MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

فضائی آلودگی دل کی صحت کے لیے خطرناک قرار، تحقیق

Last updated: جولائی 5, 2025 12:47 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

کینییڈا میں ہوئی ایک نئی طبی تحقیق میں ماہرین نے فضائی آلودگی کودل کی صحت کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے۔

‎ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی ہمارے پھیپھڑوں اور نظام تنفس کو ہی نقصان نہیں پہنچاتی بلکہ اس سے دل کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے، تحقیق کے یہ نتائج جرنل ریڈیولوجی نامی طبی جریدے میں شائع ہوئے ہیں۔

‎کینیڈا کیٹورنٹو یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ طویل المعیاد بنیادوں پر فضائی آلودگی کی زد میں رہنے سے دل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

‎خیال رہے کہ امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔

‎اس سے قبل ایسے شواہد تو سامنے آئے تھے جن سے فضائی آلودگی اور امراض قلب کے درمیان تعلق کا عندیہ ملا تھا مگر اس کی وجہ واضح نہیں ہوئی تھی۔

‎اس نئی تحقیق میں 493 مریضوں اور 201 صحت مند افراد میں کارڈک ایم آر آئی کو استعمال کیا گیا تاکہ فضائی آلودگی کے ننھے ذرات سے دل پر مرتب اثرات کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔

‎نتائج سے معلوم ہوا زیادہ لمبے عرصے تک فضائی آلودگی کی زد میں رہنے سے لوگوں کے دلوں کو نقصان پہنچنے لگتا ہے اور اس کے لیے خون پمپ کرنا مشکل ہونے لگتا ہے۔

‎محققین کے مطابق ممکنہ طور پر یہی وجہ ہے کہ فضائی آلودگی کے باعث لوگوں کو دل کے مختلف مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے، خاص طور پر خواتین، تمباکو نوشی کرنے والے اور ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں یہ خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

‎محققین نے بتایا کہ نتائج سے ان شواہد کو تقویت ملتی ہے جن کے مطابق فضائی آلودگی امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے عناصر میں سے ایک ہے۔

‎انہوں نے مزید بتایا کہ درحقیقت فضائی آلودگی میں معتدل اضافے سے بھی دل پر نمایاں منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ فضائی معیار دل کی ساخت میں تبدیلیوں میں نمایاں کردار ادا کرسکتا ہے۔

‎محققین کے مطابق فضائی آلودگی میں زیادہ طویل عرصے تک رہنے والے افراد کو اپنے دل کا معائنہ کراتے رہنا چاہیے اور اہم بات یہ ہے کینیڈا میں فضائی آلودگی کی شرح دیگر متعدد ممالک کے مقابلے میں کافی کم ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ معمولی آلودہ فضا بھی محفوظ نہیں۔

‎انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے عوامی سطح پر اقدامات کیے جانے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو امراض قلب سے محفوظ رکھا جاسکے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات، وزیراعلیٰ پنجاب کا اعلیٰ افسران کو گرفتار کرنے کا حکم
Next Article انڈونیشیا میں بیلی جانے والی فیری ڈوب گئی، چار ہلاک، درجنوں لاپتہ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
سی سیکشنز کے دوران مقابلے کا معاملہ: 4 ڈاکٹرز معطل، انتظامیہ سے جواب طلب
Health
مارچ 28, 2026
ادویات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ، مریض شدید مالی دباؤ کا شکار
Health
مارچ 28, 2026
لیڈی ولنگڈن اسپتال میں زچگی آپریشنز کا مقابلہ، ویڈیو سامنے آنے پر وزیر صحت کا نوٹس
Health
مارچ 28, 2026
پوٹاشیئم کی کمی سے دل کی بیماریوں و فالج کا خطرہ
Health
مارچ 28, 2026
‎13 اپریل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا؛ سربراہ انسداد پولیو پروگرام
Health
مارچ 27, 2026
میٹا رنگ ٹیکنالوجی بریسٹ کینسر کی جانچ کیلیے انقلابی پیش رفت
Health
مارچ 27, 2026

You Might Also Like

Health

پاکستان میں تمباکو نوشی تشویشناک حد تک بڑھ گئی، فوری پابندیوں اور مؤثر وارننگز کی ضرورت

By Neha Ashraf
Health

پاکستان نے پہلی بار بین الاقوامی ٹیلی سرجری کا سنگِ میل عبور کر لیا

By Neha Ashraf
Health

کینسر مریضوں کا سگریٹ نوشی ترک کرنا زندگی میں اضافے کا سبب

By Neha Ashraf
Health

پنجاب حکومت نے سی ای او میو اسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?