدمے میں یہ بھی درج ہے کہ مقتولہ نے اپنی جان کو لاحق خطرات کے بارے میں کئی مرتبہ اہلخانہ کو آگاہ کیا تھا۔

تاہم بعد کی تحقیقات میں پولیس اس ابتدائی دعوے سے مختلف نتیجے پر پہنچی اور مبینہ طور پر قتل کا اصل محرک غیرت کو قرار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی پوٹھوہار سمیت سینئر پولیس افسران جلد میڈیا کو تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت اور مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عمران خان کے طبی معائنے سے متعلق عدالتی حکم پر مکمل عمل ہوا، عطاء تارڑ کا دعویٰ عمران خان کے طبی معائنے سے متعلق عدالتی حکم پر مکمل عمل ہوا، عطاء تارڑ کا دعویٰ
Next Article لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، قانونی انکوائری کے بغیر سرکاری ملازم کو بڑی سزا نہیں دی جاسکتی لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، قانونی انکوائری کے بغیر سرکاری ملازم کو بڑی سزا نہیں دی جاسکتی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پی ٹی آئی کا 4 اکتوبر کا مارچ: ممکنہ کشیدگی پر شکوک وارننگ
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
CTE کو زندہ افراد میں شناخت کرنا: نئی تحقیق سے امید
بلاگ
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ حکام نرسنگ ہومز کے لیے کووڈ-19 رپورٹنگ کی لازمی شرائط ختم کر سکتے ہیں
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
ستمبر 29, 2026
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے ابوظبی دورے کی تصدیق کردی
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے ابوظبی دورے کی تصدیق کردی
تازہ ترین سیاست
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ کے دور میں نیشنل پارکس: تحفظ سے کمرشلائزیشن تک کا سفر
ٹرمپ کے دور میں نیشنل پارکس: تحفظ سے کمرشلائزیشن تک کا سفر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
ستمبر 29, 2026

You Might Also Like

وائٹ کرولا گینگ: کراچی کو دہلا دینے والی جرائم کی کہانی
تازہ ترینعدالت اور جرائم

وائٹ کرولا گینگ: کراچی کو دہلا دینے والی جرائم کی کہانی

By Ayesha Masood
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کو گرانے کا حکم معطل کر دیا
تازہ ترینعدالت اور جرائم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کو گرانے کا حکم معطل کر دیا

By Haris Ali
میر رضا علی قتل کیس؛ پولیس نے مقتول کی گھر سے روانگی کی پہلی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی
عدالت اور جرائم

میر رضا علی قتل کیس؛ پولیس نے مقتول کی گھر سے روانگی کی پہلی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی

By Yamna Shahid
عدالت اور جرائم

کشمیر اسپورٹس کمپلیکس سے نیشنل گیمز کا سامان چوری، ایک ملزم گرفتار

By Hannan Khani
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?