MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

کراچی: عباسی اسپتال میں خواتین کیلئے ملک کے پہلے ہیموفیلیا وارڈ کا افتتاح

Last updated: ستمبر 14, 2025 10:41 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں ملک کے پہلے خواتین کے لیے خصوصی ہیموفیلیا وارڈ کا افتتاح کردیا گیا۔ چھ بستروں پر مشتمل وارڈز میں خواتین عملہ ہی کام کرے گا۔

‎تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے عباسی شہید اسپتال میں ہیموفیلیا سے متاثرہ خواتین کے لیے چھ بستروں پر مشتمل خصوصی وارڈ کا افتتاح کیا، جہاں صرف خواتین عملہ تعینات ہوگا۔

‎اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ ہیموفیلیا کے علاج پر ہزاروں، لاکھوں روپے خرچ آتا ہے، اسی لیے چھ ماہ قبل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتالوں میں مفت علاج کا آغاز کیا گیا تھا۔

‎مرتضیٰ وہاب نے مزید بتایا کہ چار ماہ قبل میل وارڈ قائم کیا گیا تھا اور اب خواتین کے لیے بھی خصوصی سہولت فراہم کردی گئی ہے، جس سے لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں سے آنے والے مریض بھی مستفید ہوں گے۔

‎انہوں نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال میں مفت ٹیسٹ اور گائنی وارڈ کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائے گا۔ میئر کراچی نے ہیموفیلیا ٹیسٹ کے لیے قانون سازی اور مرض کی آگاہی مہم کی ضرورت پر زور دیا۔

‎انہوں نے ڈاکٹرز کو فرشتہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں میں احتجاج، بینرز اور نعروں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ جو کام نہیں کرے گا اسے گھر جانا ہوگا۔

‎مرتضیٰ وہاب نے بعض عناصر پر الزام لگایا کہ وہ روزانہ صبح گیارہ بجے منافقت پر مبنی جھوٹ پھیلاتے ہیں، جس کا اب جواب دیا جائے گا۔

‎شہر کی سڑکوں اور نالوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے ساتھ اتفاق رائے سے تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن بعض اوقات عدالتی احکامات حکومتی اقدامات میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔

‎انہوں نے کہا کہ بارشوں سے قبل سڑکیں ادھیڑ کر چھوڑ دینا عوام کے لیے مشکلات کا باعث بنا۔ تاہم، سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ ٹاؤن انتظامیہ اپنا کردار ادا کرے گی۔

‎تقریب کے اختتام جب میڈیا نمائندگان لفٹ کے ذریعے چوتھی منزل سے نیچے آرہے تھے تو لفٹ خراب ہوگئی۔ لفٹ نے اچانک جھٹکا دیا اور دوسری سے پہلی منزل تک گرگئی۔ تقریباً چار منٹ تک صحافی لفٹ میں پھنسے رہے۔ تاہم، اسپتال انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دروازہ کھول کر سب کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article گلے کے انفیکشن ، امراض درد اور الرجی کی یہ دوائیں ہرگز نہ استعمال کریں! الرٹ جاری
Next Article کراچی: نیگلیریا کے باعث 29 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں تعلیمی و ڈیجیٹل ترقی کا نیا باب، وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 103 طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم
کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں تعلیمی و ڈیجیٹل ترقی کا نیا باب، وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 103 طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم
education
جون 14, 2026
چڑیا گھر میں نئے مہمان کی آمد: نایاب روتھشیلڈ جراف کی بقا کی نئی امید
چڑیا گھر میں نئے مہمان کی آمد: نایاب روتھشیلڈ جراف کی بقا کی نئی امید
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 13, 2026
سڈنی: ایلیزابیتھ بے میں شارک کا حملہ، تیراک شدید زخمی
سڈنی: ایلیزابیتھ بے میں شارک کا حملہ، تیراک شدید زخمی
تازہ ترین عدالت اور جرائم
جون 13, 2026
GTA 6 پی سی لانچ لیک افواہیں مسترد، راک اسٹار تھرڈ ٹریلر کی تیاری میں مصروف
GTA 6 پی سی لانچ لیک افواہیں مسترد، راک اسٹار تھرڈ ٹریلر کی تیاری میں مصروف
Lifestyle
جون 13, 2026
پاکستان میں چاندی کی قیمتوں میں ہفتہ وار اتار چڑھاؤ
پاکستان میں چاندی کی قیمتوں میں ہفتہ وار اتار چڑھاؤ
کاروبار اور تجارت
جون 13, 2026
کویت نے آجروں کو ویزا ٹرانسفر سسٹم استعمال کرنے کی یاد دہانی کرا دی
کویت نے آجروں کو ویزا ٹرانسفر سسٹم استعمال کرنے کی یاد دہانی کرا دی
international
جون 13, 2026

You Might Also Like

Health

کراچی کے اسپتالوں میں مسکیولواسکیلیٹل کینسر کے کیسز میں اضافہ

By Neha Ashraf
Health

محکمہ صحت کیلئے لمحہ فکریہ، لاہور میں منکی پاکس کا تیسرا کیس سامنے آگیا

By Neha Ashraf
Health

‎2025 کی آخری ملک گیر انسداد پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر ہو گی ‎

By Neha Ashraf
Health

وزیراعلیٰ سندھ کا عالمی یومِ ہیپاٹائٹس پر پیغام

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?