پنجاب حکومت نے کینسر اور دل کے امراض میں مبتلا افراد کو بڑی سہولت دیتے ہوئے ان کے مفت علاج کا اعلان کیا ہے۔
پنجاب حکومت کینسر اور دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کے علاج کا مکمل خرچ ادا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کینسر اور کارڈیک سرجری کے لیے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کینسر اور عارضہ قلب میں مبتلا مریضوں کو اسپیشل اینیشیٹو کارڈ فراہم کیا جائے گا اور ہر مریض اس کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت حاصل کر سکے گا۔
اعلامیہ کے مطابق اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں 45 ہزار مریض نئے اسپیشل اینیشیٹو کارڈ سے مہنگے علاج کے اخراجات سے بے فکر ہو جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اسٹروک اور فالج کے بروقت علاج کے لیے بھی پروگرام پلان طلب کر لیا جب کہ سرگودھا میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو 31 جنوری تک فعال کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی۔ اس موقع پر سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔
