MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Technology

یورپی یونین امریکی دباؤ اور ٹیک کمپنیوں کی لابنگ کے باعث مصنوعی ذہانت کے قانون میں تاخیر پر غور کر رہی ہے

Last updated: نومبر 9, 2025 11:54 شام
Sana Mustafa
Share
SHARE

برسلز: یورپی کمیشن اپنے تاریخی مصنوعی ذہانت ایکٹ کے نفاذ میں تاخیر پر غور کر رہا ہے، کیونکہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی لابنگ اور ٹرمپ انتظامیہ کے بڑھتے ہوئے دباؤ نے یورپی حکام کو نرمی پر مجبور کر دیا ہے۔

یہ قانون جو دنیا کا پہلا جامع ضابطہ ہے جو مصنوعی ذہانت کو منظم کرتا ہے اگست 2024 میں نافذ کیا گیا تھا۔ تاہم، اس کے زیادہ تر ضوابط جو ہائی رسک AI سسٹمز سے متعلق ہیں، اگست 2026 میں مؤثر ہونا تھے۔ اب یورپی حکام ایک سال کی “گریس پیریڈ” دینے پر غور کر رہے ہیں تاکہ کمپنیاں آسانی سے نئے اصولوں کے مطابق خود کو ڈھال سکیں۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، کمیشن شفافیت اور حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں کے نفاذ کو اگست 2027 تک مؤخر کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔ کمیشن کے اندرونی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ جن کمپنیوں کے AI سسٹم پہلے سے مارکیٹ میں موجود ہیں، انہیں مطابقت پیدا کرنے کے لیے اضافی وقت دیا جا سکتا ہے۔

ایم لیکس نیوز ایجنسی کے مطابق، یورپی یونین ہائی رسک AI ڈیویلپرز کے لیے نگرانی کے ضوابط کو نرم اور زیادہ لچکدار بنانے کی تیاری میں ہے۔

یہ تجاویز 19 نومبر کو جاری کیے جانے کی توقع ہے، لیکن حتمی منظوری یورپی پارلیمنٹ اور رکن ممالک کی منظوری کے بعد ہی ممکن ہوگی۔

ادھر ٹرمپ انتظامیہ نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے AI قوانین نے “امریکی ٹیکنالوجی کو نقصان یا امتیاز” پہنچایا، تو واشنگٹن تجارتی ٹیرف عائد کر سکتا ہے۔

دوسری جانب میٹا جو فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی ہے  نے کمیشن کے AI کوڈ آف پریکٹس پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کمپنی کے نائب صدر جوئیل کیپلن کا کہنا ہے کہ “یورپ غلط سمت میں جا رہا ہے” اور یہ قانون “قانونی ابہام پیدا کرتا ہے۔”

ادھر درجنوں یورپی کمپنیوں، جن میں ایئر بس، لفتھانزا اور مرسڈیز بینز شامل ہیں، نے بھی دو سال کی تاخیر کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ قانون کو “سادہ، قابلِ عمل اور مسابقتی” بنایا جا سکے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نیثن فلین نے ’دی روکی‘ کے مستقبل پر بات کی
Next Article ڈاکٹر نبیہ کی نکاح میں مولانا طارق جمیل کا غصہ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

Technology

غیر ضروری پیغامات سے نجات: واٹس ایپ کا نیا پرائیویسی فیچر جلد دستیاب ہوگا

By Fatima Nadeem
Technology

پاکستان میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں 1 کروڑ 42 لاکھ موبائل فون تیار

By Shaista Khan
Technologyتعلیم

ایپل کا نیا iPhone Air 2 — پتلا ڈیزائن، نیا 48MP الٹرا وائیڈ کیمرہ

By Alisha Akhtar
Technology

پنجاب مزید چار ہزار سرکاری اسکول نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ

By Alisha Akhtar
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?