MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

وٹامن ڈی کی کمی بڑے خطرے کا نشان، معمولی ہرگز نہ سمجھیں، ماہرین کا انتباہ

Last updated: مارچ 8, 2026 1:23 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

وٹامن ڈی انسانی صحت کے لیے نہایت اہم غذائی جز ہے جو ہڈیوں کو مضبوط رکھنے، مدافعتی نظام کو فعال بنانے اور جسمانی تندرستی برقرار رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

‎ماہرین کے مطابق اس وٹامن کی کمی مختلف طبی مسائل کو جنم دے سکتی ہے جو بچوں اور بڑوں دونوں کو متاثر کرتے ہیں۔

‎وٹامن ڈی دراصل چربی میں حل ہونے والا وٹامن ہے جو زیادہ تر اس وقت بنتا ہے جب جلد سورج کی روشنی کے سامنے آتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بعض غذاؤں میں بھی موجود ہوتا ہے اور ضرورت پڑنے پر اسے سپلیمنٹ کی شکل میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

‎یہ وٹامن جسم کو کیلشیم اور فاسفورس جذب کرنے میں مدد دیتا ہے جو مضبوط ہڈیوں اور صحت مند دانتوں کے لیے نہایت ضروری معدنیات ہیں۔

‎ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کی روشنی سے حاصل ہونے والا وٹامن ڈی جسم کے لیے ایک قدرتی اور اہم ذریعہ ہے، تاہم اس کی کمی نہ صرف ہڈیوں بلکہ دل کی صحت کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

‎آسٹریلیا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں ایسے جینیاتی شواہد سامنے آئے ہیں جو وٹامن ڈی کی کمی اور دل کی شریانوں سے جڑے امراض کے درمیان تعلق کو ظاہر کرتے ہیں۔

‎تحقیق کے مطابق جن افراد میں وٹامن ڈی کی کمی پائی جاتی ہے ان میں دل کے امراض اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

‎ماہرین کے مطابق ایسے افراد میں امراضِ قلب کا امکان ان لوگوں کے مقابلے میں دو گنا سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے جن کے جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار مناسب ہو۔

‎عالمی سطح پر دل کی شریانوں سے متعلق بیماریاں اموات کی سب سے بڑی وجوہات میں شمار ہوتی ہیں، اس لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی پر قابو پا کر ان امراض کے عالمی بوجھ کو کم کیا جا سکتا ہے۔

‎محققین کے مطابق شدید کمی کے کیسز کم ہوتے ہیں لیکن معتدل کمی عام ہے اور اس کی بروقت روک تھام دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو زیادہ وقت گھروں یا دفاتر کے اندر گزارتے ہیں اور سورج کی روشنی سے کم واسطہ رکھتے ہیں۔

‎ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی مچھلی، انڈوں اور فورٹیفائیڈ غذاؤں سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے، تاہم عام غذا کے ذریعے اس وٹامن کی مطلوبہ مقدار حاصل کرنا اکثر مشکل ہوتا ہے۔

‎ان کے مطابق سورج کی روشنی وٹامن ڈی حاصل کرنے کا سب سے آسان اور مفت ذریعہ ہے، اور اگر کسی وجہ سے سورج کی روشنی میسر نہ ہو تو روزانہ سپلیمنٹ لینا مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دماغی ٹیومر کی بروقت شناخت اور ابتدائی علامات، ماہرین کی ہدایات
Next Article ملک میں ماحولیاتی نموں میں پولیو وائرس کی نئی رپورٹ جاری، 24 نمونوں میں وائرس موجودگی کی تصدیق
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں ڈریمز نیٹ ورک کے اشتراک سے کامیاب ریکروٹمنٹ سیشن
علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں ڈریمز نیٹ ورک کے اشتراک سے کامیاب ریکروٹمنٹ سیشن
تازہ ترین تعلیم
نومبر 16, 2026
پاکستانی سفارت خانے کا پاسپورٹ سروسز کے لیے آن لائن اپائنٹمنٹ سسٹم کا اعلان
بریکنگ نیوز تازہ ترین
نومبر 16, 2026
انڈر 19 ایشیا کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
کھیل
نومبر 16, 2026
میگاسپیڈ کا اعلان، ایلس ہوانگ نے اگست 2025 میں کمپنی چھوڑ دی تھی
بریکنگ نیوز
نومبر 15, 2026
ایران کا بحرین پر تین دن میں دوسری مرتبہ ڈرون حملہ
بریکنگ نیوز
نومبر 15, 2026
کیا انڈیانا فیور، ڈبلیو این بی ایل میں کھیلنے کے بعد کیٹ مارٹن اور کیٹلن کلارک کو دوبارہ ایک ٹیم میں شامل کر سکتی ہے؟
بریکنگ نیوز
نومبر 15, 2026

You Might Also Like

این آئی سی وی ڈی نے جدید ہارٹ فیلیئر پروگرام کے قیام کی منظوری دے دی
Healthتازہ ترین

این آئی سی وی ڈی نے جدید ہارٹ فیلیئر پروگرام کے قیام کی منظوری دے دی

By Haris Ali
Health

کیا کولیجن سپلیمنٹس واقعی فائدہ مند ہیں؟ حیران کن انکشافات

By Neha Ashraf
Health

دنیا بھر میں کینسر کیسز کی شرح میں اضافہ

By Neha Ashraf
Health

پاکستان میں غیر محفوظ انتقالِ خون سے ایچ آئی وی پھیلنے کا انکشاف

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?