MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

ادویات کی قیمتوں میں حکومتی ڈی ریگولیشن پالیسی کے بعد 32 نہیں 15 فیصد اضافہ ہوا

Last updated: نومبر 13, 2025 12:28 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) نے واضح کیا ہے کہ فروری 2024 میں حکومت کی ڈی ریگولیشن پالیسی کے بعد ادویات کی قیمتوں میں 23 فیصد نہیں بلکہ اوسطاً 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

‎پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے بیان میں وضاحت کی گئی کہ 32 فیصد کا اضافہ ڈریگولیٹریشن کے بعد سے نہیں بلکہ گزشتہ دو سالوں میں ہونے والے مجموعی اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

‎بیان میں کہا گیا کہ 15 فیصد کے حقیقی اضافے میں تقریباً 2.5 فیصد پیداواری یونٹس کی توسیع اور نئی مصنوعات کی تعارفی قیمت شامل ہے، جس کا مطلب ہے کہ موجودہ ادویات پر اصل اثر تقریباً 13.5 فیصد کے قریب ہے۔

‎پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے عالمی سطح پر ادویات کی فروخت اور قیمتوں کے حوالے سے سب سے معتبر ذریعہ آئی کیو وی آئی اے کی تازہ ترین رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 12 مہینوں کے دوران مجموعی قیمتوں میں اضافہ صرف 16 فیصد رہا۔

‎بیان کے مطابق، ڈی ریگولیشن پالیسی سے قبل پاکستان کی دواسازی صنعت شدید بحران کا شکار تھی، جس کی وجوہات میں قیمتوں پر سخت حکومتی کنٹرول، روپے کی تاریخی قدر میں کمی اور 35 فیصد تک پہنچنے والی ریکارڈ مہنگائی شامل تھیں۔

‎ان عوامل کی وجہ سے کینسر، انسولین، ٹی بی، ہیپرین اور امراضِ قلب کی اہم ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی تھی، جس کے باعث مریضوں کو جعلی یا اسمگل شدہ ادویات پر انحصار کرنا پڑا۔

‎بیان میں کہا گیا کہ غیر ضروری ادویات کی ڈی ریگولیشن پالیسی کے باعث اب 50 سے زائد زندگی بچانے والی اور اہم ادویات دوبارہ مقامی فارمیسیز میں دستیاب ہو گئی ہیں، کیونکہ کارخانہ داروں نے پیداوار دوبارہ شروع کر دی ہے۔

‎بیان کے اختتام پر ایسوسی ایشن نے حکومت کا بروقت اقدام اٹھانے پر شکریہ ادا کیا، جس سے مارکیٹ کو مستحکم کرنے اور پاکستان کی پالیسی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے میں مدد ملی، جیسا کہ بھارت اور بنگلہ دیش میں کیا جاتا ہے، جہاں صرف ضروری ادویات ہی قیمتوں کے حکومتی کنٹرول میں رہتی ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کالی کھانسی کیلئے انجیکشن کے بغیر دی جانے والی ویکسین تیار
Next Article سندھ میں پہلی منفرد ’’کشتی ایمبولینس‘‘ متعارف
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
‎13 اپریل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا؛ سربراہ انسداد پولیو پروگرام
Health
مارچ 27, 2026
میٹا رنگ ٹیکنالوجی بریسٹ کینسر کی جانچ کیلیے انقلابی پیش رفت
Health
مارچ 27, 2026
انسولین کی گولیاں جلد انجیکشن کا متبادل بن سکتی ہیں، سائنس دانوں کے حوصلہ افزا نتائج
Health
مارچ 27, 2026
ماہرین جگر کے عاج ترین مرض کا ممکنہ مؤثر علاج دریافت کرنے میں کامیاب
Health
مارچ 27, 2026
پاکستان میں پہلی بار دل کی بے ترتیبی کے علاج کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف
Health
مارچ 26, 2026
پنجاب: محفوظ خون کی منتقلی، بلڈ بینک مانیٹرنگ سخت
Health
مارچ 26, 2026

You Might Also Like

Health

لاہور میں ڈینگی تین جانیں نگل گیا، ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کی تصدیق

By Neha Ashraf
Health

موٹاپے کا حیرت انگیز علاج، امریکی فارما کمپنی نے میدان مار لیا

By Neha Ashraf
Health

کلاؤڈ برسٹ کے بعد بونیر میں متعدد افراد نفسیاتی مسائل کا شکار ہو گئے

By Neha Ashraf
Health

پاکستان میں ذہنی امراض بڑھ گئے، گزشتہ سال 1 ہزار افراد نے خودکشی کرلی

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?