MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

کشمیر کی آزادی کی صورت میں تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے” – ڈی جی آئی ایس پی آر

Last updated: مئی 23, 2025 1:36 صبح
Hafeez Alam Ghazi
Share
SHARE

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا ایسا جواب دیا ہے جو دشمن کبھی نہیں بھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو عسکری حکمت عملیاں اپنائی گئیں، وہ آنے والی دہائیوں تک زیرِ مطالعہ رہیں گی۔ اگر بھارت سندھ طاس معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا اور کشمیر آزاد ہوتا ہے، تو اس کے بہنے والے تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے۔

الجزیرہ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حالیہ جھڑپوں میں بھارت کو اس کے مقاصد حاصل کرنے سے روکا گیا، اور پاکستان کی افواج نے دشمن پر واضح برتری حاصل کی۔ “ہم نے وقت اور مقام کا انتخاب خود کیا، 26 اہداف چُنے اور الحمدللہ، 26 کے 26 کو نشانہ بنایا۔”

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کی کامیابی نے عوام کے دلوں میں اس کی عزت مزید بڑھا دی ہے۔ “پاکستان کی گلیوں اور شہروں میں عوام کا جوش و خروش بتا رہا ہے کہ ملک اپنی افواج پر فخر کرتا ہے۔”

لیفٹیننٹ جنرل چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ محض عسکری میدان تک محدود جنگ نہیں تھی بلکہ پاکستان نے ہر محاذ—سفارتی، ابلاغی اور زمینی—پر بھارت کے جھوٹ، دباؤ اور فریب کو بے نقاب کیا۔

انہوں نے پلوامہ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جھوٹی کہانی گھڑی، لیکن کوئی ثبوت آج تک نہ پیش کیا اور نہ ہی کسی معتبر تیسرے فریق کو دیا۔ “ہم نے صرف اتنا کہا، اگر کوئی ثبوت ہے تو دنیا کے سامنے لائیں۔”

فضائی جھڑپ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “وہ اپنی پوری فضائی طاقت کے ساتھ آئے، لیکن ہم نے ان کے 6 جہاز مار گرائے۔ کئی مقامات پر انہوں نے سفید جھنڈے لہرائے۔”

انہوں نے مزید کہا، “ہم نے جواب اندھیرے میں نہیں دیا، جیسے بزدل دیتے ہیں، بلکہ اعلان کر کے، دن کے اجالے میں دیا۔ دنیا نے دیکھا کہ ہم نے سچ بولا اور انہوں نے جھوٹ گھڑے۔”

انہوں نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ سے ساکھ نہیں بنتی۔ “کیا آپ نے حالیہ تنازع کے دوران پاکستان میں کوئی صحافی گرفتار ہوتے دیکھا؟ نہیں، کیونکہ ہم سچ پر یقین رکھتے ہیں۔”

انہوں نے پاکستان ایئر فورس کی کارکردگی پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ سیاسی قیادت، عوام اور مسلح افواج ایک صفحے پر تھیں۔ “یہ صرف عسکری کامیابی نہیں تھی، یہ ایک قومی اتحاد کی عکاسی تھی۔”

6 اور 7 مئی کی درمیانی شب ہونے والی فضائی جھڑپ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “یہ واقعہ آئندہ کئی دہائیوں تک ایئر وار کالجز میں پڑھایا جائے گا، یہ صرف ایک ردعمل نہیں تھا بلکہ ایک اسٹریٹیجک پیغام تھا۔”

جنگ بندی پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، “اصل امن تب ہی ممکن ہے جب بھارت اپنی جنگی سوچ ترک کرے اور اپنی اقلیتوں اور مقبوضہ عوام کے مسائل تسلیم کرے۔”

انہوں نے بھارت میں اقلیتوں کے خلاف ظلم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف مسلمانوں تک محدود نہیں بلکہ عیسائیوںاور سکھوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ “یہ ظلم ردعمل پیدا کرتا ہے، لیکن بھارت دوسروں پر الزام لگا کر اپنی آنکھیں بند کیے ہوئے ہے۔”

سندھ طاس معاہدے سے متعلق انہوں نے کہا، “صرف پاگل ہی یہ سمجھ سکتا ہے کہ 24 کروڑ لوگوں کا پانی بند کیا جا سکتا ہے۔ کشمیر متنازع علاقہ ہے، اگر وہ کل پاکستان کا حصہ بنتا ہے تو تمام دریا پاکستان کے ہوں گے۔ یہی حقیقت ہے اور ہم اسے حقیقت کی طرح ہی لیں گے۔”

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان نے فلسطینی عوام کے لیے طبی امداد کا فریم ورک تیار کی پاکستان نے فلسطینی عوام کے لیے طبی امداد کا فریم ورک تیار کیا
Next Article وفاقی اردو یونیورسٹی میں "میڈیا کا انسانی حقوق اور سماجی انصاف میں کردار” کے موضوع پر سیمینار، ظفر عباس مہمانِ خصوصی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پی ٹی آئی کا 4 اکتوبر کا مارچ: ممکنہ کشیدگی پر شکوک وارننگ
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
CTE کو زندہ افراد میں شناخت کرنا: نئی تحقیق سے امید
بلاگ
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ حکام نرسنگ ہومز کے لیے کووڈ-19 رپورٹنگ کی لازمی شرائط ختم کر سکتے ہیں
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
ستمبر 29, 2026
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے ابوظبی دورے کی تصدیق کردی
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے ابوظبی دورے کی تصدیق کردی
تازہ ترین سیاست
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ کے دور میں نیشنل پارکس: تحفظ سے کمرشلائزیشن تک کا سفر
ٹرمپ کے دور میں نیشنل پارکس: تحفظ سے کمرشلائزیشن تک کا سفر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
ستمبر 29, 2026

You Might Also Like

مکہ معاہدہ: گہری خلیج اور غیر یقینی مستقبل
تازہ ترینسیاست

مکہ معاہدہ: گہری خلیج اور غیر یقینی مستقبل

By Haris Ali
سیاست

واشنگٹن میں چینی ہم منصب سے ملاقات، وزیرِ خزانہ اورنگزیب کا پاکستان کے آئی ایم ایف پروگرام پر بیجنگ کے تعاون کو سراہنا

By Amna Iqbal
جماعت اسلامی کا دھرنا جاری رہے گا، مذاکرات کے لیے احتجاج ختم نہیں کریں گے: حافظ نعیم الرحمٰن
تازہ ترینسیاست

جماعت اسلامی کا دھرنا جاری رہے گا، مذاکرات کے لیے احتجاج ختم نہیں کریں گے: حافظ نعیم الرحمٰن

By Haris Ali
سیاست

وزیراعظم شہباز شریف کا چار ملکی دورہ، استنبول میں ترک صدر اردوان سے ملاقات

By Hannan Khani
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?