MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ دماغی صحت کے لیے محفوظ قرار

Last updated: نومبر 9, 2025 11:27 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وقفے وقفے سے روزہ رکھنے (Intermittent Fasting) سے بالغ افراد کی دماغی کارکردگی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا۔ تحقیق کے مطابق اس عمل کے دوران فیصلہ سازی، یادداشت اور مسئلے حل کرنے کی صلاحیت متاثر نہیں ہوتی۔

‎یہ تحقیق سائیکولوجیکل بلیٹن (Psychological Bulletin) میں شائع ہوئی، جس میں ماہرین نے تقریباً 3,500 شرکاء پر مشتمل 71 سابقہ مطالعات کا تجزیہ کیا۔

‎یونیورسٹی آف آکلینڈ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ماہرِ نفسیات ڈیوڈ مورو (David Moreau) کے مطابق تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ مختصر مدت کے روزے سے ذہنی کارکردگی میں کسی نمایاں کمی کا کوئی تسلسل سے ثبوت نہیں ملا۔

‎انہوں نے کہا کہ روزہ رکھنے والے افراد کی ذہنی کارکردگی تقریباً ان لوگوں کے برابر رہتی ہے جنہوں نے حال ہی میں کھانا کھایا ہو، یعنی فاسٹنگ کے دوران بھی ذہنی صلاحیت متاثر نہیں ہوتی۔

‎تحقیق میں بتایا گیا کہ 12 گھنٹے تک کا روزہ دماغی کارکردگی پر کوئی منفی اثر نہیں ڈالتا، البتہ 12 گھنٹے سے زیادہ کے روزے میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

‎مزید یہ کہ بچوں میں فاسٹنگ کے اثرات نسبتاً زیادہ پائے گئے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کم عمر افراد کو توانائی کے لیے باقاعدہ خوراک کی ضرورت ہوتی ہے۔

‎پروفیسر مورو کے مطابق چونکہ بچوں کی دماغی نشوونما کا مرحلہ جاری ہوتا ہے، اس لیے ان پر فاسٹنگ کے اثرات بالغوں سے مختلف ہو سکتے ہیں۔

‎ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ صحت مند بالغ افراد کے لیے انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ ایک محفوظ طریقہ ہے، کیونکہ قلیل مدت کے روزے کے دوران دماغی کارکردگی میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آتی، اس لیے وقتی بھوک کے دوران دماغی کمزوری کا خدشہ نہیں ہوتا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article موسیقی سننا دماغی بیماریوں کے اثرات کم کرنے میں مددگار
Next Article راولپنڈی میں خنکی کے بعد ڈینگی کے کیسز میں کمی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026
برطانیہ: گردن توڑ بخار سے 2 طالبعلم ہلاک، متعدد وائرس میں مبتلا
Health
مارچ 21, 2026
جوان افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ دریافت
Health
مارچ 21, 2026
ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے کتنی نیند ضروری ہے؟
Health
مارچ 21, 2026
ملک میں ڈینگی الرٹ جاری، تکنیکی معاونت اور سخت ایس او پیز لازم
Health
مارچ 20, 2026

You Might Also Like

Health

حکومت کا قومی انسدادِ پولیو مہم 13 اکتوبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

By Neha Ashraf
Health

کراچی میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث ملیریا، ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ

By Neha Ashraf
Health

99 اضلاع میں یکم ستمبر سے انسداد پولیو مہم شروع، ٹیم کی مصطفیٰ کمال کو بریفنگ

By Neha Ashraf
Health

کراچی؛ شوگر کے مریضوں کی ٹانگیں کٹنے سے بچانے کے لیے جدید ویسکولر ہائبرڈ سوئیٹ قائم

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?