ڈرگ ٹیسٹنگ لیب رپورٹ میں چار اہم ادویات کو غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ قرار دیتے ہوئے مارکیٹ سے فوری واپس لینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
حکام نے فارمیسیز، ہول سیلرز اور ڈسٹریبیوٹرز کو ان ادویات کی فروخت فوری بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اورل سلوشن “انڈا سیو” ، متلی اور قے کے علاج کے لیے استعمال ہونے والا حل ایتھلین گلائیکول کی حد سے زیادہ مقدار کے باعث غیر محفوظ قرار پایا۔
اینٹی بائیوٹک انجیکشن “سپوریکس” لیب رپورٹ کے مطابق ملاوٹ شدہ اور معیار کے خلاف پایا گیا۔
وٹامن انجیکشن “نیوکوبال” معیار پر پورا نہ اترا اور غیر معیاری قرار دیا گیا۔
اسی طرح ڈیکسا میتھاسون انجیکشن “نیوڈیکس” ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری ثابت ہوئے۔ حکومت نےمذکورہ بیچز کو فوری واپس مارکیٹ سے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔
