MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

صبح آنکھ کھلتے ہی موبائل دیکھنے کی عادت صحت کے لیے نقصان دہ

Last updated: مارچ 14, 2026 1:14 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

موجودہ دور میں موبائل فون انسانی زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے اور اکثر لوگ دن بھر وقفے وقفے سے اپنی اسکرین دیکھتے رہتے ہیں۔ ٹیکنالوجی جہاں زندگی کو آسان بنانے کا ذریعہ بنی ہے، وہیں اس کے بے جا استعمال کے باعث صحت اور روزمرہ زندگی پر کئی منفی اثرات بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

‎ایک رپورٹ کے مطابق موبائل فون کے استعمال سے متعلق کیے گئے ایک سروے نے اس عادت کے بارے میں تشویش ناک رجحان کی نشاندہی کی ہے۔ ایک سروے کے مطابق تقریباً 84 فیصد موبائل صارفین صبح جاگنے کے فوراً بعد یا پندرہ منٹ کے اندر موبائل فون استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

‎ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ عادت انسانی دماغ پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق جب انسان نیند سے بیدار ہوتا ہے تو اس کا دماغ ابتدائی طور پر ڈیلٹا اسٹیٹ یعنی گہرے سکون کی حالت میں ہوتا ہے۔ اس کے بعد دماغ آہستہ آہستہ الفا اسٹیٹ میں داخل ہوتا ہے، جس میں انسان بظاہر جاگ چکا ہوتا ہے مگر ذہن پوری طرح فعال نہیں ہوتا۔ بعد ازاں دماغ بیٹا اسٹیٹ میں پہنچتا ہے جہاں وہ مکمل طور پر متحرک ہو جاتا ہے۔

‎ماہرین کے مطابق اگر کوئی شخص جاگتے ہی موبائل فون استعمال کرنا شروع کر دے تو دماغ کو سکون کی حالت سے اچانک مکمل سرگرمی کی حالت میں منتقل ہونا پڑتا ہے۔ اس تیز تبدیلی کے باعث ذہنی دباؤ بڑھ سکتا ہے اور انسان بے چینی، چڑچڑاپن اور تھکن کا شکار ہو سکتا ہے۔ بعض اوقات اس کے نتیجے میں انسان پورا دن کام میں دلچسپی محسوس نہیں کرتا۔

‎ماہرین کا مشورہ ہے کہ نیند سے بیدار ہونے کے بعد کم از کم تیس منٹ سے ایک گھنٹہ تک موبائل فون استعمال نہ کیا جائے تاکہ دماغ کو قدرتی طور پر بیدار ہونے کا وقت مل سکے۔ اسی طرح ماہرین اس بات پر بھی توجہ دلاتے ہیں کہ گزشتہ چند برسوں میں سونے سے پہلے موبائل فون استعمال کرنے کا رجحان بھی تیزی سے بڑھا ہے۔

‎ان کے مطابق سونے سے پہلے اسکرین دیکھنے کی عادت نیند کے معمول کو متاثر کر سکتی ہے، جس کے نتیجے میں مختلف جسمانی اور ذہنی مسائل پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین بہتر صحت کے لیے موبائل فون کے استعمال میں اعتدال اور مناسب وقت کا انتخاب ضروری قرار دیتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کینسر کے خلاف جنگ میں اہم پیش رفت: پروٹین کو تباہ کرنے والے پولیمر تیار
Next Article سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں پر ہفتے میں 4 دن کام کا اصول لاگو نہیں ہوگا: محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

ویپنگ کے استعمال سے پھیپھڑوں اور منہ کے کینسر کا خطرہ

By Neha Ashraf
Health

کسی بھی ملک کی ترقی یا تباہی میں صحت بنیادی عنصر ہے: مصطفیٰ کمال

By Neha Ashraf
Health

بنگلادیش میں کروڑوں بچوں کیلیے مفت ویکسی نیشن مہم

By Neha Ashraf
کوئٹہ سے کراچی آنے والا مریض کانگو وائرس کا شکار
Healthتازہ ترین

کوئٹہ سے کراچی آنے والا مریض کانگو وائرس کا شکار

By Haris Ali
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?