MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

اچھی صحت اور لمبی عمر کیلئے ان 3 آسان عادات کو آج ہی اپنالیں

Last updated: فروری 23, 2026 6:02 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

عمر میں اضافے کے ساتھ خود کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں؟ تو ایسا بہت آسانی سے ممکن ہے۔

‎آپ کو 3 آسان عادات کو اپنا معمول بنانا ہوگا اور اچھی بات یہ ہے کہ اس کے لیے زیادہ محنت کی بھی ضرورت نہیں۔

‎آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزمرہ کے معمولات میں 3 آسان تبدیلیوں کو اپنا کر آپ صحت کو بہتر اور زندگی کی مدت میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

‎تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ چند منٹ کی اضافی نیند اور ورزش کے ساتھ ذرا زیادہ مقدار میں سبزیوں کا استعمال اچھی صحت اور لمبی عمر کا حصول ممکن بناتا ہے۔

‎اس سے قبل متعدد تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ غذا، ورزش اور نیند اچھی صحت کے لیے اہم ہوتے ہیں۔

‎مگر اس تحقیق میں یہ دیکھا گیا کہ یہ تینوں عناصر کس طرح ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔

‎تحقیق کے لیے 60 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا اور ان کی نیند اور جسمانی سرگرمیوں کے دورانیے کو معلوم کیا گیا جبکہ غذائی عادات کی تفصیلات بھی حاصل کی گئیں۔

‎ان افراد کی صحت کا جائزہ 8 سال تک لیا گیا۔تحقیق کے مطابق ان عادات کو اپنانے سے متعدد دائمی امراض جیسے پھیپھڑوں کے امراض، ڈیمینشیا، امراض قلب، کینسر اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

‎محققین نے بتایا کہ غذا، ورزش اور نیند کے اس امتزاج کو روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنانے سے زندگی کی مدت میں اضافہ ہوتا ہے۔

‎تحقیق میں بتایا گیا کہ کوئی فرد صحت کے لیے نقصان دہ طرز زندگی کو اپناتا ہے اگر وہ روزانہ نیند کے دورانیے میں 5 منٹ اور معتدل سے سخت جسمانی سرگرمیوں کے دوران میں 2 منٹ اضافہ کر دے جبکہ چند اضافی چمچ سبزیاں کھانا شروع کر دے، تو اوسط عمر میں ایک سال کا اضافہ ہو جائے گا۔

‎اسی طرح اگر 24 منٹ کی اضافی نیند، 4 منٹ کی اضافی ورزش اور ایک کپ سبزیوں اور سالم اناج کا استعمال عادت بنایا جائے تو زندگی کی مدت میں 4 سال کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

‎تحقیق کے مطابق اگر کوئی فرد روزانہ 7 سے 8 گھنٹے سوتا ہے، دن بھر میں 40 منٹ سے زائد وقت تک ورزش کرتا ہے اور معیاری غذا کو معمول بناتا ہے تو اچھی صحت کے ساتھ زندگی کی مدت میں 9 سال کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نہم و دہم امتحانات: نقل پر زیرو ٹالرنس کا اعلان
Next Article بچوں کو موبائل فون دینے والے والدین ہوجائیں خبردار، ماہر اطفال کے اہم انکشافات
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026
برطانیہ: گردن توڑ بخار سے 2 طالبعلم ہلاک، متعدد وائرس میں مبتلا
Health
مارچ 21, 2026
جوان افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ دریافت
Health
مارچ 21, 2026
ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے کتنی نیند ضروری ہے؟
Health
مارچ 21, 2026
ملک میں ڈینگی الرٹ جاری، تکنیکی معاونت اور سخت ایس او پیز لازم
Health
مارچ 20, 2026
عید کی چھٹیوں میں ٹیچنگ اسپتالوں کے آؤٹ ڈور بند رہیں گے
Health
مارچ 20, 2026

You Might Also Like

Health

آنتوں کے کینسر کی ابتدائی علامات منہ میں ظاہر ہوتی ہیں، ماہرین صحت

By Neha Ashraf
Health

دماغی کارکردگی، یادداشت اور نیند کے لیے روزمیری کے حیرت انگیز فوائد

By Fatima Nadeem
Health

پرائمری ہیلتھ سسٹم کا متبادل ٹیلی میڈیسن نظام ہے: مصطفیٰ کمال

By Neha Ashraf
Health

دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم اپریل میں شروع کرنے کا فیصلہ

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?