MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

خشک سردی اور وائرل انفیکشنز سے بچوں میں نمونیہ کے کیسز میں اضافہ

Last updated: جنوری 21, 2026 5:34 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

خشک سردی اور وائرل انفیکشنز کے باعث بچوں میں نمونیہ کے کیسز خطرناک حد تک بڑھنے لگے ہیں۔

‎تفصیلات کے مطابق پانچ بڑے سرکاری اسپتالوں میں گزشتہ سات روز کے دوران بچوں میں نمونیہ کے 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس پر طبی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

‎اعدادو شمار کے مطابق چلڈرن اسپتال میں گزشتہ سات روز میں نمونیہ سے متاثرہ 920 بچے رپورٹ ہوئے، سروسز اسپتال کے پیڈز وارڈ میں نمونیہ سے متاثرہ 700 سے زائد جبکہ میو اسپتال چلڈرن وارڈ میں گزشتہ سات روز میں 610 سے زائد بچے نمونیہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

‎رپورٹ کے مطابق جناح اسپتال کے پیڈز وارڈ میں 450 سے زائد بچے رپورٹ ہوئے جبکہ گنگا رام اسپتال اور جنرل اسپتال میں بھی چار سے زائد بچے نمونیہ سے متاثر ہیں۔

‎بچوں میں نمونیہ کی علامات:

‎بچوں میں نمونیا کو ایک عام بیماری سمجھا جاتا ہے۔ یہ بیماری عام ہونے کے ساتھ ساتھ خطرناک بھی ہے کیوں کہ اس کی وجہ سے ہر سال لاکھوں بچے موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ بین الاقوامی ادارہ صحت کے مطابق، ہر سال چودہ فیصد بچے نمونیا کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں، جب کہ صرف 2019 میں اس کی وجہ سے تقریباً 75 لاکھ بچے موت کا شکار ہوئے تھے۔

‎اس بیماری کی وجہ سے زیادہ تر پانچ سال سے کم عمر کے بچے موت کا شکار ہوتے ہیں۔ اس لیے والدین کو اس بات کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس جان لیوا بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے بر وقت اقدامات اٹھائیں۔ اگر کسی بچے کو نمونیا لاحق ہو جائے تو اس کی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے اور اس کے اثرات کئی ہفتوں بلکہ بعض اوقات کئی مہینوں تک جاری رہتے ہیں۔

‎والدین کو چاہیئے کہ وہ سب سے پہلے ان وجوہات کے متعلق جانیں جس کی وجہ سے نمونیا بچے کو شکار بناتا ہے۔ عام طور پر بچوں کو نمونیا کا سامنا بیکٹیریا، وائرسز، اور فنگس کی وجہ سے کرنا پڑتا ہے۔ اس لیےنمونیا کو ایک متعدی بیماری سمجھا جاتا ہے۔ چوں کہ یہ آسانی کے ساتھ ایک بچے سے دوسرے بچے میں منتقل ہو سکتا ہے اس لیے بچوں کو اس سے محفوظ بنانے کے لیے کچھ حفاظتی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سائنسدانوں کا بڑا کمال، آنتوں کی بیماری کے علاج کےلیے "لیونگ گلو” بنا لیا
Next Article پنجاب میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین، 4 مریض سامنے آگئے
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

خیبرپختونخوا: ڈاکٹروں کی بھرتی کیلئے نیا میرٹ معیار جاری

By Neha Ashraf
Health

رات گئے اسنیکس کھانے کی عادت صحت کیلئے نقصان دہ

By Neha Ashraf
Health

غیر ضروری ادویات لکھ کر کمیشن وصول کرنے کا الزام، عباسی شہید اسپتال کے 2 ڈاکٹر معطل

By Neha Ashraf
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے 10 سی سی سرنجوں پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ
Healthتازہ ترین

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے 10 سی سی سرنجوں پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

By Haris Ali
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?