محکمہ صحت کےزیرانتظام ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں موبائل فون کےاستعمال پرمکمل پابندی عائد کر دی گئی۔
محکمہ صحت کی جانب سے تمام اضلاع کے سی ای اوزہیلتھ ،ڈسٹرکٹ وتحصیل ہسپتالوں کےسربراہان کومراسلہ جاری کر دیا گیا, جس کے مطابق ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرامیڈیکس سمیت تمام اسٹاف پرموبائل فون کا استعمال ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔
جاری کردہ مراسلہ کے مطابق ایمرجنسی میں ڈیوٹی پرموجودڈاکٹرزو عملہ لینڈلائن فون استعمال کریں گے جبکہ دوران ڈیوٹی ایمرجنسی میں موبائل فون استعمال پر کارروائی ہوگی۔
