MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

بھارت میں نیپاہ وائرس سے ایک اور ہلاکت کی تصدیق

Last updated: فروری 20, 2026 5:46 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

بھارت میں نیپاہ وائرس سے متاثرہ ایک اور مریضہ جان کی بازی ہار گئی، 25 سالہ نرس گزشتہ کئی ہفتوں سے کوما میں تھی۔

‎بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مغربی بنگال میں نیپاہ وائرس سے متاثر نرس کی دورانِ علاج موت واقع ہوگئی، جو سرکاری اسپتال کے (سی سی یو) کریٹیکل کیئر یونٹ میں زیرِ علاج تھی۔ حکام کے مطابق صوبے کی سطح پر اس مہلک وائرس سے یہ پہلی ہلاکت سامنےآئی ہے۔

‎اس حوالے سے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ مریضہ کی حالت کچھ بہتر ہو رہی تھی، تاہم پھیپھڑوں میں دوبارہ انفیکشن پیدا ہونے سے صورتحال اچانک بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

‎اسی اسپتال میں وائرس سے متاثرہ ایک اور نرس بھی داخل ہے، جسے ماہر ڈاکٹروں کی کڑی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور اس کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

‎محکمۂ صحت نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ تاحال کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا، لیکن دو متاثرہ افراد کی موت کی تصدیق کے بعد حکام نے مریضوں کے قریبی رابطوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کردی ہے، متاثرہ افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھیجے گئے تھے۔

‎محکمہ صحت کے مطابق اب تک موصول ہونے والی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں کیونکہ ٹیسٹ کرائے گئے افراد میں وائرس کی موجودگی ثابت نہیں ہوئی، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ مرض کے مزید پھیلاؤ کو فی الحال روکا جاسکا ہے۔

‎رپورٹس کے مطابق مذکورہ نرس گزشتہ سال دسمبر میں اس نایاب اور دماغ کو نقصان پہنچانے والے وائرس میں مبتلا ہوئی تھی۔

‎بتایا گیا کہ مذکورہ نرس کھجور کا رس پینے سے کے رابطے میں آئی تھیں جو متاثرہ چمگادڑوں سے آلودہ تھا۔ ان کے ساتھ بیمار ہونے والی ایک اور طبی کارکن کو گزشتہ ماہ اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

‎بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نرس کی موت پھیپھڑوں کے انفیکشن اور دل بند ہونے کے باعث ہوئی، ایک صحت اہلکار نے کہا کہ اگرچہ وہ نیپا وائرس سے صحت یاب ہو چکی تھیں، تاہم انہیں کئی دیگر پیچیدگیاں لاحق تھیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ذیابیطس کی بروقت شناخت: HbA1c کافی نہیں، ماہرِ طب نے بہتر ٹیسٹس بتا دیے
Next Article پنجاب میں خسرے کے مشتبہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
جولائی کی تعطیلات سے قبل امریکہ میں شدید گرمی کی لہر، کروڑوں افراد متاثر
جولائی کی تعطیلات سے قبل امریکہ میں شدید گرمی کی لہر، کروڑوں افراد متاثر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جولائی 1, 2026
قطر میں امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات، کشیدگی کم کرنے کی کوشش
قطر میں امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات، کشیدگی کم کرنے کی کوشش
تازہ ترین سیاست
جولائی 1, 2026
انڈس کمشنر: دریائے چناب میں پانی کے اتار چڑھاؤ پر بھارت کی خاموشی برقرار
انڈس کمشنر: دریائے چناب میں پانی کے اتار چڑھاؤ پر بھارت کی خاموشی برقرار
بریکنگ نیوز
جولائی 1, 2026
چمگادڑ کے منہ پر بیٹھنے سے 11 سالہ لڑکے کی ریبیز سے ہلاکت
چمگادڑ کے منہ پر بیٹھنے سے 11 سالہ لڑکے کی ریبیز سے ہلاکت
Health تازہ ترین
جولائی 1, 2026
سعودی عرب میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے محسن نقوی کا دورہ
سعودی عرب میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے محسن نقوی کا دورہ
تازہ ترین سیاست
جولائی 1, 2026
آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کا انتخابی اتحاد
آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کا انتخابی اتحاد
تازہ ترین سیاست
جولائی 1, 2026

You Might Also Like

Health

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں آتشزدگی، ڈاکٹر زخمی

By Neha Ashraf
گہری مراقبہ (Deep Meditation) کے دوران آپ کے جسم میں کیا ہوتا ہے؟
Health

گہری مراقبہ (Deep Meditation) کے دوران آپ کے جسم میں کیا ہوتا ہے؟

By Misbah Jogyat
انسانی جسم کے اندر مائیکرو پلاسٹکس کی موجودگی کا انکشاف، سائنسدانوں کی نئی تحقیق
Health

انسانی جسم کے اندر مائیکرو پلاسٹکس کی موجودگی کا انکشاف، سائنسدانوں کی نئی تحقیق

By Misbah Jogyat
Health

‎2025: سندھ میں ملیریا، خیبر پختونخوا ڈینگی کیسز میں نمایاں رہا

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?