MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

کراچی میں ڈی 8 ہیلتھ سمٹ 2026ء کا آج سے آغاز

Last updated: جولائی 23, 2026 10:00 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

ترقی پذیر 8 اسلامی ممالک (ڈی 8) کے رکن ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ڈی 8 ہیلتھ سمٹ 2026ء آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہو رہا ہے، جو 25 جولائی تک جاری رہے گا۔

‎یہ بین الاقوامی سربراہی اجلاس ابنِ سینا انسٹی ٹیوٹ، ورلڈ ایجنگ کونسل اور کراچی ہیلتھ کیئر ایکسپو اینڈ کانفرنس کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

‎اس سال سمٹ کا مرکزی موضوع صحت مند اور عمر دوست ڈی 8 ممالک رکھا گیا ہے، جس کے تحت صحت سے متعلق سفارت کاری، عمر رسیدہ آبادی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز، احتیاطی طبی خدمات، طویل اور صحت مند زندگی (Longevity)، طبی سیاحت، ڈیجیٹل ہیلتھ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور پائیدار صحت کی پالیسیوں جیسے اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

‎سمٹ کے دوران ممتاز ماہرِ عمر رسیدگی (Gerontologist) ڈاکٹر کمال آیدِن عالمی صحت اور عمر رسیدگی کی سفارت کاری: ڈی 8 ممالک کے لیے مستقبل کا وژن کے عنوان سے کلیدی خطاب کریں گے، جس میں وہ بالخصوص COP31 کے تناظر میں صحت مند اور عمر دوست شہروں کے قیام کے لیے بین الاقوامی تعاون سے متعلق اپنی تجاویز پیش کریں گے۔

‎ڈاکٹر کمال آیدِن، جنہوں نے 1996ء میں پاکستان کی پنجاب یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی اور اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے ابتدائی برس پاکستان کے ساتھ مضبوط علمی روابط استوار کرنے میں گزارے، اس سال ڈی 8 ہیلتھ سمٹ 2026ء کے صدر اور کراچی ہیلتھ کیئر ایکسپو اینڈ کانفرنس کے اعزازی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر رہے ہیں۔

‎اپنے پیغام میں ڈاکٹر کمال آیدِن نے کہا کہ تقریباً 30 برس قبل ایک نوجوان معالج کی حیثیت سے جن خوابوں کے ساتھ ہم نے ابنِ سینا انسٹی ٹیوٹ اور ورلڈ ایجنگ کونسل کی بنیاد رکھی تھی، آج انہیں ایک عالمی پلیٹ فارم کی صورت میں دیکھنا میرے لیے انتہائی باعثِ مسرت ہے، پاکستان جہاں سے میں نے تعلیم حاصل کی اور جسے میں ہمیشہ اپنا دوسرا وطن سمجھتا ہوں، وہاں اعزازی مہمان کے طور پر مدعو ہونا میرے لیے ایک منفرد اعزاز ہے۔

‎انہوں نے کراچی ہیلتھ کیئر ایکسپو اینڈ کانفرنس کے منتظمین تنویر عباس، ڈاکٹر عابد عباس شیخ اور پوری منتظمہ ٹیم کا کامیاب انتظامات اور تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

‎سمٹ کے ساتھ ساتھ 20 سے 27 جولائی 2026ء تک کراچی ڈی 8 ہیلتھ کیئر ویک بھی منعقد کیا جا رہا ہے، جس کے دوران صحت، عمر رسیدگی، جدت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی تعاون سے متعلق کانفرنسیں، علمی نشستیں، بی ٹو بی ملاقاتیں اور سماجی ذمے داری کے مختلف پروگرام منعقد ہوں گے۔

‎اس موقع پر اقوامِ متحدہ کی عالمی عمر رسیدگی اسمبلی کے قیام کی حمایت میں ایک بین الاقوامی دستخطی مہم شروع کرنے کے علاوہ گلوبل ہیلتھ اینڈ ایجنگ ایمبیسیڈرز پروگرام کا بھی باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

‎منتظمین کے مطابق ڈی 8 ہیلتھ سمٹ 2026ء رکن ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں سفارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، تجربات اور مہارتوں کے تبادلے کو فروغ دینے اور صحت مند، عمر دوست اور پائیدار معاشروں کی تشکیل کے لیے ایک مؤثر عالمی پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ولیکا اسپتال میں ایک اور ایچ آئی وی کیس رپورٹ، 18 ماہ کا بچہ متاثر، تعداد 95 ہوگئی
Next Article کراچی: 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل کا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک کراچی: 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل کا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پی ٹی آئی کا 4 اکتوبر کا مارچ: ممکنہ کشیدگی پر شکوک وارننگ
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
CTE کو زندہ افراد میں شناخت کرنا: نئی تحقیق سے امید
بلاگ
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ حکام نرسنگ ہومز کے لیے کووڈ-19 رپورٹنگ کی لازمی شرائط ختم کر سکتے ہیں
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
ستمبر 29, 2026
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے ابوظبی دورے کی تصدیق کردی
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے ابوظبی دورے کی تصدیق کردی
تازہ ترین سیاست
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ کے دور میں نیشنل پارکس: تحفظ سے کمرشلائزیشن تک کا سفر
ٹرمپ کے دور میں نیشنل پارکس: تحفظ سے کمرشلائزیشن تک کا سفر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
ستمبر 29, 2026

You Might Also Like

Health

پاکستان کو انسداد سرویکل کینسر ویکسین کی سپلائی مکمل

By Neha Ashraf
Health

یورپ میں برڈ فلو کا پہلا انسانی کیس رپورٹ، اطالوی حکام نے الرٹ جاری کردیا

By Neha Ashraf
Health

ہائی کولیسٹرول : دل کے دورے سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

By Neha Ashraf
Health

صحت کارڈ پلس میں مزید چار پیچیدہ بیماریوں کا مہنگا علاج بھی شامل کردیا گیا

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?