MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

کراچی میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث ملیریا، ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ

Last updated: نومبر 4, 2025 2:59 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

کراچی میں آلودگی، موسمیاتی تبدیلی اور حکومتی اداروں کی جانب سے جراثیم کش اسپرے کے اقدامات نہ ہونے کے باعث اسپتالوں میں ڈینگی اور ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

‎مذکورہ بالا صورتحال کے مدنظر ڈاکٹروں نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ شہرِ قائد میں بڑھتی آلودگی اور اسپرے کے فقدان کے باعث جناح اسپتال میں روزانہ دو سو سے زائد مریض تیز بخار، سردی اور جسم میں درد کی علامات کے ساتھ لائے جا رہے ہیں جن میں سے تقریباً بیس فیصد کے ڈینگی ٹیسٹ مثبت آ رہے ہیں۔

‎ڈپٹی انچارج ایمرجنسی جناح اسپتال ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث مریضوں کی تعداد میں 15 سے 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان میں کھانسی، نزلہ اور چیسٹ انفیکشن کے مریض زیادہ ہیں، جن میں وائرل علامات عام طور پر دیکھی جا رہی ہیں۔

‎انہوں نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوا ہے اور اسپتال میں روزانہ تقریباً 40 مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہو رہی ہے۔ ایک سے دو مریضوں میں پلیٹ لیٹس کی تعداد 50 ہزار سے بھی کم پائی جاتی ہے، جس کے باعث اندرونی خون بہنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ایسے مریضوں کو فوری طور پر ہائیڈریشن دی جاتی ہے۔

‎ڈاکٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے مریض کو اچانک 104 سے 105 درجے تک بخار ہوتا ہے اور جسم میں شدید درد محسوس ہوتا ہے، جبکہ ملیریا کے مریض کو رات کے وقت بخار، کپکپی اور پسینہ آتا ہے۔

‎انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ مشتبہ چکن گونیا کے کیسز بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ڈینگی کے دوران درد کم کرنے والی ادویات (پین کلرز) کا زیادہ استعمال خطرناک ثابت ہوتا ہے، کیونکہ پلیٹ لیٹس پہلے ہی کم ہوتے ہیں اور یہ ادویات خون کو مزید پتلا کر دیتی ہیں۔ ایسے مریضوں کو پانی، جوس اور پھلوں کا زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ جسم میں پانی اور نمکیات کی سطح برقرار رہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ویسٹریج پولیس نے دو ماہ پرانی چوری کا معمہ حل کرلیا، مدعی کا ماموں زاد ہی چور نکلا
Next Article جعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر رقم بٹورنے والا گروہ بے نقاب، دو کارندے لاہور سے گرفتار
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
تازہ ترین کھیل
اگست 18, 2026
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026

You Might Also Like

Health

جنیوا میں پاکستان کی پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر اہم سفارتی پیش رفت

By Neha Ashraf
Health

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا ہیلتھ سسٹم میں اصلاحات پر زور

By Fatima Nadeem
بریسٹ کینسر سے لڑنے والی خواتین کے لیے خصوصی کرافٹ ایوننگ کا انعقاد
Health

بریسٹ کینسر سے لڑنے والی خواتین کے لیے خصوصی کرافٹ ایوننگ کا انعقاد

By Misbah Jogyat
محکمہ صحت پنجاب کی غیر معیاری ادویات فوری واپس لینے کی ہدایت
Health

محکمہ صحت پنجاب کی غیر معیاری ادویات فوری واپس لینے کی ہدایت

By Misbah Jogyat
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?