دوحہ، قطر — 9 ستمبر 2025
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منگل کو زور دار دھماکے سنے گئے، جن کے بعد دھوئیں کے بادل فضا میں اٹھتے دکھائی دیے۔ اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے "اہم اور درست کارروائی” کے دوران حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہدف میں حماس کے سینئر رہنما اور دوحہ میں موجود مذاکراتی وفد شامل تھے۔ حماس نے بھی تصدیق کی کہ اس کا مذاکراتی وفد حملے کا نشانہ بنا۔
یہ کارروائی خطے میں بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے کیونکہ قطر طویل عرصے سے اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کا اہم مرکز رہا ہے۔
ہلاکتوں اور نقصانات کے بارے میں ابھی کوئی سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں ہوئے۔
