MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

پولینڈ نے روسی ڈرون مار گرائے، فضائی حدود کی خلاف ورزی کو "جارحیت” قرار دیا

Last updated: ستمبر 11, 2025 8:53 شام
Sana Mustafa
Share
SHARE

وارسا: پولینڈ نے بدھ کی صبح یوکرین پر بڑے روسی فضائی حملے کے دوران اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے متعدد ڈرون مار گرائے، جسے حکام نے نیٹو رکن ملک کے خلاف ایک خطرناک جارحانہ اقدام قرار دیا ہے۔

Contents
امریکا اور نیٹو کا ردعملخطے میں بڑھتی کشیدگی

پولینڈ کے وزیرِاعظم ڈونالڈ ٹسک نے تصدیق کی کہ پولش اور نیٹو کی فضائی دفاعی فورسز نے ڈرونز کو روکنے کے لیے ہنگامی کارروائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ نیٹو سیکرٹری جنرل مارک رُٹے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور صبح آٹھ بجے ہنگامی کابینہ اجلاس طلب کیا۔ فوج نے پڈلاشکی، مژوویکے اور لوبلن کے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی۔

فوج کے مطابق "کچھ ڈرونز جو ہماری فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے، مار گرائے گئے ہیں۔” ریڈار پر دس سے زائد اجسام کی نشاندہی ہوئی جبکہ سرچ ٹیمیں ملبے کی تلاش میں مصروف ہیں۔ دارالحکومت وارسا کا چوپین ایئرپورٹ عارضی طور پر بند کردیا گیا، جبکہ تین دیگر ایئرپورٹس بھی متاثر ہوئے۔ پروازوں کو کٹوویتسے، وروتسواف اور پوزنان منتقل کر دیا گیا۔

یہ خلاف ورزی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب یوکرین کے بیشتر حصے، بشمول پولینڈ کی سرحد کے قریب مغربی علاقے، رات بھر فضائی حملوں کے سائرن کی زد میں رہے۔ روسی وزارتِ دفاع نے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔

امریکا اور نیٹو کا ردعمل

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ واشنگٹن میں اراکینِ کانگریس نے ماسکو پر شدید تنقید کی۔ ڈیموکریٹ سینیٹر ڈک ڈربن نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن "نیٹو کے عزم کو آزما رہے ہیں”، جبکہ ریپبلکن رکنِ کانگریس جو ولسن نے ڈرون حملے کو "جنگی اقدام” قرار دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت پابندیاں عائد کرنے پر زور دیا۔

ٹرمپ، جنہوں نے اگست میں پوٹن کی میزبانی کی تھی، نے حالیہ دنوں اشارہ دیا تھا کہ ان کی انتظامیہ ممکنہ طور پر پابندیوں کے "دوسرے مرحلے” پر غور کر رہی ہے۔ اس دوران، یورپی یونین کے نمائندے واشنگٹن میں امریکا کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ پابندیوں کے پیکج پر کام کر رہے ہیں، جو ٹرمپ کی دوبارہ صدارت کے بعد پہلا اقدام ہوسکتا ہے۔

خطے میں بڑھتی کشیدگی

یہ پہلا موقع ہے کہ پولینڈ نے براہِ راست دشمن ڈرونز کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم 2022 میں ایک بھٹکا ہوا یوکرینی میزائل دو افراد کی ہلاکت کا سبب بننے کے بعد سے ملک ہائی الرٹ پر ہے۔

کشیدگی میں اضافے کے پیشِ نظر پولینڈ نے اعلان کیا کہ وہ جمعرات کی رات سے بیلاروس کے ساتھ اپنی سرحد بند کرے گا، جب کہ روس اور بیلاروس مشترکہ "زاپاد” فوجی مشقیں شروع کرنے والے ہیں۔ پڑوسی ملک لیتھوانیا نے بھی اپنی سرحدی دفاع کو مزید مضبوط بنانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکا کی یورپ میں سابق فوجی کمانڈ کے سربراہ بین ہوجز نے کہا کہ یہ دراندازیاں "جان بوجھ کر نیٹو کی تیاریوں کو آزمانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔” ان کے مطابق "ہمیں ہر بار مؤثر جواب دینے کے قابل ہونا چاہیے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نیپال بحران: ہلاکتوں میں اضافہ، فوج تعینات، سیاسی نظام مفلوج
Next Article لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

بھارت خواتین کے کوٹے سے جڑا پارلیمنٹ توسیع بل منظور کرانے میں ناکام
تازہ ترینسیاست

بھارت خواتین کے کوٹے سے جڑا پارلیمنٹ توسیع بل منظور کرانے میں ناکام

By Misbah Jogyat
سیاست

پاکستان کا اقوام متحدہ کانفرنس میں سمندروں کے تحفظ کے لیے عالمی اقدامات پر زور

By Hannan Khani
سیاست

جنوبی افریقہ کی اعلیٰ عدالت کے فیصلے کے بعد صدر راما فوسا پر استعفے کا دباؤ بڑھ گیا

By Abdul Saboor
سیاست

اپنی سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی روکنے کی ذمہ داری افغانستان پر ہے، عطاء اللہ تارڑ

By Hafeez Alam Ghazi
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?