MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
موسمیات و ماحولیات

کراچی میں رات بھر بارش، سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا

Last updated: ستمبر 14, 2025 1:51 شام
Sana Mustafa
Share
SHARE

کراچی  شہر قائد پر موسلا دھار بارشوں کا نیا ریلا ٹوٹ پڑا۔ رات بھر جاری رہنے والی بارش نے ندی نالوں کو لبریز کردیا، تھڈو ڈیم کے اوورفلو نے صورتحال کو مزید سنگین بنادیا جبکہ شہر کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں اور ہزاروں شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔

Contents
  • تھڈو ڈیم اوور فلو اور موٹروے بحران
  • گھروں میں پانی، شہری بے یار و مددگار
  • خوفزدہ بستیاں اور بند گلیاں
  • ٹریفک کی صورتِ حال
  • بجلی اور کرنٹ لگنے کے حادثات
  • ریسکیو آپریشنز
  • شہر اب بھی غیر محفوظ

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 129.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گلشنِ معمار میں 93.1 ملی میٹر، ڈی ایچ اے فیز VII میں 90 ملی میٹر اور نارتھ کراچی میں 72.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔ دیگر علاقوں میں بھی نمایاں بارش ہوئی جن میں گلشنِ حدید (69 ملی میٹر)، کورنگی (55 ملی میٹر)، سعیدی ٹاؤن (55.1 ملی میٹر)، ناظم آباد (54 ملی میٹر)، کیماڑی (52.2 ملی میٹر)، جناح ٹرمینل (53 ملی میٹر)، اورنگی ٹاؤن (47.2 ملی میٹر)، پرانا ایئرپورٹ ایریا (46.7 ملی میٹر)، پی اے ایف فیصل بیس (55 ملی میٹر)، یونیورسٹی روڈ (45.4 ملی میٹر)، بحریہ ٹاؤن (45 ملی میٹر) اور پی اے ایف مسرور بیس (41 ملی میٹر) شامل ہیں۔

بارشوں کے بعد کمشنر کراچی نے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

تھڈو ڈیم اوور فلو اور موٹروے بحران

گڈاپ ٹاؤن میں تھڈو ڈیم کے اوورفلو نے سب سے سنگین صورتحال پیدا کی۔ پانی سپر ہائی وے (موٹروے M-9) پر آگیا، رکشہ اور وین بہہ گئیں جبکہ قریبی آبادیوں میں بھی پانی داخل ہوگیا۔ ریسکیو 1122 اور ایدھی میری ٹائم سروسز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

حکومتِ سندھ نے دباؤ کم کرنے کے لیے موٹروے کی مرکزی دیوار کا ایک حصہ توڑنے کا فیصلہ کیا تاکہ پانی کو راستہ دیا جاسکے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت دی کہ M-9 کو جلد از جلد کلیئر کیا جائے اور عوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے۔

گھروں میں پانی، شہری بے یار و مددگار

ملیر کے خمیسو جوکھیو گوٹھ، سہراب گوٹھ، مچھر کالونی اور نیو کراچی کے خمیسو گوٹھ سمیت کئی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ متاثرہ خاندان رات بھر پانی نکالنے اور محفوظ مقامات کی طرف جانے کی کوشش کرتے رہے۔

ریسکیو ٹیموں کو ایک گاڑی تیز دھارے میں پھنسے ہونے کی اطلاع ملی۔ گاڑی خالی دکھائی دی، تاہم مقامی افراد نے دعویٰ کیا کہ تین خواتین سیلابی ریلے میں لاپتہ ہوگئی ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق ڈیم کے اسپل وے سے ایک شہزور ٹرک بھی بہہ گیا تاہم چاروں افراد کو ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں بحفاظت بچالیا گیا۔

خوفزدہ بستیاں اور بند گلیاں

تھڈو ڈیم کے اوور فلو سے گڈاپ اور اسکیم 33 کی گلیاں اور سڑکیں زیرآب آگئیں۔ لوگ رات بھر خوف میں جاگتے رہے۔ سہراب گوٹھ، مچھر کالونی، حسن نعمان کالونی اور نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کا خمیسو گوٹھ بھی نالوں کے اوورفلو سے ڈوب گیا اور شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔

