MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

ذیابیطس کا مرض دل کی ساخت کو تبدیل کر دیتا ہے، تحقیق

Last updated: ستمبر 11, 2025 9:43 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

ذیابیطس ٹائپ 2 ایسا دائمی مرض ہے جس سے متعدد طبی پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔ اب ایک نئی تحقیق میں ذیابیطس سے ہونے والے ایک اور بڑے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔

‎آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ذیابیطس ٹائپ 2 سے براہ راست دل کی ساخت اور توانائی کے نظام تبدیل ہو جاتے ہیں۔

‎اس انکشاف سے عندیہ ملتا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں میں ہارٹ فیلیئر کا خطرہ بہت زیادہ کیوں بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق میں دل کا ٹرانسپلانٹ کرانے والے مریضوں کے دلوں کے عطیہ کردہ ٹشوز کا تجزیہ کیا گیا۔

‎تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ذیابیطس سے دل کے خلیات اور مسلز کی ساخت میں مالیکیولر تبدیلیاں آتی ہیں۔ امراض قلب سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں اور یہ شرح ذیابیطس ٹائپ 2 مریضوں میں بھی کافی زیادہ ہوتی ہے۔

‎اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ذیابیطس سے نہ صرف امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے بلکہ حیاتیاتی افعال بھی متاثر ہوتے ہیں جس سے ہارٹ فیلیئر کا خطرہ بڑھتا ہے جبکہ دل کے مسلز کی ساخت میں تبدیلیاں آتی ہیں۔ محققین نے بتایا کہ اب تک ہم ذیابیطس سے دل پر مرتب ہونے والے اثرات کو مکمل طور پر نہیں سمجھ سکے ہیں۔

‎انہوں نے مزید بتایا کہ عام حالات میں دل توانائی کے لیے چربی، گلوکوز اور کیٹونز کو ایندھن کے طور پر استعمال کرتا ہے، مگر ذیابیطس سے انسولین کی حساسیت گھٹ جاتی ہے اور گلوکوز کی سطح بڑھتی ہے جس سے ہارٹ فیلیئر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

‎ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مشاہدہ کیا کہ ذیابیطس کے مریض اگر پہلے سے امراض قلب کے شکار ہوں تو ہارٹ فیلیئر کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ذیابیطس ٹائپ 2 سے دل کے مسلز کے کھچاؤ کے لیے ناگزیر پروٹینز کی سطح میں کمی آئی۔

‎محققین کے مطابق اب ہم یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں کہ کس طرح ذیابیطس اور امراض قلب آپس میں جڑے ہیں اور کس طرح ذیابیطس دل کی ساخت اور افعال کو بدل دینے والا مرض ثابت ہوتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج جرنل EMBO Molecular Medicine میں شائع ہوئے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ’جولی ایل ایل بی 3‘ کا ٹریلر ریلیز، مداحوں میں جوش و خروش؛ فلم 19 ستمبر کو ریلیز ہوگی
Next Article پی ایم ڈی سی کا بڑا اقدام، غیر معیاری فارن کالجز سے ایم بی بی ایس کرنے والوں کی چھٹی ‎
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
امریکی کمپنی کا برطانیہ میں قمری مشنز کے لیے اسپیس اسٹیشن خریدنے کا اعلان
امریکی کمپنی کا برطانیہ میں قمری مشنز کے لیے اسپیس اسٹیشن خریدنے کا اعلان
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 15, 2026
مسلمانوں اور عیسائیوں کو مل کر نفرت کا مقابلہ کرنا چاہیے: پوپ لیو
تازہ ترین مذہبی
مئی 15, 2026
بگڑتے ہوئے ماحولیاتی حالات کے درمیان پاکستان کو صاف اور قابلِ تجدید توانائی کی طرف منتقلی کی فوری ضرورت
بگڑتے ہوئے ماحولیاتی حالات کے درمیان پاکستان کو صاف اور قابلِ تجدید توانائی کی طرف منتقلی کی فوری ضرورت
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 15, 2026
امریکی کمانڈر نے ایران میں شہری ہلاکتوں کے الزامات کو مسترد کر دیا
بریکنگ نیوز
مئی 15, 2026
سندھ میں موسمیاتی لحاظ سے مضبوط سماجی تحفظ منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ
سندھ میں موسمیاتی لحاظ سے مضبوط سماجی تحفظ منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 15, 2026
پاکستان میں شدید ہیٹ ویوز، موسمیاتی بحران قومی ترقی کا بڑا چیلنج بن گیا
پاکستان میں شدید ہیٹ ویوز، موسمیاتی بحران قومی ترقی کا بڑا چیلنج بن گیا
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 15, 2026

You Might Also Like

Health

موسیٰ خیل: ہیضے سے 6 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

By Neha Ashraf
Health

امرود میں کینسر سے لڑنے والا مالیکیول دریافت

By Neha Ashraf
Health

بی ایف بائیو سائنسز نے پاکستان میں ذیابیطس اور موٹاپے کا جدید علاج متعارف کرادیا

By Neha Ashraf
Health

‎آزاد کشمیر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، مزید 55 مریضوں کی تصدیق

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?