MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

اتائیت کی روکتھام کیلئے ہائیرایجوکیشن کمیشن ایم بی بی ایس کے نام سے مشابہ ڈگری پروگرام بند کرانے میں کردار ادا کرے، جوائنٹ ریگیولیٹر فورم کا اعلامیہ

Last updated: نومبر 22, 2025 10:12 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

ملک بھر کے تمام طبی سرکاری اداروں اور صحت سے متعلق کونسلز نے مشترکہ طور پر ایسے تمام ڈگری پروگرام ختم کرنے یا انکا نام تبدیل کرنے پر زور دیا ہے، اس مشترکہ فورم نے صحت سے متعلق سہولیات کی فراہمی میں احتساب کا نظام قائم کرنے پر بھی زور دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن  کی میزبانی میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے جوائنٹ ہیلتھ کیئرریگولیٹرز فورم کا تیسرا اجلاس کراچی میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں رکن سندھ اسیمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ندا کھڑو نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی تیزی سے تبدیل ہورہی ہے اس لیے سندھ میں اب ڈیجیٹل ہیلتھ فریم ورک بنانے پر کام ہورہا ہے جس میں ٹیلی میڈیسن، ای پرسکرپشن اور آن لائن فارمیسیز کا احاطہ کیا جائے گا۔ انہوں نے صحت کی خدمات میں پائے جانے والے خلاء کو ختم کرنے کے لیے نجی شعبے میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی مستقل کوششوں کی تعریف کی اور مزید کہا کہ سندھ میں کلینیکل گورننس اکیڈمی قائم کی جارہی ہے تاکہ صحت کے عملے کو کوالٹی اشورنس، رسک مینجمنٹ اور ٹھوس پالیسی مرتب کرنے کی تربیت دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اب تمام صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کے لیے عالمی معیار کے مطابق کنٹینیونگ پروفیشنل ڈویلپمنٹ (CPD)  تربیت کو لازمی طور پر نافذ کیا جا رہا ہے۔

‎ڈبلیو ایچ او کے پاکستان میں سربراہ ڈاکٹر لوو ڈپینگ نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او پاکستان میں جوائنٹ ریگیولیٹرس کے اس فورم کی حمایت کرتا ہے، جو ملک میں صحت کے نظام میں ریگولیٹری اور احتسابی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ طور پر پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکیستان میں صحت کے نظام کی لچک کو بڑھانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور ریگولیٹری اداروں کی مدد کر رہے ہیں۔

‎وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے سیکرٹری حامد یعقوب شیخ نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نیشنل بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی متعارف کرائی ہے اور تھیلیسیمیا سے بچاؤ اور جینیاتی امراض کی پالیسی کا مسودہ بھی تیار کر لیا ہے۔ انہوں نے تمام صوبائی اور دیگر ہیلتھ کیئر ریگولیٹرز پر زور دیا کہ وہ ان پالیسیوں کو اپنے اپنے دائرہ اختیار میں نافذ کریں۔

‎سی ای او سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر احسن قوی صدیقی نے کہا کہ ہمیں اپنے ایکٹ اور قوانین میں تبدیلی کی ضرورت ہے، گزشتہ 78 سالوں میں صحت کی دیکھ بھال کے حوالے سے ڈرامائی تبدیلی آئی ہے، نئی ٹیکنالوجیز اور علاج کے طور طریقے سامنے آئے ہیں جو کہ موجودہ دور کے دستاویزات میں کہیں نظر ہی نہیں اتے۔ ایچ ای سی ایسے ڈگری پروگرامز پر نظرثانی کرے جن کے نام علاج کرنے والے شعبوں سے ملتے جلتے ہیں لیکن حقیقت میں ان کا ہیلتھ کیئر سے دور تک کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ پروگرام اتائیت پھیلانے میں کردار ادا کررہے ہیں۔ ایچ ای سی کو مداخلت کرنی چاہیے اور ایسے تمام ڈگری پروگراموں کو ختم کرنا چاہیے یا پھر انکے نام تبدیل کرنے چاہئیں جو ایم بی بی ایس کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔

‎چیئرپرسن ایس ایچ سی سی ڈاکٹر خالد شیخ  نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ پاکستان بھر میں صحت کی دیکھ بھال کے تمام عہدیداروں کی موجودگی مشترکہ قومی وژن کی عکاسی کرتی ہے۔ آج کے اجلاس نے اس پلیٹ فارم کی فوری ضرورت، بے پناہ اہمیت اور اہمیت کو ظاہر کیا ہے۔

‎اجلاس میں سی ای او بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر نور محمد قاضی، سی ای او اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی ڈاکٹر سید احمد رضا کاظمی، سی ای او کے پی ڈاکٹر ندیم اختر، فارمیسی کونسل آف پاکستان اورالائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کے صدور، سی پی ایس پی کے نمائندے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، وفاقی وزرات صحت، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن، نیشنل کونسل آف طب، نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کو شیلڈز پیش کی گئیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ٹائپ 2 ذیابیطس سماعت کی خرابی کا بڑا سبب بن سکتی ہے: نئی تحقیق
Next Article ویتنام میں بارشوں نے تباہی مچادی، 2 لاکھ گھر ڈوب گئے، 55 افراد ہلاک، درجنوں ملبے تلے
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026
برطانیہ: گردن توڑ بخار سے 2 طالبعلم ہلاک، متعدد وائرس میں مبتلا
Health
مارچ 21, 2026
جوان افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ دریافت
Health
مارچ 21, 2026
ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے کتنی نیند ضروری ہے؟
Health
مارچ 21, 2026
ملک میں ڈینگی الرٹ جاری، تکنیکی معاونت اور سخت ایس او پیز لازم
Health
مارچ 20, 2026

You Might Also Like

فضائی آلودگی ذہنی صحت کے لیے بھی خطرناک قرار
Health

فضائی آلودگی ذہنی صحت کے لیے بھی خطرناک قرار

By Niaz Ali
Health

ملک میں منکی پاکس کا کیس سامنے آگیا

By Neha Ashraf
Health

لاہور: ڈاکٹروں نے مہارت سے 3 سالہ بچی کے معدے سے ہیئر پن نکال لی

By Neha Ashraf
Health

اوزیمپک چھوڑنے کے بعد صحت پر آنے والے ممکنہ اثرات

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?