MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
میٹروپولیٹن

گرنے والی عمارت 50 سال پرانی تھی، ڈی جی ایس بی سی اے کا انکشاف — لیاری میں مزید 50 عمارتیں خستہ حال

Last updated: جولائی 5, 2025 8:43 شام
Hannan Khani
Share
The Sindh Building Control Authority (SBCA) logo can be seen in this image. — APP/File
SHARE

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے انکشاف کیا ہے کہ لیاری میں گرنے والی رہائشی عمارت 50 سال سے زائد پرانی اور خستہ حال تھی۔

جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق کھوڑو نے بتایا کہ ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل کمیٹی اور ڈیمولیشن ٹیم متاثرہ مقام پر پہنچ چکی ہے اور واقعے کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا، "یہ عمارت ممکنہ طور پر 1979 سے بھی پہلے تعمیر کی گئی تھی، ہم اس بات کی بھی جانچ کر رہے ہیں کہ کیا یہ عمارت ان 526 خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کی فہرست میں شامل تھی یا نہیں۔”

ڈی جی ایس بی سی اے نے مزید بتایا کہ خستہ حال عمارتوں کو خطرناک قرار دے کر اخبارات میں باقاعدگی سے اشتہارات دیے جاتے ہیں تاکہ مکین محتاط ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ "واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ عمارت گرنے کی اصل وجہ کیا تھی۔”

اسحاق کھوڑو نے خبردار کیا کہ لیاری میں ایسی 50 سے زائد عمارتیں مزید موجود ہیں جو خستہ حالی کا شکار ہیں اور کسی بھی وقت حادثے کا باعث بن سکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ "کراچی اور حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں بھی خطرناک عمارتوں کا سروے مکمل کیا جا چکا ہے، اور لیاری میں کئی ایسی عمارتوں کو پہلے ہی خالی کرایا جا چکا ہے۔”

ڈی جی ایس بی سی اے کے مطابق، گرنے والی عمارت اور اس کے اطراف کی عمارتوں کا بھی مکمل سروے کیا جا رہا ہے، اور ایک ٹیکنیکل کمیٹی اس بات کا تعین کرے گی کہ عمارت کس تکنیکی یا ساختی خرابی کے باعث زمین بوس ہوئی۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کا سانحہ
Next Article لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

میٹروپولیٹن

تیز رفتار بس اور واٹر ٹینکر نے دو مختلف حادثات میں موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، ایک جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

By Hannan Khani
میٹروپولیٹن

اسلام آباد: کال سینٹرز کے ذریعے کیا جانے والا فراڈ بے نقاب

By Aiza Uddin
کراچی میں پانی کی قلت: اہم علاقوں میں سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ
تازہ ترینمیٹروپولیٹن

کراچی میں پانی کی قلت: اہم علاقوں میں سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ

By Ayesha Masood
میٹروپولیٹن

کراچی: کار کی ٹکر سے گرنے والا فوڈ ڈلیوری رائیڈر ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق

By Aiza Uddin
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?