محکمہ صحت سندھ نے تصدیق کی ہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے تعلق رکھنے والا ایک اور شہری نگلیریا کا شکار ہو کر انتقال کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ شخص میں 28 مئی 2025 کو نگلیریا کی علامات ظاہر ہوئیں، جس کے بعد اُسے 30 مئی کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔ 2 جون کو کیے گئے ٹیسٹ میں نگلیریا فولیری کی موجودگی ثابت ہوئی، اور وہ چند ہی دنوں میں دم توڑ گیا۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں سال نگلیریا سے سندھ میں اب تک دو اموات ہوچکی ہیں، اور دونوں کا تعلق کراچی سے ہے۔