MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
میٹروپولیٹن

لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کا سانحہ

Last updated: جولائی 5, 2025 8:43 شام
Hannan Khani
Share
Several people were killed when a building collapsed in the Lyari neighborhood of Pakistan's most populous city, KarachiImage: PPI/ZUMA/picture alliance
SHARE

کراچی: شہر قائد کے قدیم علاقے لیاری میں واقع بغدادی محلہ ایک دلخراش سانحے کا گواہ بنا، جہاں ایک 50 سالہ پرانی رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمیوں کو ریسکیو کر کے ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق صبح 10:53 پر عمارت گرنے کی اطلاع سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو ملی، جس کے فوراً بعد اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بمع ڈیزاسٹر رسپانس وہیکل جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ مجموعی طور پر 5 ڈیزاسٹر رسپانس وہیکلز، 2 اسنارکلز، درجنوں ایمبولینسیں، کرینز، لفٹرز اور 100 سے زائد اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف رہے۔

ریسکیو ٹیموں کو عوام کے ہجوم، تنگ گلیوں، نیٹ ورک کے مسائل اور بلاک راستوں کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ملبے تلے مزید افراد کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن تاحال جاری ہے اور مکمل کلیئرنس تک کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نادر گبول کا بیان:
ترجمان سندھ حکومت نادر گبول کے مطابق متاثرہ عمارت کے مکینوں کو اس کی خستہ حالی سے آگاہ کیا گیا تھا، تاہم ان کا کہنا تھا: "ہم جائیں تو کہاں جائیں؟” نادر گبول نے انکشاف کیا کہ 80 گز کے پلاٹ پر بغیر اجازت کئی منزلہ عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کی انکوائری کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ذمہ داران کا تعین کرے گی۔ نادر گبول نے کہا کہ ان کے والد نبیل گبول نے بھی ایس بی سی اے حکام سے خستہ حال عمارتوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ کراچی کے کئی علاقوں میں جھونپڑیاں اور غیرقانونی تعمیرات ہو رہی ہیں، اور حکومت وسائل کی کمی کے باوجود خطرناک عمارتوں کے مکینوں کو آگاہی دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ امدادی کارروائیوں میں مشکلات کی ایک بڑی وجہ لیاری کی تنگ گلیاں بھی ہیں، جن میں مشینری اور بھاری گاڑیاں پہنچانے میں دقت ہوتی ہے۔

ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو کا انکشاف:
ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) اسحاق کھوڑو نے بتایا کہ منہدم ہونے والی عمارت تقریباً 50 سال پرانی تھی، ممکنہ طور پر 1979 سے پہلے تعمیر کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ تکنیکی کمیٹی تعین کرے گی کہ یہ عمارت کس وجہ سے گری۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ایسی 526 عمارتیں پہلے سے خستہ حال قرار دی گئی ہیں جن کی فہرست جاری کی جا چکی ہے۔ اس عمارت کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا وہ ان فہرستوں میں شامل تھی یا نہیں۔

ایس بی سی اے حکام نے بتایا کہ عمارت اور اس کے اردگرد کی صورتحال کا مکمل سروے کیا جا رہا ہے، جبکہ لیاری میں مزید 50 کے قریب عمارتیں بھی خستہ حالی کا شکار ہیں۔ اسحاق کھوڑو نے یہ بھی بتایا کہ حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی خطرناک عمارتوں کا سروے مکمل کیا جا چکا ہے اور جہاں ممکن ہو، وہاں عمارتیں خالی کرائی گئی ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article انڈونیشیا میں بیلی جانے والی فیری ڈوب گئی، چار ہلاک، درجنوں لاپتہ
Next Article گرنے والی عمارت 50 سال پرانی تھی، ڈی جی ایس بی سی اے کا انکشاف — لیاری میں مزید 50 عمارتیں خستہ حال
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پی ٹی آئی کا 4 اکتوبر کا مارچ: ممکنہ کشیدگی پر شکوک وارننگ
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
CTE کو زندہ افراد میں شناخت کرنا: نئی تحقیق سے امید
بلاگ
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ حکام نرسنگ ہومز کے لیے کووڈ-19 رپورٹنگ کی لازمی شرائط ختم کر سکتے ہیں
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
ستمبر 29, 2026
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے ابوظبی دورے کی تصدیق کردی
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے ابوظبی دورے کی تصدیق کردی
تازہ ترین سیاست
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ کے دور میں نیشنل پارکس: تحفظ سے کمرشلائزیشن تک کا سفر
ٹرمپ کے دور میں نیشنل پارکس: تحفظ سے کمرشلائزیشن تک کا سفر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
ستمبر 29, 2026

You Might Also Like

موسمیات و ماحولیاتمیٹروپولیٹن

ایوانِ نمائندگان نے خطرے سے دوچار انواع کے تحفظ کو کمزور کرنے والے بل پر ووٹ ملتوی کر دیا

By Haris Ali
میٹروپولیٹن

لیاری میں پانچ منزلہ عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی

By Hannan Khani
کراچی کی نمائش چورنگی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیل
تازہ ترینمیٹروپولیٹن

کراچی کی نمائش چورنگی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیل

By Haris Ali
میٹروپولیٹن

ڈیفنس میں چوری کے الزام میں گرفتار ملازم کے کروڑوں روپے کے اثاثے بے نقاب

By Hannan Khani
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?