MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

محسن نقوی: ویزوں کے مسائل جلد حل ہوں گے، پاسپورٹ کی عالمی وقعت بڑھانے پر کام جاری

Last updated: جولائی 8, 2025 7:25 شام
Hannan Khani
Share
SHARE

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کو ویزہ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جب کہ کویت اور عمان میں بھی ایسے ہی مسائل درپیش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ان تمام مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے اور جلد خوشخبری سننے کو ملے گی۔

کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے ابتدائی دس ایام پرامن طریقے سے گزرے، جس کا سہرا تمام صوبوں کی مؤثر کوآرڈینیشن کو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موبائل سروسز کی بندش کو انتہائی محدود رکھا گیا تاکہ عوام کو کم سے کم پریشانی کا سامنا ہو۔

محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ دو برسوں میں پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئے گی، جس پر پوری قوم کو فخر ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ بلیو پاسپورٹ کے وعدے پر بھی پیش رفت جاری ہے، اور سفری سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے پاسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے انکشاف کیا کہ 64 بڑے ٹیکس دہندگان کو خصوصی پاسپورٹ کی پیشکش کی گئی تھی، لیکن صرف 18 افراد نے اس سے فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ نادرا سے شناختی کارڈز میں شہریوں کے مجرمانہ ریکارڈ کو شامل کرنے کے لیے بھی بات چیت جاری ہے، جب کہ سیف سٹی پروجیکٹس کی بدولت جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی 1,200 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی کی نگرانی کے لیے صرف چھ کوسٹ گارڈ بوٹس موجود تھیں، جن میں اب دو کا اضافہ کیا گیا ہے۔ حکومت کوسٹل سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

اسمگلنگ پر قابو پانے، ڈالر کی بلیک مارکیٹ کے خاتمے، اور ٹیکس نظام میں اصلاحات کو وزیر داخلہ نے حکومت کی اہم ترجیحات قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اسمگلنگ مکمل ختم نہیں ہوئی، لیکن اس میں نمایاں کمی آئی ہے جس کے اثرات معیشت پر بھی مثبت انداز میں ظاہر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام صرف گرفتاری ہے، سزا دینا عدالت کا اختیار ہے، تاہم پولیس اصلاحات کی بھی اشد ضرورت ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ریاستی معاملات میں "سختی” ضروری ہے تاکہ قانون کی بالادستی قائم ہو سکے اور کوئی شخص اپنی مرضی سے نظام کو نہ چلا سکے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ریحام رفیق نے ڈرامہ انڈسٹری میں خواتین کے لیے غیر محفوظ ماحول کا انکشاف کر دیا
Next Article چاروں ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

سیاست

دبئی ایئر شو میں حادثے کے بعد آرمینیا کا بھارتی تیجس طیارے کی خریداری سے انکار

By Hafeez Alam Ghazi
سیاست

ٹرمپ کا اعلان: امریکا نے ایران پر فضائی حملے کیے، تین ایٹمی تنصیبات تباہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عروج پر

By Hannan Khani
سیاست

معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے: صدر و وزیراعظم

By Hafeez Alam Ghazi
سیاست

پاہلگام کے بعد بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہر سطح پر کارروائی کا عزم

By Hannan Khani
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?