MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

اومیڈ ڈائٹ: دن میں صرف ایک کھانا، کیا واقعی فائدہ مند ہے یا خطرناک؟

Last updated: ستمبر 20, 2025 9:23 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک خاص ڈائٹ پلان نے خوب شہرت حاصل کی ہے جسے ون میل آ ڈے (OMAD) کہا جاتا ہے۔

‎ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کئی مشہور شخصیات اور انفلونسرز دنیا بھر میں اس ڈائٹ کو وزن کم کرنے کے لیے اپنا رہے ہیں، تاہم عوام میں یہ سوالات عام ہیں کہ آخر یہ ڈائٹ ہے کیا، کیسے کام کرتی ہے اور کن لوگوں کے لیے یہ نقصان دہ ہو سکتی ہے؟

اومیڈ (OMAD) ڈائٹ کیا ہے؟

‎ون میل آ ڈے یا 23:1 ڈائٹ ایک ایسا طریقہ ہے جس میں انسان پورے دن صرف ایک کھانا کھاتا ہے اور بقیہ 23 گھنٹے فاسٹنگ یعنی بھوکا رہتا ہے، اس ایک کھانے میں دن بھر کی تمام کیلوریز لی جاتی ہیں۔

‎یہ ڈائٹ کیسے کام کرتی ہے؟

‎عام طور پر ہمارا جسم دن بھر کھانے سے توانائی حاصل کرتا ہے، لیکن جب صرف ایک کھانے پر اکتفا کیا جائے تو جسم توانائی کے لیے ذخیرہ شدہ چربی استعمال کرنے لگتا ہے، طویل فاسٹنگ انسولین کی سطح کم کرتی ہے جس سے جسم چربی کو ایندھن کے طور پر استعمال کرنے پر مجبور ہوتا ہے۔

‎کن لوگوں کو اپنانا چاہیے اور کن کو نہیں؟

‎یہ ڈائٹ بچوں، نوعمروں، حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین، ذیابطیس یا کم بلڈ شوگر کے مریضوں، ضعیف افراد اور ان لوگوں کے لیے مناسب نہیں جو باقاعدہ دوا لیتے ہیں، ماہرین صحت کے مطابق اس ڈائٹ کو اپنانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا لازمی ہے۔

‎فوائد:

‎اس ڈائٹ پلان سے مجموعی کیلوریز میں کمی سے وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، دل کی بیماریوں، بلڈ شوگر اور سوزش کے خطرات کم ہوسکتے ہیں، میٹابولزم بہتر بنانے میں بھی مددگار ہو سکتی ہے۔

‎نقصانات:

‎اومیڈ ڈائٹ طویل بھوک چڑچڑاپن، کمزوری، سر درد اور نیند کے مسائل پیدا کر سکتی ہے، غذائی کمی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ ایک کھانے میں تمام ضروری وٹامنز اور منرلز لینا مشکل ہے، بھوک کے باعث اکثر لوگ زیادہ کیلوریز لے لیتے ہیں جس سے وزن دوبارہ بڑھ سکتا ہے۔

‎کیا کھانا چاہیے اور کیا نہیں؟

‎اگرچہ اس ڈائٹ میں کوئی خاص پابندی نہیں، مگر ماہرین کہتے ہیں کہ پروسیسڈ اور فاسٹ فوڈ سے پرہیز کریں، اس کے بجائے پھل، سبزیاں، اناج، بیج اور صحت مند تیل استعمال کرنا بہتر ہے، دن بھر پانی اور بغیر کیلوری والے مشروبات جیسے چائے، کافی یا ہربل انفیوژن پینے کی بھی اجازت ہے۔

‎کھانے کا بہترین وقت:

‎عام طور پر ماہرین شام یا رات کے وقت کھانے کو بہتر سمجھتے ہیں تاکہ جسم کے ہاضمے کے قدرتی نظام کے ساتھ ہم آہنگی رہے، تاہم یہ وقت ہر فرد کی مصروفیات اور توانائی کی ضروریات کے مطابق مختلف ہو سکتا ہے۔

‎کتنے عرصے تک محفوظ ہے؟

‎اگرچہ یہ ڈائٹ وقتی طور پر وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے لیکن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اسے طویل عرصے تک اپنانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، اس سے غذائی کمی، تھکن اور دیگر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article راولپنڈی میں ڈینگی بےقابو ہوگیا
Next Article ایڈز، ٹی بی اور ملیریا کنٹرول منصوبے کی منظوری
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
امریکی محکمہ انصاف نے تعلیمی اداروں میں سام دشمنی کی تحقیقات سے متعلق الزامات مسترد کر دیے
امریکی محکمہ انصاف نے تعلیمی اداروں میں سام دشمنی کی تحقیقات سے متعلق الزامات مسترد کر دیے
تازہ ترین سیاست
اگست 19, 2026
امریکی ایس ای سی کی کرپٹو مارکیٹ پر گرفت سخت کرنے کی نئی کوشش
امریکی ایس ای سی کی کرپٹو مارکیٹ پر گرفت سخت کرنے کی نئی کوشش
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اگست 19, 2026
سمندری فرش پر کان کنی کے خلاف ماحولیاتی تنظیموں کا عدالتی چیلنج
سمندری فرش پر کان کنی کے خلاف ماحولیاتی تنظیموں کا عدالتی چیلنج
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 19, 2026
جنوبی الخلیل کی غاریں: ایک قدیم تاریخ اور بے دخلی کا خوف
جنوبی الخلیل کی غاریں: ایک قدیم تاریخ اور بے دخلی کا خوف
international تازہ ترین
اگست 19, 2026
اسرائیلی فضائیہ کا شام کے فوجی اڈے پر حملہ، امریکہ کی ناراضگی میں اضافہ
اسرائیلی فضائیہ کا شام کے فوجی اڈے پر حملہ، امریکہ کی ناراضگی میں اضافہ
international تازہ ترین
اگست 19, 2026
نقاب پوش شخص کی رہائشی علاقے میں گھات، خوفناک ویڈیو سامنے آگئی
نقاب پوش شخص کی رہائشی علاقے میں گھات، خوفناک ویڈیو سامنے آگئی
تازہ ترین عدالت اور جرائم
اگست 19, 2026

You Might Also Like

Health

کراچی میں ڈی 8 ہیلتھ سمٹ 2026ء کا آج سے آغاز

By Neha Ashraf
Health

ہائی بلڈ شوگر آنکھوں کے لیے نقصان دہ، مگر کیسے؟

By Neha Ashraf
Health

نوجوانوں میں ای سگریٹس کا بڑھتا ہوا استعمال صحت کے لیے خطرہ بن گیا

By Fatima Nadeem
Health

خسرہ کے باعث دو بچے جان کی بازی ہار گئے

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?