شہر کے بڑے راستے بھی پانی میں ڈوب گئے۔ دو منٹ چورنگی، ناظم چورنگی، شارعِ پاکستان، جیل چورنگی، لیاقت آباد، بفرزون، اندھہ موڑ، پانچ ستارہ چورنگی، کے ڈی اے چورنگی، شارع فیصل اور پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی سمیت کئی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا اور گاڑیاں پھنس گئیں۔

سعیدی ٹاؤن رات گئے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں ڈیم کا پانی داخل ہونے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہریوں نے گھروں اور گاڑیوں کو بچانے کی کوششیں شروع کردیں۔

ٹریفک کی صورتِ حال

موٹروے بند ہونے کے بعد ٹریفک پولیس نے متبادل راستے فراہم کیے۔ حیدرآباد سے آنے والی گاڑیاں ماڈل روڈ کی طرف موڑ دی گئیں جبکہ کراچی سے جانے والے ٹریفک کو سبزی منڈی کٹ سے واپس شہر میں بھیجا گیا۔

بجلی اور کرنٹ لگنے کے حادثات

کے الیکٹرک کے مطابق بارشوں کے باوجود نظام زیادہ تر مستحکم رہا اور 2100 میں سے 1975 فیڈر چلتے رہے۔ کئی علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی جن میں سرجانی، شاہ فیصل کالونی، گلشن حدید، کورنگی، گلستانِ جوہر، نارتھ ناظم آباد، ملیر اور کیماڑی شامل ہیں۔

تاہم تین کرنٹ لگنے کے واقعات میں افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایوب گوٹھ، خواجہ اجمیر نگری اور شاہ فیصل کالونی میں ہونے والے حادثات پر کے الیکٹرک نے افسوس کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق دو واقعات گھریلو ناقص وائرنگ کے باعث ہوئے جبکہ شاہ فیصل کا کیس بجلی چوری کے دوران پیش آیا۔ ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی کہ بجلی کے کھمبوں، گیلے میٹروں اور کٹی ہوئی تاروں سے دور رہیں۔

ریسکیو آپریشنز

پاک فوج، رینجرز، پولیس اور ریسکیو ادارے رات بھر متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف رہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق 350 سے زائد شہریوں کو سعیدی ٹاؤن، گڈاپ اور کیماڑی سے نکالا گیا۔ دس افراد کو پاک فوج اور ریسکیو ٹیموں نے سعیدی ٹاؤن سے زندہ سلامت بچایا۔ اسسٹنٹ کمشنر کیماڑی مدیحہ نریجو نے 100 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرایا۔

گلشن اقبال میں لیاری ندی کے قریب دو افراد پانی میں پھنس گئے جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت نکالا گیا۔

شہر اب بھی غیر محفوظ

اگرچہ بارش تھم گئی ہے لیکن کراچی اب بھی غیر محفوظ ہے۔ گھروں میں پانی، سڑکوں پر رکاوٹیں اور ڈیم کا دباؤ برقرار ہے۔ اسکول بند ہیں اور ریسکیو ٹیمیں دن رات سرگرم ہیں۔ شہری ریلیف کے منتظر ہیں جبکہ حکام صورتحال قابو میں لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ
Next Article وزیراعظم کا دوحہ میں اسرائیلی حملے پر شدید ردعمل، قطر کی خودمختاری کی ’کھلی خلاف ورزی‘ قرار
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

موسمیات و ماحولیات

پنجاب میں پانچواں مون سون اسپیل متحرک: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا

By Wajeeha Batool
موسمیات و ماحولیات

ہیڈ پنجند پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، اوچ شریف کے کئی دیہات زیرآب، ایک شخص جاں بحق

By Wajeeha Batool
موسمیات و ماحولیات

قومی ترقیاتی بینک: ماحولیاتی مالیات کا غیر استعمال شدہ خزانہ

By Wajeeha Batool
موسمیات و ماحولیات

عالمی درجہ حرارت میں اضافہ: پیرس معاہدے کا ہدف خطرے میں، اقوامِ متحدہ کی نئی رپورٹ

By Wajeeha Batool
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?