انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے پہلے آسٹریلوی ٹیم کو پیٹ کمنز اور شین ایبٹ کے بعد ایک اور بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ہیم اسٹرنگ اسٹرین کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے باعث وہ پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ بورڈ نے ان کی جگہ مائیکل نیسر کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل شین ایبٹ بھی ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث پہلے ہی ٹیم سے باہر ہو چکے تھے، جبکہ پیٹ کمنز کمر کی تکلیف کے سبب ابتدائی ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر کو پرتھ میں شروع ہونے والا ہے۔
