MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

اے آئی اب صرف آواز سن کر کینسر کی نشاندہی کر سکتا ہے

Last updated: اپریل 9, 2026 12:39 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) انسانی آواز میں چھپے ایسے باریک اشاروں کو شناخت کر سکتی ہے جو مختلف بیماریوں، خصوصاً گلے کے کینسر کی ابتدائی علامات ظاہر کرتے ہیں۔

‎تحقیق کے مطابق گلے کے کینسر جسے وائس باکس کینسر بھی کہا جاتا ہے، دنیا بھر میں سنگین طبی مسئلہ ہے، اکثر مریض دیر سے تشخیص کی وجہ سے پیچیدگیوں کا شکار ہو جاتے ہیں، کیونکہ موجودہ تشخیصی طریقے جیسے اینڈوسکوپی اور ٹشو بایوپسی نہ صرف تکلیف دہ ہیں بلکہ ہر جگہ فوری دستیاب بھی نہیں ہوتے۔

‎امریکی ماہرین کی ٹیم نے ‘بریج ٹو اے آئی وائس’ منصوبے کے تحت ہزاروں آوازوں کی ریکارڈنگز کا تجزیہ کیا، اس تحقیق میں آواز کے مختلف پہلوؤں جیسے پچ، آواز کی شدت میں معمولی تبدیلیاں اور شور کے تناسب کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

‎نتائج سے معلوم ہوا کہ مرد افراد میں آواز کے مخصوص پیٹرنز، خصوصاً ہارمونک ٹو نوائز ریشو اور پچ میں تبدیلیاں، گلے کے کینسر یا ابتدائی رسولیوں کی نشاندہی میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں، تاہم خواتین کے ڈیٹا میں واضح نتائج ابھی سامنے نہیں آئے اور مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

‎ماہرین کے مطابق یہ نتائج مستقبل میں ایسے نظام کی بنیاد بن سکتے ہیں جو صرف آواز سن کر ابتدائی مرحلے میں بیماریوں کی نشاندہی کر سکے، بڑے ڈیٹا سیٹس اور کلینیکل ٹیسٹنگ کے بعد آئندہ چند برسوں میں اس ٹیکنالوجی کا ابتدائی طبی استعمال ممکن ہو سکتا ہے۔

‎یہ پیش رفت اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ مصنوعی ذہانت صحت کے شعبے میں تشخیص کے طریقوں کو مزید تیز، آسان اور مؤثر بنا سکتی ہے، جس سے بروقت علاج اور بہتر نتائج حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسماعیل انڈسٹریز کی علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں ریکروٹمنٹ ڈرائیو کامیاب
Next Article خیرپور میں منکی وائرس سے مبینہ طور پر ایک بچی جاں بحق
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
نوزائیدہ بچوں میں ایم پاکس کے کیسز، ماہرین کا انتباہ
Health
اپریل 9, 2026
پولیو کیخلاف دوسری قومی مہم 13 اپریل سے شروع ہو گی
Health
اپریل 9, 2026
خیرپور میں منکی وائرس سے مبینہ طور پر ایک بچی جاں بحق
Health
اپریل 9, 2026
اسماعیل انڈسٹریز کی علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں ریکروٹمنٹ ڈرائیو کامیاب
تعلیم
اپریل 8, 2026
خیرپور میں منکی پاکس کی وباء، وزیراعظم کی فوری اقدامات کی ہدایت
Health
اپریل 8, 2026
قومی ادارہ صحت کی کانگو بخار سے متعلق ایڈوائزری جاری
Health
اپریل 8, 2026

You Might Also Like

Health

جان بچانے والی غیر ملکی ادویات سے متعلق اہم فیصلہ

By Neha Ashraf
Health

اسکولوں میں جلد گریڈنگ بچوں کی ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے، تحقیق

By Fatima Nadeem
Health

تحقیق: بچپن کے صدمے عمر بڑھنے پر ذہنی و جسمانی بیماریوں کا سبب

By Fatima Nadeem
Health

لیڈی ولنگڈن اسپتال: آپریشن تھیٹر میں گارڈ کا خاتون کو انیستھیزیا لگانے کا انکشاف

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?