MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

روزانہ آم کھانے سے صحت کو ہونے والے حیرت انگیز فائدے کا انکشاف

Last updated: ستمبر 28, 2025 11:17 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

ویسے تو خیال کیا جاتا ہے کہ آم کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔ مگر امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں پھلوں کے بادشاہ کو کھانے کا ایک حیرت انگیز فائدہ سامنے آیا ہے۔

‎جارج میسن یونیورسٹی کی تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ جن افراد میں ذیابیطس کا خطرہ ہوتا ہے، وہ اگر آم کھاتے ہیں تو بلڈ شوگر کی سطح بہتر ہوتی ہے۔

‎درحقیقت تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ جو افراد ہائی بلڈ شوگر کے شکار ہوتے ہیں مگر ذیابیطس سے محفوظ ہوتے ہیں، وہ آموں کے ذریعے اس بیماری سے خود کو بچا سکتے ہیں۔

‎ایک آم میں 50 گرام تک مٹھاس موجود ہوتی ہے مگر اس میں موجود دیگر غذائی اجزا بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

‎اس تحقیق میں شامل افراد کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

‎ایک گروپ میں شامل افراد کو روزانہ آموں کا استعمال کرایا گیا جبکہ دوسرے گروپ کو کم چینی والی granola بار کھانے کی ہدایت کی گئی۔

‎6 ماہ تک اس معمول کو برقرار رکھا گیا، جس دوران ان افراد کے بلڈ گلوکوز کی سطح، انسولین پر جسم کے ردعمل اور جسمانی چربی کو جانچا گیا۔

‎نتائج سے معلوم ہوا کہ زیادہ میٹھے آم کھانے والے افراد کو granola بار والے گروپ کے مقابلے میں زیادہ فائدہ ہوا۔

‎تحقیق کے مطابق روزانہ آم کھانے والے افراد کا جسم بلڈ گلوکوز کو زیادہ مؤثر انداز سے کنٹرول کرنے لگا، انسولین کی حساسیت بڑھ گئی جبکہ جسمانی چربی کی سطح میں کمی آئی۔

‎محققین نے بتایا کہ صرف چینی یا مٹھاس نہیں بلکہ کسی غذا میں موجود مجموعی اجزا اہمیت رکھتے ہیں۔

‎انہوں نے مزید بتایا کہ اس تحقیق میں باقاعدہ کلینیکل ٹرائل کے ذریعے ثابت کیا گیا کہ آموں کا استعمال ہائی بلڈ شوگر کے شکار افراد کی میٹابولک اور جسمانی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

‎اس تحقیق کے نتائج جرنل فوڈز میں شائع ہوئے۔

‎اس سے قبل جون 2025 میں جرنل آف دی امریکن نیوٹریشن ایسوسی ایشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ روزانہ 330 گرام آم کھانے والی درمیانی عمر کی خواتین میں بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح گھٹ جاتی ہے جس سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

‎تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ آم کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح میں بہت زیادہ تیزی سے اضافہ نہیں ہوتا۔

‎اس تحقیق میں 50 سے 70 سال کی عمر کی 24 خواتین کو شامل کیا گیا تھا جو موٹاپے یا اضافی جسمانی وزن کی مالک تھیں۔

‎2 ہفتوں تک ان خواتین کو روزانہ ڈیڑھ کپ آموں کا استعمال کرایا گیا اور کئی بار لیبارٹری میں ان کے بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور دیگر جسمانی ڈیٹا کو اکٹھا کیا گیا۔

‎محققین نے بتایا کہ ہم نے آموں کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ یہ پھل فائبر، اینٹی آکسائیڈنٹس اور ایسے بائیو ایکٹیو اجزا سے لیس ہوتا ہے جو دل کی صحت کے لیے مفید تصور کیے جاتے ہیں۔

‎انہوں نے مزید بتایا کہ ماضی کی تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوا تھا کہ آم کھانے سے بلڈ پریشر اور خون میں چکنائی کی سطح پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

‎تحقیق کے اختتام پر دریافت ہوا کہ آم کھانے کے 2 گھنٹے بعد خواتین کے بلڈ پریشر میں نمایاں کمی آتی ہے جبکہ شریانوں پر دباؤ بھی گھٹ جاتا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جوڑوں کا درد ختم کردینے والا جیل تیار
Next Article ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم کے اعداد و شمار سامنے آ گئے
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
جولائی کی تعطیلات سے قبل امریکہ میں شدید گرمی کی لہر، کروڑوں افراد متاثر
جولائی کی تعطیلات سے قبل امریکہ میں شدید گرمی کی لہر، کروڑوں افراد متاثر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جولائی 1, 2026
قطر میں امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات، کشیدگی کم کرنے کی کوشش
قطر میں امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات، کشیدگی کم کرنے کی کوشش
تازہ ترین سیاست
جولائی 1, 2026
انڈس کمشنر: دریائے چناب میں پانی کے اتار چڑھاؤ پر بھارت کی خاموشی برقرار
انڈس کمشنر: دریائے چناب میں پانی کے اتار چڑھاؤ پر بھارت کی خاموشی برقرار
بریکنگ نیوز
جولائی 1, 2026
چمگادڑ کے منہ پر بیٹھنے سے 11 سالہ لڑکے کی ریبیز سے ہلاکت
چمگادڑ کے منہ پر بیٹھنے سے 11 سالہ لڑکے کی ریبیز سے ہلاکت
Health تازہ ترین
جولائی 1, 2026
سعودی عرب میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے محسن نقوی کا دورہ
سعودی عرب میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے محسن نقوی کا دورہ
تازہ ترین سیاست
جولائی 1, 2026
آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کا انتخابی اتحاد
آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کا انتخابی اتحاد
تازہ ترین سیاست
جولائی 1, 2026

You Might Also Like

Health

اسموگ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایڈوائزری جاری

By Neha Ashraf
Health

خطرناک دماغی بیماری سے بچنے کیلئے کتنا چلنا ضروری ہے؟

By Neha Ashraf
یوگا سے کینسر کے مریضوں میں بے چینی اور بے خوابی میں کمی، تحقیق میں انکشاف
Health

یوگا سے کینسر کے مریضوں میں بے چینی اور بے خوابی میں کمی، تحقیق میں انکشاف

By Misbah Jogyat
Health

پاکستان میں سپر فلو کیسز کی تصدیق، ہنگامی الرٹ جاری، کن کو زیادہ خطرہ ہے؟

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?