MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

کینسر کا علاج ممکن لیکن پولیو اب بھی لاعلاج ہے، والدین ویکسین کو سنجیدگی سے لیں: مصطفیٰ کمال

Last updated: جون 27, 2025 12:22 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سال 2025 کی تیسری قومی انسدادِ پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے اور وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی۔

‎وزیر صحت نے پولیو مہم میں خدمات انجام دینے والے فرنٹ لائن ورکرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں قومی ہیرو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

‎انہوں نے بتایا کہ موجودہ مہم کے دوران ملک بھر میں 5 سال سے کم عمر قریباً 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت پولیو مہم شروع کی گئی ہے، کیونکہ دنیا میں صرف یہی 2 ممالک ایسے رہ گئے ہیں جہاں یہ مہلک وائرس اب بھی موجود ہے۔

‎وزیر صحت نے انکشاف کیا کہ حالیہ نمونوں میں ملک کے 89 میں سے 50 اضلاع میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دشمن وائرس ہمارے بچوں کے آس پاس ہر جگہ موجود ہے، اور اس کا واحد حل حفاظتی ویکسینیشن ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ ہر حال میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں، تاکہ مستقل معذوری سے بچایا جا سکے۔

‎سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کینسر کا علاج ممکن ہے، لیکن پولیو اب بھی لاعلاج ہے۔ پوری دنیا نے اسی ویکسین کے ذریعے اس موذی مرض سے نجات حاصل کی۔ منفی باتوں کو ذہن سے نکالیں اور اپنے بچوں کو اس لاعلاج مرض سے محفوظ بنائیں۔

‎انہوں نے کہا کہ خدا کے لیے سوچیں، اگر آپ کا بچہ معذور ہو گیا تو آپ خدا کی عدالت میں گناہ گار ہوں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور افغانستان کی آئندہ نسلوں کے محفوظ اور روشن مستقبل کے لیے وہ دعا گو ہیں اور بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔

‎وفاقی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں عوامی نمائندوں کے ہمراہ چلائی گئی حالیہ پولیو مہم کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں، اور پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے کمیونٹی کی بھرپور شمولیت ناگزیر ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ جس طرح پوری قوم نے بھارت کے خلاف متحد ہو کر مزاحمت کی، اسی طرح پولیو کے خلاف بھی پوری قوم کو سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ہلکی پھوار، بڑی بندش: کے-الیکٹرک ایک بار پھر ناکام
Next Article ٹرمپ کے بیانات سے ڈالر کمزور، پاؤنڈ چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

ہائی کولیسٹرول دبلے افراد میں بھی دل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے، ماہر امراض قلب

By Neha Ashraf
Health

ڈینگی کے وار ، مزید 8 افراد میں وائرس کی تصدیق

By Neha Ashraf
Health

پنجاب میں مختلف ہسپتالوں کے ایم ایس کے تقرر و تبادلے

By Neha Ashraf
Health

قومی ادارہ صحت کی کانگو بخار سے متعلق ایڈوائزری جاری

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?