وزیر اعلیٰ ہارٹ سرجری پروگرام، 10 ہزار سے زائد بچوں کی مفت ہارٹ سرجریز کی گئیں۔
چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام بارے پنجاب ہیلتھ انیشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں اجلاس ہوا۔ سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ عظمت محمود، ایڈیشنل سیکرٹری پروکیورمنٹ امیرہ بابر،وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر ٹیپو سلطان، سی ای او پنجاب ہیلتھ انیشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق و دیگر افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
مانیٹرنگ فریم ورک، سروس ڈلیوری اور دیگر اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا سے 420 بچوں کی ہارٹ سرجریز ہوئیں، آزاد کشمیر سے 249، اسلام آباد سے 106، بلوچستان سے 28 بچوں کی سرجریز ہوئیں۔ گلگت بلتستان سے 34، سندھ سے27 بچوں کی بالکل مفت کارڈیک سرجری ہوئی۔
