MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

پنجاب میں پہلا ٹائم بیسڈ اسٹروک ٹریٹمنٹ کلچر متعارف

Last updated: جنوری 9, 2026 10:59 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں اسٹروک، فالج مینجمنٹ پروگرام کا آغاز کر کے صحت کے نظام میں ایک نیا انقلاب برپا کر دیا ہے۔

‎اب پنجاب کے ہر ضلع میں اسٹروک سنٹرز قائم کئے جائیں گے، جہاں تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور جدید مشینری کے ذریعے فالج کے مریضوں کا فوری علاج ممکن ہوگا۔

‎وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق یہ پروگرام اس بات کو یقینی بنائے گا کہ فالج کے کسی بھی مریض کو جان لیوا صورتحال میں دور دراز شہر نہ جانا پڑے، اسٹروک کے مریض کو 4 گھنٹے کے اندر قریبی ہسپتال پہنچانے سے عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکتا ہے، یہ 4 گھنٹے کا وقت ’گولڈن آور‘ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

‎اس حوالے سے پنجاب میں مرحلہ وار اسٹروک سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا، پہلے 30، پھر 15 اور آخر میں باقی 24 ضلعی ہسپتالوں میں جدید سہولیات کے ساتھ سینٹرز قائم ہوں گے، ہر ضلع میں ماہر نیورالوجسٹ اور پیڈز نیورالوجسٹ تعینات ہوں گے اور سی ٹی سکین مشینیں ہر وقت دستیاب ہوں گی۔

‎مزید برآں، فالج کے علاج کیلئے جدید ترین ٹی پی اے اور ٹی این کے انجیکشنز فراہم کئے جائیں گے اور ڈاکٹروں کو خصوصی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ ایمرجنسی میں فوری انجکشن لگانے کے اہل ہوں، اس تربیت کا ہدف وسط فروری تک مکمل کیا جائے گا۔

‎وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کو فالج کی علامات اور فوری علاج کی اہمیت سے آگاہ کرنے کیلئے موثر آگاہی مہم چلانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ہر مریض کو قریب ترین ہسپتال میں ایمرجنسی علاج کی سہولت فراہم کرنا ان کا وژن ہے۔

‎مریم نواز شریف نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ کسی مریض کو ایمرجنسی کی صورت میں دور دراز شہر نہ جانا پڑے، ہر ضلع میں سٹروک سنٹر بنائے جا رہے ہیں اور ہم بتدریج تحصیلوں تک اس سہولت کا دائرہ بڑھائیں گے۔

‎ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام پنجاب میں صحت کے نظام میں ایک نیا نقشہ تشکیل دے گا اور فالج کے مریضوں کے لیے زندگی بچانے اور معذوری سے محفوظ رکھنے کا انقلاب ثابت ہوگا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article میو ہسپتال میں پہلی انٹرنیشنل منیملی انویسیو چیسٹ وال سرجری کانفرنس
Next Article بعد از مرگ عطیہ سے دو افراد کے قرنیے کی پیوندکاری
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

Health

راولپنڈی میں ڈینگی کے حملے جاری، 24 گھنٹوں میں 16 کیسز رپورٹ

By Neha Ashraf
Health

سائنسدانوں کا بڑا کمال، آنتوں کی بیماری کے علاج کےلیے "لیونگ گلو” بنا لیا

By Neha Ashraf
Health

کولیسٹرول کو 60 فیصد تک کم کرنے والی نئی گولی

By Neha Ashraf
Health

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا ہیلتھ سسٹم میں اصلاحات پر زور

By Fatima Nadeem
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?