بھارتی حکومت نے پاکستانی ڈرامے اور شوبز مواد دکھانے والے یوٹیوب چینلز پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔
واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے پاہلگام میں ہونے والے حملے کو جواز بناتے ہوئے بھارت نے متعدد پاکستانی نیوز چینلز، معروف شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈرامہ نشر کرنے والے یوٹیوب پلیٹ فارمز پر قومی سلامتی کے نام پر پابندی لگا دی تھی۔
تاہم حالیہ رپورٹس کے مطابق، اب بھارت نے انٹرٹینمنٹ چینلز پر عائد پابندی خفیہ طور پر ہٹا دی ہے، جس کے بعد بھارتی ناظرین ایک بار پھر پاکستانی ڈرامے دیکھ سکیں گے۔
بھارتی حکام کی جانب سے اس اقدام پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
میڈیا تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ قدم ڈیجیٹل کشیدگی کم کرنے اور آن لائن ثقافتی روابط کی بحالی کے لیے اٹھایا گیا ہو سکتا ہے۔
