MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
موسمیات و ماحولیات

کینیڈین جنگلات کی آگ کا دھواں امریکہ کے ایک تہائی حصے پر چھا گیا، نیو انگلینڈ اور مڈویسٹ میں فضا آلودہ

Last updated: جون 4, 2025 10:02 شام
Wajeeha Batool
Share
SHARE

کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ سے اٹھنے والا زہریلا دھواں بدھ کے روز امریکہ کے تقریباً ایک تہائی حصے پر پھیل گیا، جس کے نتیجے میں نیو انگلینڈ، نیویارک اور مڈویسٹ کے علاقوں میں فضائی معیار شدید متاثر ہوا ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق دھوئیں کی یہ دبیز تہہ ڈکوٹا سے لے کر اوہائیو ویلی، شمال مشرقی ریاستوں اور جنوبی علاقوں جیسے جارجیا تک پھیلی ہوئی ہے، تاہم زیادہ تر دھواں فضا کی بلند سطح پر ہے، جس سے زیادہ تر علاقوں میں فضائی آلودگی کا براہ راست اثر نہیں ہو رہا۔

"زیادہ تر دھواں بلند فضا میں ہے، اس لیے کئی علاقوں میں کوئی خاص مسئلہ نہیں، لیکن نیویارک اور کنیکٹیکٹ جیسے علاقوں میں یہ زمین کے قریب ہے اور صورتحال تشویشناک ہے،” محکمہ موسمیات کے ماہر مارک چینارڈ نے کہا۔

کینیڈا میں مئی سے اب تک 212 سے زائد فعال جنگلاتی آگیں بھڑک رہی ہیں، جن میں سے نصف قابو سے باہر ہیں۔ کینیڈین انٹرجنسی فاریسٹ فائر سینٹر کے مطابق، اب تک 20 لاکھ ہیکٹر (تقریباً 49 لاکھ ایکڑ) رقبہ جل چکا ہے، خاص طور پر مینیٹوبا، سسکاچیوان اور البرٹا کے علاقوں میں۔

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اس دھوئیں میں موجود زہریلے ذرات نہ صرف پھیپھڑوں میں جا سکتے ہیں بلکہ خون میں بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ ایموری یونیورسٹی اٹلانٹا کے پروفیسر یانگ لیو کے مطابق، "یہ دھواں ہر شخص کو کسی نہ کسی حد تک متاثر کرے گا، چاہے وہ صحت مند ہو یا کمزور۔ یہ واقعی خطرناک ہے۔”

ماحولیاتی معیار پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ IQAir کے مطابق، میساچوسٹس کے شہر ویلیمز ٹاؤن میں بدھ کی صبح فضائی آلودگی کا انڈیکس 228 تک پہنچ گیا، جو "انتہائی غیر صحت مند” کی درجہ بندی میں آتا ہے۔ جبکہ نیویارک سٹی اور واشنگٹن ڈی سی میں معیار قدرے بہتر رہا، بالترتیب 56 اور 55 کی سطح پر۔

مڈویسٹ کے کچھ حصوں میں صورتحال قدرے بہتر ہوئی ہے۔ منی سوٹا کے علاقے ایلی میں درجہ 336 سے کم ہو کر 65 تک آ گیا ہے، جو "معتدل” سمجھا جاتا ہے۔ منی ایپلس، جو منگل کو دنیا کا تیسرا سب سے آلودہ شہر تھا، بدھ کو اس کا درجہ 96 ریکارڈ ہوا۔

محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فضائی معیار پر نظر رکھیں اور دھوئیں سے متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری طور پر باہر جانے سے گریز کریں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دانش تیمور کا تنقید پر شائستہ ردعمل، کامیابیوں پر فخر کا اظہار
Next Article پاکستان میں 22 لاکھ بچے اسکول سے باہر وزیراعظم نے ایمرجنسی لگائی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
تازہ ترین کھیل
اگست 18, 2026
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026

You Might Also Like

یلو اسٹون نیشنل پارک کے گرم چشمے: خلائی حیات کی تلاش میں نئی پیش رفت
تازہ ترینموسمیات و ماحولیات

یلو اسٹون نیشنل پارک کے گرم چشمے: خلائی حیات کی تلاش میں نئی پیش رفت

By Ayesha Masood
Uncategorizedموسمیات و ماحولیات

مول ویلی کونسل کا نیا ماحولیاتی ایکشن پلان، 2030 تک کاربن فری ہونے کا ہدف

By Wajeeha Batool
موسمیات و ماحولیات

لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ، ایئر کوالٹی انڈیکس 170 سے تجاوز

By Anoosha Malik
کراچی میں پارہ 44.1 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، سال کا گرم ترین دن
تازہ ترینموسمیات و ماحولیات

کراچی میں پارہ 44.1 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، سال کا گرم ترین دن

By Ayesha Masood
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?